ٹیکس اصلاحات میں پیش رفت ،وزیرِاعظم کے خصوصی اقدامات سے قومی خزانے کو 31 اعشاریہ5ارب روپے کا فائدہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
ٹیکس اصلاحات میں پیش رفت ،وزیرِاعظم کے خصوصی اقدامات سے قومی خزانے کو 31 اعشاریہ5ارب روپے کا فائدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ٹیکس اصلاحات کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو مجموعی طور پر 31 اعشاریہ5ارب روپے کا فائدہ پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے بینکوں کی اضافی آمدن پر ٹیکس سے متعلق حکم امتناع کی درخواست خارج کر دی، جس سے قومی خزانے میں 8اعشاریہ4ارب روپے کی وصولی ممکن ہو سکی جبکہ ایک ماہ مجموعی طور پر ساڑھے 31 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں سے 23 ارب روپے کا فائدہ ہوا تھا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے ونڈ فال انکم ٹیکس کے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ قانون، اٹارنی جنرل اور وزیرِ خزانہ کو مقدمات کی موثر پیروی کی ہدایت کی تھی۔
انہوں نے اس کامیابی پر وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور ان کی قانونی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے جو ملکی معیشت کے استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 31اعشاریہ5ارب روپے کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی ہے، اس رقم سے صحت، تعلیم و دیگر عوامی فلاحی منصوبے بنائے جائیں گے،ان شااللہ اسی طرح کے مزید اقدامات سے پاکستان کو بہت جلد خود کفیل بنائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: روپے کا فائدہ
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے کیلئے روانہ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ سعودی عرب,وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم کے دورہءِ سعودی عرب کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہیں. دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنما تجارت کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول عالمی اور علاقائی حالات بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ سے متعلق مسائل ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گے۔ وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین باہمی افہام و تفہیم میں اضافے، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات پر سفارتی روابط کے مزید فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔