فارم 47 پر شیر افضل مروت کے بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا: سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ فارم 47 پر شیر افضل مروت کے بیان پر میں تبصرہ نہیں کروں گا، سب کو پتہ ہے فارم 47 پر کون جیتا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کی پارٹی ممبر شپ کا فیصلہ بانئ پی ٹی آئی ہی کریں گے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہیں کروائی جاتیں، بانی کی ہفتہ وار 2 ملاقاتیں آئینی حق ہے اور عدالتی حکم بھی موجود ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین سے میرا سب سے زیادہ رابطہ رہتا ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، حکومت سے تو الیکشن سے متعلق رپورٹ اور صحافی برداشت نہیں ہو رہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ دور جھوٹے بیانیہ کا ہے، جبر کا موسم ہے، ہم اس جبر کے خلاف لڑتے رہیں گے، جھوٹ، فریب و مکر کی حکومت میں پرویز خٹک جیسے لوگ ہی لگیں گے نا۔
سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ 26 نومبر سے متعلق ہمارے پاس بہت مواد موجود ہے، اس وقت کچھ آئیڈیل عدالتی صورتحال نہیں، حکمت عملی سے آگئے بڑھ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ پی ٹی ا ئی کے رہنما
پڑھیں:
چیلنجز کے باوجود حکومت کی سمت درست ہے، رانا احسان افضل
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ ہم دودھ اور شہد کی نہریں بہنے کا کلیم نہیں کر رہے، مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ٹیکس کلیکشن میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، کوئی ایمنسٹی نہیں آرہی۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیر اعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ چیلنجز بہت زیادہ ہے لیکن حکومت کی سمت درست ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ ہم دودھ اور شہد کی نہریں بہنے کا کلیم نہیں کر رہے، مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ٹیکس کلیکشن میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، کوئی ایمنسٹی نہیں آرہی، ہم نے آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کیا ہے۔ معاون خصوصی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے نجکاری کے عمل کو آگے لیکر چلنا ہے، ہر شعبے میں بہتری کے لیےکام ہورہا ہے، چیلنجز بہت زیادہ ہیں لیکن حکومت کی سمت درست ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں رانا احسان افضل کا مزید کہنا ہے کہ معیشت کے تمام اشاریئے مثبت ہیں۔