فتنہ الخوارج کے فسادی اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں، جنرل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
طلبہ سے ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام دہشتگردوں کیخلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے، خوارجی عناصر اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، فسادیوں کے بارے میں اسلام کے احکامات بہت واضح ہیں، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان بھر سے مختلف جامعات سے آنیوالے سٹوڈنٹس سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا طلبہ سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں سے گفتگو ہمیشہ انتہائی خوشی کی بات ہے، جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک افواج کبھی نہیں ہارے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں، ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے، ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں، یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟ کبھی بھی فتنہ الخوارج کو فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دینگے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام دہشتگردوں کیخلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے، خوارجی عناصر اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، فسادیوں کے بارے میں اسلام کے احکامات بہت واضح ہیں، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ریاست کے سامنے سرنڈر کرنیوالے رحم کی توقع کر سکتے ہیں، اسلام نے خواتین کو خصوصی حقوق دیئے ہیں، خوارجیوں کو یہ کس نے اختیار دیا کہ وہ خواتین سے حقوق چھین لیں؟ اسلام نے ہر حیثیت میں عورت کو حقوق دیئے ہیں، اسلام کے دیئے ہوئے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا، گمراہ گروہ کو ملک پر اپنے نظریات مسلط نہیں کرنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام، بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے، ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی، ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے غیور خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے غیور لوگ دہشتگردوں کیخلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج کر رہے ہیں ا رمی چیف کھڑے ہیں کی طرح
پڑھیں:
علماءکرام کا قرآن کریم کے علم وفہم پر آرمی چیف کو خراج تحسین
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے علمائے کرام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے قرآن سے متعلق علم و فہم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں سے آئے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، جس میں انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل گفتگو کی، بعد ازاں علما نے آرمی چیف کے علم و فہم کی تعریف کرتے ہوئے ان کے دلائل کی تائید کی اور کہا کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
پاکستان کو پیروں پر کھڑا ہونے میں 12 سے 15 سال لگیں گے: اسحاق ڈار
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولوی احمد شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان سے بہت اطمینان ملا اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،مفتی حکیم علی نے کہا کہ خوارج سے متعلق قرآنی آیت کا حوالہ بالکل درست ہے۔
اسی طرح مولانا شاہ نواز نے کہا کہ ہم تمام مذہبی فکر رکھنے والے پاک فوج اور اپنے سپہ سالار کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جنرل عاصم منیر صرف حافظ قرآن ہی نہیں بلکہ ایک باصلاحیت انسان بھی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
جمعیت علمائے اسلام کی جنرل کونسل کے رکن قاری افسر خان نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کا خوارج سے متعلق مؤقف قابل فخر ہے، ہم اپنے سپہ سالار اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جامعہ عربیہ معراج القرآن بنوں کے نائب مہتمم مفتی ڈاکٹر محمد زین العابدین نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوان روز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، نوجوان نسل کو بھی چاہیے کہ وہ پاک فوج کو مکمل طور پر سپورٹ کریں۔
عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا
رہنما جے یو آئی محمد اسرار قریشی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی بات سے متفق ہیں، زمین پر جتنے بھی فسادات پھیلانے والے لوگ ہیں، ان پر اللہ اور اس کے رسول کی لعنت ہے، ڈیرہ اسماعیل خان کے محمد واجد فاروقی نے کہا کہ آرمی چیف کی تائید کرتے ہیں کہ جو پاکستان کی زمین پر فساد پھیلانا چاہتے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں۔
حافظ محمد سعید نے کہا کہ آرمی چیف کے طلبہ سے خطاب پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ مولانا شعیب شاہ کا کہنا تھا کہ جنرل سید عاصم منیر نے طلبہ کے ساتھ نشست میں جو بیان دیا، ہم اس سے مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ماہ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
مفتی محمد حنیف نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کے مؤقف کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں اور دہشت گردی وملک کے خلاف بغاوت کو مسترد کرتے ہیں۔