کوٹری ،الخدمت فائونڈیشن کے تحت آنکھوں کے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کوٹری (جسارت نیوز) الخدمت فائونڈیشن جامشورو کی جانب سے آنکھوں کا مفت طبی کیمپ لگایا گیا۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سمیت دیگر رہنماوں کی پریس کلب آمد۔ دریائے سندھ پر کینال کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی دعوت۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری میڈیکل سینٹر میں مفت آنکھوں کا طبی کیمپ لگایا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں نے 112 مریضوں کا معائنہ کیا اور 25 سرجری کے مریضوں کو آپریشن کا وقت دیا گیا۔ مفت طبی کیمپ پر جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن جامشورو خلیل الرحمن کورائی، امیر جماعت اسلامی ضلع جامشورو مولانا محمد عمر خان، امیر جماعت اسلامی کوٹری اعجاز احمد شیخ، ایڈمنسٹریٹر الخدمت میڈیکل سینٹر کوٹری ثاقب علی ابڑو اور میڈیا کوآرڈینیٹر عبیداللہ منگی نے دورہ کرتے ہوئے علاج معالجہ کا معائنہ کیا اور مریضوں سے صحت دریافت کیں۔ بعد ازاں رہنمائوں نے پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو حیدرآباد سیمینار کا دعوت نامہ دیا اور سیمینار سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے دریائے سندھ پر کینال کی تعمیر کے مسئلے پر زراعت کو خطرات اور ان کا حل کے موضوع پر سیمینار کرایا جا رہا ہے جس میں سول سوسائٹی، سیاسی، سماجی، وکلاء، صنعتکار سمیت دیگر شبعہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے، سندھ کے ساتھ زیادتی ناانصافی کا سلسلہ جاری ہے جس پر آواز بلند کی جا رہی ہے، جماعت اسلامی کی سیاست عوام کے مفاد اور بقا کے لیے جاری ہے مختلف اضلاع میں عوامی ایشو پر احتجاج ریکارڈ کرائے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی طبی کیمپ
پڑھیں:
جماعت اسلامی نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے لئے ملک گیر ہڑتال کروانے کا اعلان کر دیا
سٹی42: جماعت اسلامی نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے پاکستان بھر میں اور دنیا بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کروانے کا نعرہ لگا دیا۔
جماعت کے امیر حافظ نعیم نے یہ نعرہ اس وقت لگایا ہے جب جماعت اسلامی کے ویٹرن کارکن اور سینئیر موسٹ لیڈر پروفیسر خورشید احمد کا انتقال ہوا ہے اور جماعت کے تمام پرانے کارکن سوگ کی حالت میں ہیں۔ پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے نائب امیر اور جماوعت کے بانی مرحوم مولانا مودودی کے معتمد تھے۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم کے نام سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس ہڑتال کو گلوبل سٹرائیک بنا دیا جائے"
اتوار کے روز کراچی میں جماعت اسلامی کےکارکنوں نے "غزہ مارچ" کیا۔
آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، سکیورٹی و دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
غزہ مارچ سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا، اسرائیل آج بھی حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ غزہ میں بربریت سے مغرب کے رہنماوں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، امریکہ میں بھی 50 فیصدلوگ فلسطین کے حامی ہیں، دنیا کا بچہ بچہ اہل غزہ سے اظہار یکجتی کررہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے 22اپریل کو ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا اور کہا کہ " فلسطینی قیادت" سے اس کی (پاکستان میں ملک گیر ہرتال کروانے کی) توثیق حاصل کرلی ہے، دیگر ممالک کی تحریکوں سے بھی بات کریں گے اور اس ہڑتال کو گلوبل سٹرائیک بنا دیا جائے۔ یہ کسی پارٹی کی ہڑتال نہیں ہے، یہ فلسطینیوں کیلئے آواز ہوگی ہم ایک دن اپنا کاروبار بند کریں گے، کشمیر سے گوادر تک اور پورا ملک ہڑتال کرکے بتائے گا کہ یکجہتی کس کو کہتے ہیں۔
جماعت اسلامی کے سابق نائب امیرپروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
Waseem Azmet