شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دیکر رشوت لینے والا اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
راولپنڈی میں شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے تھانہ ریس کورس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تھانہ ریس کورس میں تعینات بابر نامی اہلکار نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی۔
شہری نے بیان میں کہا کہ حفیظ الرحمن نیازی ایک لاکھ اور بابر کانسٹیبل ایک لاکھ روپے رشوت لے چکے ہیں۔ بابر کانسٹیبل مزید 50 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ رشوت دینا نہیں چاہتا۔ بابر منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر پیسے طلب کرتا ہے۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے تشکیل دی گی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز کالونی میں چھاپہ مارا۔ کانسٹیبل بابر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے نشان زدہ 50 ہزار روپے کے نوٹ برآمد کرلیے گئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی ایئر پورٹ سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث سری لنکن گرفتار
فوٹو بشکریہ رپورٹراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے منشیات اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق بھاری مقدار میں منشیات کی تھائی لینڈ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
دورانِ تلاشی سری لنکا کے باشندے سے 1 کلو 818 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے، جس نے منشیات مہارت کے ساتھ اپنے سفری بیگ میں چھپا رکھی تھی۔
کراچی ایئر پورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکاماینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ملزم غیر ملکی پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔
ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔