2025-01-21@06:13:14 GMT
تلاش کی گنتی: 22

«تحریک ختم نبوت»:

    ٹنڈوآدم (پ ر) علامہ ابوالحسنات، مولانا تاج محمود نے تحریک ختم نبوت میں نمایاں کردار ادا کیا، ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے زیر اہتمام تحریک ختم نبوت 1953ء کے قائد علامہ ابوالحسنات قادری اور 1974ء میں تحریک ختم نبوت کے سرخیل موکانا تاج محمود فیصل آبادی کی یکساں یوم وفات 20 جنوری کو ان کی یاد میں دفتر ختم نبوت میں پر وقار محافظین ختم نبوت سیمینار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا کے سربراہ مفتی محمد طاہر مکی، قاری عبدالرحمان الحذیفی، رانا مختار راجپوت، شعیب شیخ، محافظین ختم نبوت کے مولانا جہانزیب بیہن، شبان ختم نبوت سندھ کے محرم علی راجپوت، حافظ اشرف...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کا رشتہ نہ ہوتا تو کسی کی مجال نہیں کہ میرے خلاف باتیں کریں۔پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو جواب تو میں دوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی طرف پوری قوم کی نظر ہے۔ شوکاز جاری ہونے کے بعد شیر افضل مروت کا میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنےکا فیصلہ کیا ہے۔...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر جگہ مذہب کارڈ اور ریاست مدینہ کا نام استعمال کرتی ہے، تحریک انصاف مذہب کو اپنی کرپشن، گھناؤنے جرائم کو چھپانے کے لیے استعمال نہ کرے۔  انہوں نے کہا کہ آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے، سزا بالکل قانون اور ثبوت کے مطابق ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سب سے بڑا ڈاکہ ہے جس سے راہ فرار نہیں اختیار کی جاسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وکیل صفائی...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ انصاف کے خصوصی وکیل جیک اسمتھ نے کانگریس کو دی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2020 ء کے صدارتی الیکشن کے نتائج پلٹنے کی کوششوں پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی کارروائی اور انہیں سزا دلوانے کے لیے کافی ثبوت موجود تھے۔ جیک اسمتھ نے کہا کہ ٹرمپ نے شکست واضح ہونے کے بعد اقتدار اپنے پاس رکھنے کے لیے مجرمانہ کوششوں کا ایک سلسلہ شروع کیا۔ ان کوششوں میں سرکاری حکام کو ووٹوں کی گنتی نظر انداز کرنے، انتخابی نتائج میں مداخلت کے لیے محکمہ انصاف اور اپنے نائب صدر مائیکل پنس پر اثر انداز ہونے اور انہیں اپنے حلف کے خلاف اقدامات کرنے پر اکسانے جیسے اقدامات شامل تھے۔جیک اسمتھ کی رپورٹ...
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ‎ہم پوری دنیا کے مبصرین کو آزاد کشمیر میں آنے کی دعوت دیتے ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی کو چیلنج ہے کہ وہ بھی عالمی مبصرین کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی دعوت دیں۔ لائن آف کنٹرول کے سیکٹر چھم جہلم ویلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ‎دنیا کے مبصرین مقبوضہ کشمیر میں جاکر دیکھیں کہ کیسے کشمیریوں سے جینے کا حق چھینا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور کشمیر کے رشتے کو کسی قیمت کمزورنہیں ہونے دیں گے، سردارعتیق خان انہوں نے کہاکہ ‎پوری دنیا کے سفارتکاروں کے لیے آزاد کشمیر کھلا ہے، جو جس وقت آنا چاہے وہ آ سکتا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ...
    پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم  راجہ— فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری کے دعوت نامے موصول ہونے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامہ آیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کی 3 جنوری تک راہداری ضمانت منظورپشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔ صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی عہدے دار کے لیے دعوت...
    ویب ڈیسک __ محکمۂ انصاف کے خصوصی وکیل جیک اسمتھ نے کانگریس کو دی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2020 کے صدارتی الیکشن کے نتائج پلٹنے کی کوششوں پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی کارروائی اور انہیں سزا دلوانے کے لیے ثبوت موجود تھے۔ امریکی کانگریس میں جمع کرائی گئی یہ رپورٹ منگل کو جاری کی گئی ہے۔ جیک اسمتھ نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے یہ واضح ہونے کے بعد کہ وہ الیکشن ہار چکے ہیں اور نتائج کو چیلنج کرنے کی ان کی تمام قانونی کوششیں ناکام ہو گئیں تو انہوں نے ’’اقتدار اپنے پاس رکھنے کے لیے مجرمانہ کوششوں کا ایک سلسلہ شروع کیا۔‘‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کوششوں میں سرکاری حکام...
    سپریم کورٹ نے واہ کینٹ خود کش حملہ کیس کے مجرم حمید اللہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ مجرم حمید اللہ کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ واہ کینٹ واقعے میں ان کے مو¿کل پر غلط الزام لگایا گیا، حمید اللہ کو فاٹا سے گرفتار کرنے کا بتایا گیا جبکہ واقعے کی ایف آئی آر 20 منٹ بعد دائر ہوئی، کیسے ممکن ہے کہ واہ کینٹ واقعہ ہو اور ملزم کو 20 منٹ میں...
    رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں ہے، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں۔شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مجھے میری پارٹی کہے گی کہ اووو اووو کا نعرہ لگاؤ تو ان کے لیے لگا دوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ حکومت کو حل کرنا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاریپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دوستوں کے...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنےکا فیصلہ کیا ہے۔ شیر افضل مروت کے ٹوئٹ کا عکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ پروگرام میں شامل ہونے پراصرار نہ کریں۔ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاریپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیر افضل مروت کو تیسری بار شوکاز نوٹس جاری کر دیا. ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر تیسری بار شوکاز نوٹس جاری کیا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت کے بیانات پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں‌ نوٹس میں کہا گیا کہ بانی تحریک انصاف کے واضح احکامات ہیں کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں، آپ کے کردار سے پارٹی اور ارکان کو ہزیمت اٹھانا پڑی۔ شوکاز نوٹس میں شیر افضل مروت سے 3 روز میں وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا کہ کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا...
     ویب ڈیسک:تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔  شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنماوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا،شیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا  نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے پارٹی پالیسی اور بانی چیئرمین کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی، آپ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پر بھی تنقید کی،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنماوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا۔شیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے پارٹی پالیسی اور بانی چیئرمین کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی، آپ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پر بھی تنقید کی، آپ کے...
    خیرپور(جسارت نیوز) پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ لوگ ذوالفقار علی بھٹو کو زندہ اس لئے کہتے ہیں کہ انہوں نے تاجدار ختم نبوت کے بل پر دستخط کئے تھے ناموس رسالت کے لئے جب تحریک عروج پر تھی اور ہزاروں افراد جام شہادت نوش فرماگئے تھے تو ایسے میں علامہ شاہ احمد نورانی سے مل کر ذوالفقار علی بھٹو نے بل پر دستخط کئے اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا۔ وہ خیرپور کے مقامی شادی ہال میں مفتی عبدالرحیم ناریجو کے صاحبزادے کے لئے منعقدہ ایصال ثواب تاجدار ختم نبوت ومعراج مصطفی کانفرنس سے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ثروت اعجاز...
    سابق ​​چائلڈ اسٹار اور آسٹریلوی نژاد اداکار روری کیلم سائیکس، جو 1998 کی برطانوی ٹی وی سیریز 'کِڈی کیپرز' میں اپنے کردار کے باعث مشہور تھے، مالیبو کی جنگلاتی آگ میں جاں بحق ہو گئے۔ ان کی والدہ شیلے سائیکس نے سوشل میڈیا پر اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔ 32 سالہ روری، جو پیدائشی طور پر دماغی فالج کے شکار تھے، اپنی فیملی کے 17 ایکڑ پر مشتمل اسٹوڈیو اسٹیٹ پر موجود ایک کاٹیج میں رہ رہے تھے۔ ان کی والدہ نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے پانی دستیاب نہیں تھا۔ شیلے سائیکس نے ایکس (سابقہ ​​ٹوئٹر) پر اپنے بیٹے کی موت کا اعلان کرتے ہوئے لکھا:"میرے بیٹے روری کی موت کا اعلان کرتے ہوئے مجھے انتہائی دکھ...
    اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ کریکر فائر ہو رہے ہیں، باقی مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر بیرون ملک تھے،آج میں نے ان کا بیان دیکھا ہے لیکن میں ذاتی طور پر سجھتا ہوں کہ وہ کنوینر ہیں اور کوئی ان کو اپروچ نہ بھی کرتا چونکہ ان کو علم ہے کہ جو شرط تھی کہ ہمیں مطالبات تحریری طور پر دیںسے اتفاق کر گئے ہیں لہٰذا ان کو تاریخ رکھ کر اجلاس بلانا چاہیے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ملاقات کرانا کوئی اتنا سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ...
    لاڑکانہ: جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد مہیسر کو اے پی سی کا دعوت نامہ دے رہے ہیں، ضلعی امیر ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو، قاری ابو زبیر جکھرو اور ذیشان عابد چانڈیو بھی موجود ہیں
    شیر افضل مروت کی تنقید کے بعد پی ٹی آئی قیادت سلمان اکرم راجہ کیساتھ کھڑی ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے متعلق شیر افضل مروت کی بیان بازی پر پارٹی قیادت سلمان اکرم راجہ کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ پر تنقید کی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی بطور سیکرٹری جنرل تقرری پارٹی کا...
    سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا سے متعلق شیرافضل مروت کی بیان بازی پرپارٹی قیادت سلمان اکرم راجا کے ساتھ کھڑی ہوگئی ۔ پی ٹی آئی کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا پر تنقید کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہےجبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کی بطور سیکرٹری جنرل تقرری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ سلمان اکرم راجہ کی تقرری براہ راست بانی چئیرمین نے کی ہے بانی کی ہدایات ہی پارٹی کا آئین ہوتا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ابھی تک ڈسپلنری کارروائی کی...
    اسلام آباد:  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو بانی تحریک انصاف عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔ زرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی نے ہی سیکرٹری جنرل تعینات کیا ہے، کس کو تعینات کرنا یا کس کو ہٹانا ہے یہ بانی پی ٹی آئی کو ہی طے کرنا ہے، پہلے بھی ایسی تعیناتیاں ہوتی رہی ہیں۔ شیر افضل مروت کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پر پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا آئین ہی بانی پی ٹی آئی ہیں تو...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں، پارٹی میں ان کی حیثیت ایک اجنبی کی سی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی آئین کے مطابق الیکشن میں منتخب شخص ہی جنرل سیکرٹری ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ اگر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل ہیں تو ان کے نام سے کوئی نوٹیفکیشن کیوں جاری نہیں کیا جاتا، وہ جنرل سیکریٹری بن ہی نہیں سکتے۔ یہ بھی پڑھیں شہدا کے خون کے حساب تک حکومت سے کوئی بات نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ شیر افضل مروت نے کہاکہ بیرسٹر گوہر سے پوچھا جائے کہ سلمان اکرم راجہ...
    راولپنڈی میں شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے تھانہ ریس کورس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تھانہ ریس کورس میں تعینات بابر نامی اہلکار نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ شہری نے بیان میں کہا کہ حفیظ الرحمن نیازی ایک لاکھ اور بابر کانسٹیبل ایک لاکھ روپے رشوت لے چکے ہیں۔ بابر کانسٹیبل مزید 50 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ رشوت دینا نہیں چاہتا۔ بابر منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر پیسے طلب کرتا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے تشکیل دی گی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز کالونی میں چھاپہ...
۱