اپوزیشن رہنما ئو ں کی سندھ میں سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں، تحریک میں شمولیت کی دعوت دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اپوزیشن رہنما ئو ں کی سندھ میں سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں، تحریک میں شمولیت کی دعوت دی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )اپوزیشن رہنما ئو ں کی سندھ میں سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں وفد نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی سے ملاقات کی۔
دوسری جانب اسد قیصر کی سربراہی میں اپوزیشن وفد نے عوامی تحریک کیسربراہ ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کی ، دونوں ملاقاتوں میں ڈاکٹر قادر مگسی اور ایاز لطیف پلیجو کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں باضابطہ شامل ہونے کی دعوت دی۔واضح رہے تحریک انصاف کے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا عندیہ دے چکے ہیں، اس سلسلے میں مختلف جماعتوں کے رہنماں سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران غیر قانونی آرڈرز کر رہے ہیں، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران غیر قانونی آرڈرز کر رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رولز آف پروسیجر کو فالو کیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی پر عدالت جائیں گے، حکومت کو کہا تھا وہ تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک نہیں کروا سکی، حکومت ہمیں بتا دے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اگر وزراء سرینڈر کریں تو پھر ہم کس سے بات کریں۔
عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر پوری پارٹی متحد ہے، سلمان اکرم راجہ کے بیان سے متعلق کمنٹس نہیں کرنا چاہتا، علی ظفر وکیل ہیں ملاقات کے لیے جا سکتے ہیں ہدایات لینا ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف راولپنڈی میں 30 نئی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔