پشاور (بیورو رپورٹ + آئی این پی) خیبر پی کے حکومت نے اپنے دو وفود کو افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹی او آرز تیار کر لئے گئے ہیں۔ مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر محمد علی سیف نے افغان عبوری حکومت سے بات چیت کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے گئے ہیں۔ ٹی او آرز کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت کیلئے دو وفد افغانستان جائیں گے۔ پہلا وفد مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنائے گا اور سفارتی امور نمٹائے گا جبکہ دوسرا وفد کئی سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا۔ مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف کو رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ خیبرپی کے حکومت مذاکرات کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے میں رہے گی۔ ٹی او آرز کے مطابق وفد بھیجنے کا مقصدکراس بارڈر ٹرائبل ڈپلومیسی مضبوط کرنے کے علاوہ اقتصادی اور معاشرتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ ٹی او آر کے مطابق وفد بھیجنے کا مقصد کراس بارڈر ٹرائیل ڈپلومیسی مضبوط کرنے کے علاوہ اقتصادی و معاشرتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ دفتر خارجہ نے مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر محمد علی سیف کے افغانستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ملکی خارجہ امور وفاق کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر سیف کا افغانستان کے دورے سے متعلق ایک بیان نظر سے گزرا ہے۔ ترجمان صوبائی مشیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنی تیاری کر کے وفاق سے رابطہ کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مشیر اطلاعات خیبر پی کے ٹی او آرز کے لیے

پڑھیں:

کراچی:حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسریٰ غوری کاپریس کلب میں خواتین صحافیوں کیساتھ گروپ فوٹو

کراچی:حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسریٰ غوری کاپریس کلب میں خواتین صحافیوں کیساتھ گروپ فوٹو

متعلقہ مضامین

  • کراچی:حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسریٰ غوری کاپریس کلب میں خواتین صحافیوں کیساتھ گروپ فوٹو
  • خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کا وفاق کیخلاف احتجاج اور عدالت جانے کا فیصلہ
  • حکومت کی کامیابی ملک پر قرض میں اضافہ کرنا ہے: بیرسٹر سیف
  • خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر شدید تنقید
  • صوبوں میں لڑائی اور وفاق میں بھائی بھائی! ن لیگ اور پی پی کی کھلی منافقت کا ثبوت ہے، بیرسٹر سیف
  • متحدہ علما بورڈ کا کے پی حکومت کی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق
  • متحدہ علماء بورڈ کا کے پی حکومت کی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق
  • صدر زرداری بلاول بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں: بیرسٹر سیف
  • افغانستان سے بات چیت ،خیبر پختونخوا کے 2وفد جائیں گے ،ٹی او آرز تیار