سائلین سے رشوت لینے کی شکایات، عدالتی عملے کے خلاف سخت کارروائی متوقع
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی سٹاف کی سائلین سے رشوت وصولی کی شکایات پر جسٹس بابر ستار کے سیکرٹری نے انکوائری کے لیے خط لکھ دیا،ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار کی ہدائت پر ان کے سیکرٹری نے رجسٹرار کو خط لکھا ہے
جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر لکھے گئے خط کی نقول تمام ججز کے سیکرٹریز کو بھی ارسال کر دی گئیں ہیں
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حسن علی PSL کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سےزیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔
حسن علی نے 84 اننگز میں مجموعی طور پر 116 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے وہاب ریاض کی 113 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا ہے۔
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر نے یہ اعزاز گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔
فاسٹ بولر حسن علی نے کوئٹہ کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Post Views: 3