اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ترجمان نے کہا کہ اسپین میں گرفتار پاکستانی شہریوں میں سے 4 کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا، بقیہ قیدیوں تک ملاقات کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر متوقع پابندیوں کی خبروں کا نوٹس لیا ہے، اس طرح کی اطلاعات قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپین میں گرفتار پاکستانی شہریوں میں سے 4 کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا، بقیہ قیدیوں تک ملاقات کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست کی گئی ہے، اب تک قونصلر رسائی کی اجازت نہیں ملی۔

شفقت علی خان نے بتایا کہ سفیر احسن وگن نجی دورے پر امریکا جا رہے تھے، احسن وگن نے چھٹی لی تھی اور وزارت خارجہ کو دورہ امریکا پر باقاعدہ آگاہ کیا تھا، وہ نجی دورے پر سفارتی حیثیت کے متقاضی نہیں تھے، ابتدائی اسکریننگ کے بعد ان کی دوسری اسکریننگ ہوئی، انہیں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی تھی، حکومت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈپٹی وزیراعظم نے جدہ میں او آئی سی سی ایف ایم کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی، انہوں نے فلسطینیوں کی دیگر ممالک منتقلی کے منصوبے کی مخالفت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار نے ترکیہ، مصر، بنگلہ دیش، آذربائیجان اور انڈونیشیا کے وزرا اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طحٰہ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مغربی کنارے اور غزہ میں مخاصمتوں کو فوری روکنے پر زور دیتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستانی شہریوں

پڑھیں:

امریکا نے سینئر پاکستانی سفارتکار کو اپنے ملک میں داخلے سے روک دیا

ذرائع کے مطابق سفارتکار نجی دورے پر لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے، امریکی امیگریشن حکام نے ان کو امریکا داخلے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں سینئر پاکستانی سفارتکار پر امریکا میں تعیناتی کے دوران انتظامی بدعنوانی کی شکایات سامنے آئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے سینئر پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روک دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سفارتکار نجی دورے پر لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے، امریکی امیگریشن حکام نے ان کو امریکا داخلے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں سینئر پاکستانی سفارتکار پر امریکا میں تعیناتی کے دوران انتظامی بدعنوانی کی شکایات سامنے آئی تھی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان شکایات کی بنیاد پر پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ سینئر سفارتکار اس وقت وسطی ایشیائی ملک میں پاکستان کے سفیر ہیں، سفارتکار اپنے نجی دورے پر امریکا جا رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں: پاکستان
  • پاکستانیوں کی امریکا داخلے پر پابندی سے متعلق صرف افواہیں ہیں، ایسا کچھ نہیں ہورہا، دفتر خارجہ
  •  دفتر خارجہ نے امریکہ میں پاکستانی سفیر کو روکنے کی تصدیق کر دی، تحقیقات کر رہے، ترجمان
  • پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق
  • دفتر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کردی
  • دفتر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی خبر کی تصدیق کردی
  • دفترِ خارجہ کی پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی خبر کی تصدیق
  • دفتر خارجہ کا پاکستانی سفارتکار کو امریکہ سے واپس بھیجنے کے معاملے پر رد عمل سامنے آ گیا 
  • امریکا نے سینئر پاکستانی سفارتکار کو اپنے ملک میں داخلے سے روک دیا