سعودی عرب میں انٹرپول کے لیے علاقائی دفتر قائم
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب بین الاقوامی فوجداری پولیس کی تنظیم انٹرپول کے علاقائی ہیڈ کوارٹر کا میزبان بن گیا ۔ تنظیم کے صدر میجر جنرل احمد الرئیسی اور تنظیم کے سیکرٹری جنرل والدیسی ارکیزا کی موجودگی میں میزبانی کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ یہ علاقائی دفتر خطے میں سیکورٹی ایجنسیوں کا مرکز ہوگا۔ اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے کہا کہ اس اقدام سے خطے میں انٹرپول کے کام میں اضافہ ہو گا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاض حکومت کی جانب سے انٹرپول کے پروگرام کے لیے 10لاکھ یورو کا تعاون کیا گیا ہے،جس سے سرحدی گزرگاہوں کی نگرانی اور تکنیکی میدان میں صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انٹرپول کے
پڑھیں:
سیستان میں پاکستان مخالف تنظیم کے ہاتھوں 8 پاکستانیوں کا قتل
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی موٹر میکینکس تھے۔ تمام افراد آٹوریپئرشاپ پر کام کرتے تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ پاکستانی سرحد سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا۔ تمام افراد کو ہاتھ، پیر باندھ کر قتل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے، سیستان میں پاکستان مخالف تنظیم نے نشانہ بنایا۔ پاکستانی سفارت خانہ کے حکام تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کا قتل کیا گیا ہے، قتل ہونے والوں کا تعلق بہاولپور کے علاقے سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ایرانی سیستان بلوچستان صوبے میں قتل کیا گیا۔ پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیم کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ کے حکام تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، دور دراز علاقہ ہے، تاحال ایرانی حکام کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ کے افسران جائے وقوعہ روانہ ہو چکے ہیں۔ لاشوں کی تصدیق اور شناخت کا عمل جاری ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی موٹر میکینکس تھے۔ تمام افراد آٹوریپئرشاپ پر کام کرتے تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ پاکستانی سرحد سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا۔ تمام افراد کو ہاتھ، پیر باندھ کر قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں دکان کا مالک دلشاد اور بیٹا نعیم شامل ہیں جبکہ جعفر، دانش اور نثار بھی قتل کیے گئے افراد میں شامل ہیں۔