کسی بڑی شخصیت کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت نہیں دی، میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
تحریک ترقی و کمال کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر نے کہا ہے کہ انہوں نے چند سال قبل پاکستان میں ترقی امن اور خوشحالی لانے کے لیے ایک تحریک کا آغاز کیا جسے تحریک ترقی و پاک ترقی و کمال کا نام دیا گیا ہے۔
کسی سیاسی رہنما کو خصوصی دعوت نہیں دی گئیان کے مطابق اس تحریک میں عام آدمی، اساتذہ، ملازمت پیشہ افراد اور دیگر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ تاہم کسی بھی بڑی شخصیت، کسی بڑے سیاسی رہنما یا دیگر کو کوئی خصوصی دعوت نہیں دی گئی۔ البتہ اگر کوئی ان کی تحریک میں شامل ہونا چاہے تو وہ اسے خوش آمدید کہیں گے۔
مسائل کے حل کی جستجو کسی میں نہیں ہےوی ایکسکلوزیو میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک ترقی و کمال کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جو نظام رائج ہے اس میں ہر شخص کی کوشش ہے کہ وہ کسی طرح الیکشن میں کامیاب ہو کر حکومت کر سکے۔ عوام کا درد عوام کے مسائل یا ان کے حل کی جستجو کسی میں نہیں ہے
سب سے پہلے تعلیم پر توجہان کا کہنا تھا کہ اگر کبھی ان کو انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی تو وہ سب سے پہلے تعلیم پر توجہ دیں گے کیونکہ ماضی کی تمام حکومتوں میں سے کسی نے بھی سنجیدگی سے تعلیم پر توجہ نہیں دی۔
میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر کے مطابق اس کے بعد وہ امن کے لیے کام کریں گے، کیونکہ جب تک امن قائم نہیں ہو جاتا اس وقت تک ایک اچھی قوم تشکیل نہیں دی جا سکتی۔
سیاسی جماعت اور تحریکمیجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر نے کہا کہ ان کی جماعت ایک سیاسی جماعت کے علاوہ ایک تحریک بھی ہے۔ ہمارا منشور ہے کہ ہم نے ایک ریاست کی تشکیل دینی ہے، لوگوں کے رویوں کو تبدیل کرنا ہے۔ جب تک سیاسی جدوجہد نہ کی جائے اس وقت تک ریاستی امور ٹھیک نہیں ہو سکتے، اس لیے سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا۔
ہمیں کئی سال لگ جائیں گےان کے مطابق 3 سال سے ہماری پارٹی موجود ہے۔ مختلف شہروں میں ہماری نمائندگی موجود ہے، لیکن بڑی جماعت بننے میں ہمیں کئی سال لگ جائیں گے۔
کسی کا بھی مشن ایک ریاست کا قیام نہیںتحریک ترقی و کمال کے چیئرمین نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو سیاسی جماعتیں موجود ہیں ان کے بہت سے مسائل ہیں۔ ان کے کلچر کے مسائل ہیں۔ ان میں موروثیت ہے۔ ان میں شخصیات کا نام ہے اور ان سب کے اپنے اپنے مشن ہیں۔ ان سب میں سے کسی کا بھی مشن ایک ریاست کا قیام نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر تحریک ترقی سیاسی جماعت ترقی و کمال نہیں دی نے کہا
پڑھیں:
فیصل اباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب کے بلا مقابلہ صدر محمد طاہر اور جنرل سیکرٹری تایا بشیر احمد منتخب
فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2025ء ) سالانہ انتخابات 2025 کے سلسلہ میں پریس کلب میں فوٹو جرنلسٹ کا جنرل ہاؤس منعقد ہوا جس میں 38 کے قریب فوٹو جرنلسٹ نے شو ہینڈ سے عہدیداروں کومنتخب کر لے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے تمام عہدیداروں کو بلامقابلہ منتخب قرار دیدیا گیا۔صدر کیلئے محمد طاہر نجفی ، جنرل سیکرٹری کیلئے تایا بشیر احمد ،سینیئر نائب صدر کیلئے جاوید مہیش ، نائب صدر رانا لیاقت علی۔(جاری ہے)
فنانس سیکرٹری کیلئے تصور عباس ، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ملک سعید اور رانا عدنان ، انفارمیشن سیکرٹری عقیل پرویز،ممبران گورننگ باڈی کیلئے علی حسن،ساگر،شبیر، قیصر اقبال،رومان رومی،شیخ شرافت،عثمان بٹ، شوکت لازر، مرزا ہارون،کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیدیاگیا پریس کلب میں پور امن انتہائی جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔ فوٹو جرنلسٹ کے ممبران کی بڑی تعداد نے انتخابی عمل میں حصہ لیا ۔صدر محمد طاہر نجفی اجلاس خطاب میں کہا صحافیوں کی بہتری کے لیے بھر پور جدوجہد کرے گے، اس موقع پر سینیئر فوٹو جرنلسٹ نعیم چوہدری،ادریس چغتائی ،اسد اللہ، ظفر اللہ بھی موجود تھے۔