امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ایس ٹی پی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی اورجماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ایس ٹی پی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی اورجماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلامی سندھ سندھ کے
پڑھیں:
سیاست میں انتقام کا عنصر ملک و جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے،کاش سعید شیخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ سیاست میں انتقام کا عنصر ملک و جمہوریت کے لیے نقصاندہ ہے۔ عدل وانصاف کے بغیر کوئی ملک و معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ دریائے سندھ پر 6 نہروں کی تعمیر سے لیکر لاکھوں ایکڑ زمین کمپنی سرکار کے حوالے کرنا سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ہے جو کہ ارسا قانون سمیت جمہوریت آئین اور عدل وانصاف کے برخلاف ہے۔ انہی ناانصافیوں کی وجہ سے ہمارا ملک دو حصوں میں تقسیم اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا۔ حکمرانوں کے حوس اقتدار اور اسٹیبلشمنٹ کی چالاکیوں سے قومی جماعتوں میں بھی خدشات بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 26 جنوری کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والی پانی کانفرنس کی تیاریوں و اہداف کے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔صوبائی امیر کا مزید کہنا تھاکہ پانی کانفرنس ان شاء اللہ سندھ کے بڑے مسئلہ کے حل کی جانب پیش قدمی ثابت ہو گا اور عوام کے سامنے پیپلز پارٹی کا دوہرا معیار جو عوام دشمنی پر مبنی ہے سامنے لائے گا،اس موقع پر صوبائی نائب امیر محمد افضال آرائیں، جنرل سیکریٹری محممد یوسف، نائب قیمین مولانا آفتاب ملک ، سہیل احمد شارق،نواب مجاہد بلوچ ، الطاف ملاح اور لوئر سندھ کے ضلعی امراء موجود تھے۔