پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے، پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔ علاوہ ازیں رمضان المبارک کے مہینے میں حسب معمول 11 بجے عدالت لگے گی۔ واضح رہے یہ اوقات کار رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین و سائلین کی سہولت کے لیے ترتیب دیئے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بجے تک ہوں گے

پڑھیں:

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس

فائل فوٹو۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا، جس میں عدالت عظمیٰ کے تمام ججز نے شرکت کی۔

سپریم کورٹی کے جاری اعلامیہ کے چیف جسٹس نے اجلاس کا آغاز معزز ججز کو خوش آمدید کہہ کر کیا اور ایجنڈا پیش کیا۔

اعلامیہ کے مطابق ایجنڈا میں عدالت کی انتظامی کارکردگی بہتر بنانا اور اسکے امور کو مؤثر طریقے سے چلانا تھا۔  

اعلامیہ کے مطابق ریاستی اخراجات پر مقرر کیے گئے وکلاء کی قانونی/ پیشہ ورانہ فیسوں پر نظرثانی کی تجویز پر غور کیا گیا۔ سابق ہائی کورٹ ججز کو سپریم کورٹ کے وکیل کے طور پر انرول کرنے سے متعلق سفارشات زیر غور آئیں، معلومات تک رسائی کے حق، اثاثہ جات کے اعلان کے عمل پر مشاورت ہوئی۔ 

 اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ رولز 2025 کے مسودے پر بھی تفصیلی مشاورت اور مناسب ہدایات جاری کی گئیں۔ 

 اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں تمام ججزنےقیمتی آراء پیش کیں، فورم نے سپریم کورٹ رولز ترمیمی کمیٹی اور رجسٹرار آفس کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں اگلی فل کورٹ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ: 9 مئی کے مقدمات کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم نامہ جاری
  • سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے کیس کیساتھ منسلک کردیا
  • سانحہ 9 کے دوران پولیس افسر کے دانت توڑنے کا کیس، ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں فیصلے کی ہدایت
  • سپریم کورٹ، چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس 
  • ماہ رمضان کے ثمرات کو محفوظ رکھیے۔۔۔۔ !
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس، اعلامیہ جاری
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس
  • بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ میں 20روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
  • بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ میں 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
  • اردو کو صرف مسلمانوں کی زبان ماننا افسوسناک سوچ ہے، بھارتی سپریم کورٹ