پی ٹی آئی کے رہنما فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تحریک انصاف سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملنی چاہیئں،بشری بی بی کو آج عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات میں شامل تفتیش بھی نہیں ہونے دیا گیا، بدقسمتی ہے پاکستان میں الیکشن فراڈ کرکے اپوزیشن کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھا گیا ،ہم اے ٹی سی عدالت میں جائینگے اس پر عدالت سے بات کرینگے۔

فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہے کہا قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے کے خلاف آرٹیکل چھ لگنا چاہیئے، ہم ملک کی خاطر مذاکرات میں بیٹھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے  قاضی فائز عیسی نے فراڈ الیکشن کو تحفظ دیا ،حکومت بچی کھچی آزادی کو سلب کرنا چاہتی ہے، ملک میں آئین معطل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساڑھے 3 سو لوگوں کی ضمانت ہوئی لیکن کل انہیں دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا، آج آزادی اظہار رائے کو دہشتگردی بنا دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیصل چوہدری پی ٹی آئی کا کہنا

پڑھیں:

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا جلد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنیکا اعلان

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جلد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن اتحاد کے کراچی دورے کو حتمی شیڈول بھی جلد ترتیب دینے کا عندیہ دے دیا گیا۔ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں عمر ایوب، شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر سمیت دیگر اپوزیشن رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں8 فروری عام انتخابات دھاندلی پر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا ایجنڈا زیر غور آیا۔26 نومبر کو پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں پر پنجاب حکومت کی جانب سے مزید مقدمات بنانے پر اظہار تشویش کیا گیا۔انسانی حقوق تنظمیوں سے پنجاب حکومت کی غیر قانونی تصرفات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اپوزیشن رہنما ؤں نے کہا کہ پیکا ایکٹ پر صدر مملکت کے دستخط جمہوری آزادی کا گلہ گھونٹے کی بزدلانہ کوشش کی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے، فیصل چوہدری
  • بانی پی ٹی آئی کوئی ایسا تاثر نہیں دیں گے، جس سے وہ نوازشریف بن جائیں، فواد چوہدری
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا جلد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنیکا اعلان
  • تحریک انصاف کی مذاکرتی کمیٹی تحلیل ‘حکومتی کمیٹی تاحال قائم
  • وزیراعظم صاحب مذاکرات کی دعوت تلخ لہجے کیساتھ نہیں دی جاتی، شوکت یوسفزئی
  • وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نہیں جو بات سے مکر جائیں، طلال چوہدری
  • شہباز شریف کا بیان مطالبات سے ہٹ کر ہے، پیشکش قبول نہیں کی جا سکتی، پی ٹی آئی
  • وزیرِ اعظم کی تحریک انصاف کو پھر سے مذاکرات کی دعوت
  • عمران خان کی سطح پر کوئی مذاکرات ہیں نہ ڈیل ، گنڈاپور وزارت اعلیٰ پر بھی نظر نہیں آرہے، فیصل واوڈا