Daily Ausaf:
2025-02-24@16:00:59 GMT

پاکستان میں تیل کی سپلائی چین کے حوالے سے اہم پیش رفت

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

پاکستان میں تیل کی سپلائی چین کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پی ایس او اور آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے مطابق دونوں کمپنیاں سوکارسنگا پور میں مشترکہ جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی قائم کریں گی۔معاہدہ کے تحت کمپنیاں مل کر کراچی سے ناردرن ایریاز تک تیل کی پائپ لائن بچھائیں گے۔

پی ایس او نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر پیش رفت سے آگاہ کردیا، پاکستان میں تیل کی سپلائی کے لیے پائپ لائن کا انفرا اسٹرکچر بچھایا جائے گا۔سوکار کمپنی پائپ لائن منصوبے میں انویسٹمنٹ اور خدمات فراہم کرے گی، ایک اورمعاہدے کے تحت ایف ڈبلیو او سوکار، پی ایس او کے درمیان ایم او یو سائن کیا گیا۔

جوائنٹ ٹریڈٹ کمپنی منصوبے پر عمل درآمد کے یلے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرے گی، سوکار کے ساتھ مل کر تیل پائپ لائن بچھانے کی منظوری پی ایس او بورڈ پہلے ہی دے چکا ہے۔علاوہ ازیں پی ایس او اور سوکار کے درمیان جی ٹو جی ایس پی اے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔ملک میں تیل کی سپلائی ٹینکوں کے بجائے محفوظ پائپ لائن کے ذریعے ہوگی، پہلی بار طویل پائپ لائن غیرملکی سرمایہ کاری اور ملکی اشتراک سے بچھائی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پائپ لائن پی ایس او

پڑھیں:

پاکستان نے 22 ماہی گیروں کو رہائی کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کردیا

لاہور:

پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ ان ماہی گیروں کو ہفتہ کے روز واہگہ-اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ یہ ماہی گیر جمعہ کے روز کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیے گئے تھے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی بس کے ذریعے ان ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور لایا گیا۔ لاہور میں ایدھی فاؤنڈیشن کے مرکز میں انہیں ناشتہ فراہم کیا گیا، نئے کپڑے اور تحائف دیے گئے، اور بعد ازاں واہگہ بارڈر پر پہنچایا گیا جہاں پاکستان رینجرز پنجاب نے انہیں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے حوالے کیا۔

رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں میں 3 مسلمان اور 19 ہندو شامل ہیں۔ ان ماہی گیروں کو گزشتہ 3 سے ڈھائی سال کے دوران پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلیوں کا شکار کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا اور انہوں نے مقامی عدالت سے ملنے والی سزا مکمل کر لی تھی۔
واضع رہے کہ یکم جنوری 2025 کو پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا تھا جس کے مطابق پاکستانی جیلوں میں مجموعی طور پر 266 بھارتی قیدی موجود ہیں، جن میں 49 سویلین اور 217 ماہی گیر شامل ہیں جبکہ بھارتی جیلوں میں 462 پاکستانی قیدی ہیں، جن میں 381 سویلین اور 81 ماہی گیر شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی اور آذربائیجانی کمپنی کے درمیان پاکستان میں تیل پائپ لائن بچھانے کے ایم او یو پر دستخط
  • پاکستانی اور آذربائیجانی کمپنی کے درمیان پاکستان میں تیل پائپ لائن بچھانے کے ایم او یو پر دستخط
  • منشیات سپلائی: اداکارساجد حسن کے بیٹے کے سنسنی خیز انکشافات
  • ڈیڈ لائن کے بعد پاکستان میں افغان مہاجرین غیر قانونی قرار پائیں گے، اسحاق ڈار
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: منشیات سپلائی کرنے والے اداکار ساجد حسن کے بیٹے کے سنسنی خیز انکشافات
  • دبئی پولیس نے پاکستان بھارت میچ کے ٹکٹس فروخت کرنے والی سیکڑوں ویب سائٹس بلاک کردیں
  • پاکستان نے 22 ماہی گیروں کو رہائی کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کردیا
  • پاکستان نے 22 ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا
  • ریڈ لائن