عوام کے لئے بڑا اعلان کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
مفت پلاٹ اسکیم کے حوالے سے عوام کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت منداور ناداربے گھر افراد کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ کا اعلان کردیا۔پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں 658 تین مرلہ کے پلاٹ دئیے جائیں گے جبکہ فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں 288 تین مرلہ پلاٹ ملیں گے۔لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 518 تین مرلہ پلاٹ ، بھکر ریجن کی 7 اسکیموں میں 131 تین مرلہ پلاٹ اور ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں 270 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے۔بہاولپور ریجن کی 3 اسکیموں میں 27 اور حضرو، اٹک ، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ اسکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے۔فری پلاٹ اسکیم میں چنیوٹ ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب، لیہ ، وہاڑی، لودھراں، ساہیوال، چیچہ وطنی، فورٹ منرو، راجن پو، بہاولپور اور بہاولنگر بھی شامل ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میراخواب ہے، نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے، مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسکیموں میں مفت پلاٹ
پڑھیں:
ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز میں نمایاں کمی
اسلام آباد:ملک بھر کے 31 اضلاع سے 35 ماحولیاتی نمونوں کے منفی ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز میں نمایاں کمی آگئی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق 20 اضلاع کے 25 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے لیے 21 تا 27 اپریل ملک بھر میں قومی پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔
مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ والدین سے درخواست ہے کہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔
مسلسل ویکسینیشن کی بدولت نہ صرف قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ بچوں کو پولیو سے بھی تحفظ ملتا ہے۔ پولیو سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بروقت مکمل کروانا انتہائی ضروری ہے۔