اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام کی قیادت کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علما اسلام کی قیادت سے رابطہ کیا اور ملاقات کیلیے وقت مانگا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یوآئی کی قیادت میں ملاقات طے ہوگئی، دونوں جماعتوں کے قائدین رات کو 10 بجے اسلام آباد میں بیٹھیں گے اور اگلے لائحہ عمل پر اتفاق کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ملک میں بے روزگاری بڑھ چکی ہے، حکومت کو فوری طور پر آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی ہفتے ہم اپنے تمام الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں جامع قومی ایجنڈا بنایا جائے گا، قومی ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کے پاس جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں گے۔سابق سپیکر نے کہا کہ تمام ورکرز کے خلاف ایف آئی آر واپس لی جائے اور گرفتار ورکرز کو آزاد کیا جائے۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے حوالے سے کوئی اجلاس یا فیصلہ نہیں ہوا، اگلے ہفتے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جامع پلان لے کر آ رہے ہیں، گرینڈ الائنس کے ساتھ مل کر احتجاج کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے حوالے سے پارٹی کی سطح پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہوگا، اپوزیشن کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا رابطہ ہوگیا
  • پاکستان تحریک انصاف کا جےیوآئی سے رابطہ، پارٹی قائدین کی ملاقات طے پا گئی
  • پاکستان تحریک انصاف کا جییوآئی سے رابطہ، پارٹی قائدین کی ملاقات طے پا گئی
  • پی ٹی آئی کی جانب سے 22 مارچ کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی درخواست دائر
  • دلچسپ موڑ
  • تحریک انصاف کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ
  • رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
  • پی ٹی آئی قیادت واضح کرے علی امین گنڈاپور کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں؟ حافظ حمد اللّٰہ
  • جے  آئی ٹی میں سخت سوالات‘ سوشل میڈیا پوسٹوں پر عمران سے بات کرونگا: بیرسٹر گوہر