پنجاب: بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور : پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ضرورت مند اور نادار بے گھر افراد کے لیے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دیے جائیں گے، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں 658 پلاٹ دیے جائیں گے جبکہ فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 سکیموں میں 288 پلاٹ ملیں گے۔
لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 سکیموں میں 518 ، بھکر ریجن کی 7 سکیموں میں 131، ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں 270 اور بہاولپور ریجن کی 3 اسکیموں میں 27 پلاٹ دیےجائیں گے جبکہ حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاالدین میں 3 مرلہ اسکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے۔
فری پلاٹ اسکیم میں چنیوٹ، ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب، لیہ، وہاڑی، لودھراں، ساہیوال، چیچہ وطنی، فورٹ منرو، راجن پور، بہاولپور اور بہاولنگر بھی شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میرا خواب ہے، نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے، مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہوگا بلکہ اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مفت پلاٹ دینے اسکیموں میں بے گھر
پڑھیں:
پنجاب میں اقلیتی کارڈز کی تقسیم کا آغاز
پنجاب میں اقلیتی برادری میں مائنورٹی کارڈز کی تقسیم کا آغاز ہوگیا۔
لاہور میں ڈپٹی کمشنر آفس میں اقلیتی کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اقلیتی برادری میں کارڈز تقسیم کیے۔ کارڈز بائیومیٹرک کی ویریفکیشن کے بعد تقسیم کیے گئے۔ اقلیتی برادری کو ماہانہ 10 ہزار 5 سو روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔
ڈی سی لاہور نے اس موقع پر کہا کہ اقلیتی برادری کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ مائنورٹی کارڈز کے تحت اقلیتی برادری کو بھی باوقار اور باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نادار اور مستحق افراد کو مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔