اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے بینکوں میں رمضان کے لیے تبدیل شدہ کاروباری اور دفتری اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔

رمضان کے دوران ملازمین اور صارفین کی سہولت کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں دفتری اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ میں ماہ رمضان کے دوران عدالتی اوقات کار میں تبدیلی کا شیڈول جاری

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک صبح  09:00 بجے سے شام 03:00 بجے تک بلا کسی وقفے کے کام جاری رہے گا جبکہ جمعہ کے دن دفتری اوقات صبح 09:00 بجے سے 12:30 بجے تک دفری امور نمٹائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اس اوقات کار پر ملک کے دیگر بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائکرو فنانس بینکس بھی کاربند رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیٹ بینک اوقات کار بینک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک اوقات کار اسٹیٹ بینک اوقات کار رمضان کے

پڑھیں:

3مارچ بروز پیربینک بند رہیںگے

اسلام آباد( اے بی این نیوز)دو رمضان المبارک کو بینکوں میں عوامی لین دین نہیں ہوگا، پیر 3 مارچ کو بینک زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لئے دفتر میں حاضر ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 3مارچ کو اسٹیٹ بینک و دیگر کمرشل بینکوں میں زکوٰة کٹوتی کیلئے پبلک ڈیلنگ بند رہے گی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بینکوں کا عملہ زکوٰة کٹوتی کے سلسلے میں اپنی ڈیوٹیز پر حاضر ہوگا۔زکوۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں تمام بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے، عملہ زکوۃ کٹوتی کے سلسلے میں ڈیوٹی پر حاضر ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی ملاقات

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک میں سٹاک مارکیٹ کے دفتری اور کاروباری اوقاتِ کار جاری
  • رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری
  • رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقاتِ کار جاری
  • بنک کل عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے
  • زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے کل بینک بند رہیں گے، رمضان کے اوقات کار بھی جاری
  • رمضان المبارک میں اوقات کار تبدیل، اسٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • سندھ میں ماہ رمضان کے دوران عدالتی اوقات کار میں تبدیلی کا شیڈول جاری
  • 3مارچ بروز پیربینک بند رہیںگے
  • 3 مارچ کو بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی