لاہور (خصوصی نامہ نگار) حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح الفاظ میں تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔ تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایاز صادق پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن کی دعوتی مہم جاری، کنونشن 18 اپریل سے شروع ہوگا 

مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر سردار صفدر حسین خان اور ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری نے پاکستان تحریک انصاف کے لیہ سے ممبر صوبائی اسمبلی سردار شہاب الدین خان سیہڑ، پی ٹی آئی کے لیہ سے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اُسامہ اصغر گجر اور ملک نور نبی جکھڑ کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن کی دعوتی مہم جاری ہے، مختلف اضلاع اور صوبوں میں صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کی جانب سے اپنے علاقے کی اہم تنظیمی، سیاسی اور سماجی شخصیات کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے، لیہ میں مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر سردار صفدر حسین خان اور ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری نے پاکستان تحریک انصاف کے لیہ سے ممبر صوبائی اسمبلی سردار شہاب الدین خان سیہڑ،پی ٹی آئی کے لیہ سے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اُسامہ اصغر گجر اور ملک نورنبی جکھڑ کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔ 

متعلقہ مضامین

  • ترسیلات بھجنے والوں آئی پی پروٹوکوں ملنا چاہیے ِ ایاز صادق
  • مائنز منرلز بل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا، شیخ وقاص اکرم
  • امریکی کانگریس کے وفد کی اہم ملاقاتیں
  • کل عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، سلمان اکرام راجہ کا ٹویٹ
  • حکومت پاکستان نے ایرانی حکومت کے سامنے 8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ اٹھایا ہے، ایاز صادق
  • اسپیکر ایاز صادق سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات
  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن کی دعوتی مہم جاری، کنونشن 18 اپریل سے شروع ہوگا 
  • تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا نیا لائحہ عمل: عمران خان سے ملاقات صرف منظور شدہ فہرست کے ذریعے ممکن
  • تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں، رؤف حسن
  • جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا: زرتاج گل