چائلڈ اسٹار روری سائیکس کی جنگلاتی آگ میں المناک موت، ماں کا جذباتی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سابق چائلڈ اسٹار اور آسٹریلوی نژاد اداکار روری کیلم سائیکس، جو 1998 کی برطانوی ٹی وی سیریز 'کِڈی کیپرز' میں اپنے کردار کے باعث مشہور تھے، مالیبو کی جنگلاتی آگ میں جاں بحق ہو گئے۔ ان کی والدہ شیلے سائیکس نے سوشل میڈیا پر اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔
32 سالہ روری، جو پیدائشی طور پر دماغی فالج کے شکار تھے، اپنی فیملی کے 17 ایکڑ پر مشتمل اسٹوڈیو اسٹیٹ پر موجود ایک کاٹیج میں رہ رہے تھے۔ ان کی والدہ نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے پانی دستیاب نہیں تھا۔
شیلے سائیکس نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیٹے کی موت کا اعلان کرتے ہوئے لکھا:"میرے بیٹے روری کی موت کا اعلان کرتے ہوئے مجھے انتہائی دکھ ہو رہا ہے۔ میں دل شکستہ ہوں۔ وہ میرا خوبصورت بیٹا اور میری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ تھا۔"
شیلے نے مزید بتایا:"میں نے کاٹیج کی چھت پر پانی ڈالنے کی کوشش کی، لیکن پانی بند تھا۔ یہاں تک کہ 50 فائر فائٹرز کو بھی سارا دن پانی میسر نہیں تھا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے زخمی بازو کے باعث بیٹے کو بچانے کی کوشش کے باوجود کاٹیج جلتے ہوئے دیکھنا پڑا۔
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ روری سائیکس کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی کرتی ہیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
لاس اینجلس میں شروع ہونے والی ان جنگلاتی آگ نے اب تک 30,000 ایکڑ سے زیادہ رقبہ جلا دیا ہے، 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اور اس سانحے کو امریکی تاریخ کا سب سے مہنگا جنگلاتی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کے نقصانات کا تخمینہ $150 بلین ڈالر تک لگایا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
علیمہ خانم نے چیف جسٹس کو عمران خان کا پیغام پہنچادیا
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تحریر خط کا متن 10 صفحات پر مشتمل ہے ، مقدمات کا حوالہ شامل
عمران خان کا خط پہنچانے آئی ہوں(علیمہ خانم) خط، عوام تک پہنچ جائے گا( سلمان اکرم)
عمران خان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام خط لکھ دیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے یہ خط ان تک پہنچادیا، سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ کھلا خط ہے جو عوام تک بھی پہنچ جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خانم سپریم کورٹ پہنچ گئیں اور خط چیف جسٹس کے لیے حوالے کردیا، علیمہ خانم نے کہا کہ عمران خان نے جو خط لکھنے کا کہا تھا وہ خط پہنچانے آئی ہوں۔عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ بھی سپریم کورٹ پہنچے اور کہا کہ عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق خط چیمبر میں دیں گے چیف جسٹس پڑھ لیں گے ، یہ کھلا خط ہے جو عوام تک بھی پہنچ جائے گا۔ اطلاعات ہیں کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو عمران خان کی جانب سے لکھا گیا خط ارسال کردیا گیا۔خط بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لکھا گیا ہے جس کا متن 10 صفحات پر مشتمل ہے ، خط میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا حوالہ دیا گیا ہے ۔دریں اثنا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، علیمہ خان اور دیگر کی قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے ملاقات ہوئی جس کی ذرائع نے تصدیق کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس کے چیمبر میں ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی۔بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اپنی تمام گزارشات چیف جسٹس کے سامنے رکھی ہیں، علیمہ خانم نے تفصیل سے فیملی ملاقاتوں سے متعلق بتایا ہے ، انہیں بتایا ہے کہ کتنے عرصے سے ملاقات نہیں ہورہی، عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے چیف جسٹس کو استدعا کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد ایک امید پیدا ہوگئی ہے ، ہمیں امید ہے منگل کو بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات ہو جائے گی۔واضح رہے کہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا، اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے ، جہاں سابق وزیراعظم اور پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا؟ اس سلسلے میں تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے گزشتہ روز فائل واپس بھیج دی تھی جس کے بعد فائل رجسٹرار آفس کی مختلف برانچز میں گھوم رہی ہے ۔پی ٹی آئی قیادت جیل ملاقات کا کیس مقرر کروانے کے لیے عدالت م