کراچی، آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ناظم آباد عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب عمارت کی بیسمنٹ میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے دفتر میں لگی ہے۔
فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں تاہم دھواں بھرنے کے باعث انہیں دشواری کا سامنا ہے۔
ریسکیو کے مطابق دھویں کی وجہ سے فائر فائٹرز عمارت کے گودام میں نہیں جا پارہے، ہیوی مشینری کی مدد سے گودام کی دیوار توڑ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان، اٹلی کا اقوام متحدہ میں قریبی روابط پر اتفاق
پاکستان اور اٹلی نے اقوام متحدہ میں قریبی روابط پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان چھٹے دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دور روم میں ہوا۔
پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ نے تجارت، دفاع اور تعلیم میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ پاکستان اور اٹلی کا اقوام متحدہ میں قریبی روابط پر اتفاق ہوا ہے جبکہ ساتویں دو طرفہ سیاسی مشاورت کا اجلاس آئندہ سال پاکستان میں ہوگا۔