سنی تحریک شہادتوں سے بھری ہوئی ہے ،ثروت اعجازقادری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
خیرپور(جسارت نیوز) پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ لوگ ذوالفقار علی بھٹو کو زندہ اس لئے کہتے ہیں کہ انہوں نے تاجدار ختم نبوت کے بل پر دستخط کئے تھے ناموس رسالت کے لئے جب تحریک عروج پر تھی اور ہزاروں افراد جام شہادت نوش فرماگئے تھے تو ایسے میں علامہ شاہ احمد نورانی سے مل کر ذوالفقار علی بھٹو نے بل پر دستخط کئے اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا۔ وہ خیرپور کے مقامی شادی ہال میں مفتی عبدالرحیم ناریجو کے صاحبزادے کے لئے منعقدہ ایصال ثواب تاجدار ختم نبوت ومعراج مصطفی کانفرنس سے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ پاکستان سنی تحریک شہادتوں سے بھری ہوئی ہے نشتر پارک میں ہم نے 53 جنازے اٹھائے اور ابھی تک ہم اپنے شہدا کے جنازے اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بیٹھ کر دہشت گردی کی جارہی ہے ہمارے لوگوں اور فورسز پر حملے کئے جارہے ہیں ہماری دوستی کو ہمارے ھاتھ ملانے کو کمزوری نہ سمجھا جائے افعانستان میں مطلوب دہشت گردوں جو پاکستان پرحملہ کررہے ہیں انکو پاکستان کے حوالے کیا جائے او آئی سی کا اجلاس بلا کر پاکستان کی نسل کشی کو روکوایا جائے پارہ چنار سمیت ملک میں جہاں جہاں دہشتگردی ہورہی ہے ہم اس کی مذہمت کر رہے ہیں اور علما مشائخ کا ایک وفد امن کے لئے نکلا ہوا ہے ہم چاھتے ہیں کہ ملک میں امن و امان کا بول بالا ہو انہوں نے کہا کہ 40لاکھ افغانیوں کو ہم نے پناہ دی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ ہم پر حملے کر رہے ہیں ہمارا کھا کر نمک حرامی کی جارہی ہے ۔ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ فائز عیسیٰ نے ملک اور قوم کے ساتھ ظلم زیادتی کی ایک بیکری والے کے پاس اس کی کوئی عزت نہیں کیوں کہ انہوں نے حضورﷺ کے ناموس رسالت والے شق کے ساتھ مذاق کیا آج وہ پوری دنیا میں مذاق بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کبھی بھی شان رسول شان اہلیبیت و شان صحابہ میں کمپرومائز نہیں کر سکتی یہ سر کٹ تو سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے حضور ﷺکے دور میں 1200 سو صحابہ نے قربانیاں دیں جن میں 700 سو حافظ قران تھے اج فلسطین کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور اقوام متحدہ خاموش ہے اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے اور لاج انجلس میں جو کچھ ہورہا ہے وہ مقافات عمل ہے انہوں نے کہا کہ قربانی کا معلوم کرنا ہے تو کربلا والوں سے پوچھو نیزے پر بھی قران پڑھ کر سنایا انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد اہلسنت کے لئے نکلے ہیں ہم چاھتے ہیں کہ ملک میں ناموس رسالت ناموس صحابہ ناموس اہلبیت نافذ ہو۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سنی تحریک کے لئے
پڑھیں:
تحریک انصاف کا 190ملین پاﺅنڈ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف نے 190ملین پاﺅنڈ کیس کافیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا، القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج بھی کریں گے،پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلے آنے کے بعد وکلاءکی مشاورت سے اس فیصلے کو چیلنج کیاجائیگا۔ سوال تو پوچھنا چاہیے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز سے کہ تم نے جس پیسے سے لندن میں ون ہائیڈ پارک کی عمارت خریدی وہ پیسہ کس طرح باہر لیکر گئے اور آگے پھر بیچی۔ اس رقم کا تم نے کیا کیا؟ آج وہ دندناتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے حسن نواز سے کوئی کیوں نہیں پوچھتا کہ انہوں نے لندن میں ہائیڈ پارک کی عمارت کے پیسے کس طرح جمع کئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر انصاف کا گلہ گھونٹا گیا ہے ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا تھا۔احتساب عدالت راولپنڈی کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال قید کی سزا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا تھاجبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو حکومت کے حق میں ضبط کرنے کا بھی حکم دیاتھا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاو¿نڈز کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے جہاں انہوں ملزمان کی حاضری پوری ہونے پر فاضل جج نے محفوظ فیصلہ سنایاتھا۔عدالت نے القادر یونیورسٹی کی زمین بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دے دیا جبکہ جج ناصر جاوید رانا کے سزا سنانے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔