اپنے ایک ٹویٹ میں لبنان کے صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ صدر "جوزف عون" سے آج عرب ممالک کے سفیروں کے وفد نے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدارتی دفتر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ صدر "جوزف عون" سے آج عرب ممالک کے سفیروں کے وفد نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں لبنانی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ عرب ممالک بیروت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک بار پھر اس بات کو دُہراتا ہوں کہ ہم لبنانی سرزمین دوسرے ممالک بالخصوص عرب ممالک پر جارحیت کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ جوزف عون نے اس امر کی وضاحت کی کہ خطے میں جو شرانگیزی ہو رہی ہے اُس کے نتائج صرف فلسطین تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ لبنان سمیت تمام عرب ممالک اس کی لپیٹ میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بحران کو عرب یکجہتی کے ذریعے ہی نمٹا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عرب ممالک

پڑھیں:

غزہ فلسطینیوں کا ہے، سیاسی سودے بازی کیلئے بارگیننگ چپ نہیں، چین

NEWYORK:

چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارہ سیاسی سودے بازی کے لیے بارگیننگ چپ نہیں ہے بلکہ فلسطینیوں کا وطن ہے اور چین مشرق وسطی میں دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے تنازع کا دو ریاستی حل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارہ فلسطین کے لوگوں کا وطن ہے اور سیاسی سودے بازی کے لیے ایک بارگیننگ چپ نہیں ہے، فلسطینیوں کی حکمرانی میں فلسطین ایک لازمی اصول ہے جس پر غزہ کشیدگی کے بعد حکومت کے حوالے سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا غزہ پر قبضہ کرے گا اور تجویز دی تھی کہ اردن اور مصر غزہ کے شہریوں کو پناہ دے جبکہ اردن اور مصر نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • انٹر نیشنل فلسطین کانفرس
  • علیم خان کی مالدیپ‘ عمان‘ فلسطین اور بنگلا دیشی وزرا سے ملاقات
  • اسلامی جہاد تحریک فلسطین کے رہنما زید النخالہ کی ایرانی چیف آف اسٹاف سے ملاقات
  • اسلامی جہاد کے وفد کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات
  • ریاست کی فرضی شخصیت اور ریاستی عہدیداروں کی محدود ذمہ داری
  • غزہ پر قبضہ: امریکی سفارت خانے ہدف ہوں گے؟
  • غزہ فلسطینیوں کا ہے، سیاسی سودے بازی کیلئے بارگیننگ چپ نہیں، چین
  • نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں چینی فلم “نیژ ا 2” کی خصوصی اسکریننگ کی تقریب
  • لبنان نے ایران سے پروازوں کی معطلی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی