شیر افضل مروت کی تنقید کےبعد پارٹی قیادت سلمان اکرم راجا کی حمایت میں آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا سے متعلق شیرافضل مروت کی بیان بازی پرپارٹی قیادت سلمان اکرم راجا کے ساتھ کھڑی ہوگئی ۔
پی ٹی آئی کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا پر تنقید کی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہےجبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کی بطور سیکرٹری جنرل تقرری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
سلمان اکرم راجہ کی تقرری براہ راست بانی چئیرمین نے کی ہے بانی کی ہدایات ہی پارٹی کا آئین ہوتا ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ابھی تک ڈسپلنری کارروائی کی کوئی ہدایت مجھ تک نہیں آئی ہدایت آئی تو کارروائی ضرور کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
شوکاز نوٹسز سے تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو نکال دیں ، شیر افضل مروت کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں روزانہ کے شوکاز نوٹسز سے بہت تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو بےشک نکال دیں میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہر چھ ماہ بعد کوئی شوکاز آجاتا ہے کہ آپ نے یہ بیان دیا ہے۔ میں نے کوئی بیان نہیں بلکہ جواب دیا ہوتا ہے۔ اگر مجھے پارٹی میں رکھتے بھی ہیں تو میں جواب دیتا رہوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ وہ میرے خلاف بات کرے گا اور میں خاموش رہوں گا یہ ممکن نہیں۔ میں جس قبیلے سے ہوں وہ اپنے مرشد اپنے لیڈر کیلئے جان دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔
قومی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی، دمام میں ہنگامی لینڈنگ
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی شک نہیں کہ بانی جن لوگوں کے نرغے میں ہے وہ ان کے کان بھر رہے ہیں، کچھ لوگ بانی پی ٹی آئی سے جاکر غلط بیانیاں کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ میں کل بیرسٹر گوہر کو اپنا مؤقف دے رہا ہوں، پارٹی کے لوگوں نے میرے خلاف بیانات دیے، اس کے بعد میں نے جواب دیا۔
مزید :