ٹنڈو آدم: علامہ ابوالحسنات، مولانا تاج محمود کی یاد میں محافظین ختم نبوت سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ٹنڈوآدم (پ ر) علامہ ابوالحسنات، مولانا تاج محمود نے تحریک ختم نبوت میں نمایاں کردار ادا کیا، ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے زیر اہتمام تحریک ختم نبوت 1953ء کے قائد علامہ ابوالحسنات قادری اور 1974ء میں تحریک ختم نبوت کے سرخیل موکانا تاج محمود فیصل آبادی کی یکساں یوم وفات 20 جنوری کو ان کی یاد میں دفتر ختم نبوت میں پر وقار محافظین ختم نبوت سیمینار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا کے سربراہ مفتی محمد طاہر مکی، قاری عبدالرحمان الحذیفی، رانا مختار راجپوت، شعیب شیخ، محافظین ختم نبوت کے مولانا جہانزیب بیہن، شبان ختم نبوت سندھ کے محرم علی راجپوت، حافظ اشرف ماکوڑانی، پاسبان ختم نبوت کے حافظ میر اُسامہ سموں و دیگر علما کرام نے کہا کہ علما اور عاشقان رسول نے لاکھوں جانیں قربان کرکے قادیانیوں کو کافر قرار دلوایاہے، یہ مسئلہ آسانی سے حل نہیں ہوا، اس کی حفاظت کریں گے، 1953ء میں صرف مال روڈ لاہور پر 30 ہزار مسلمانوں کو اس نعرے پر شہید کیا گیا کہ وہ ختم نبوت زندہ باد کہتے جاتے اور گولی چلتی جاتی تھی، تحریک کی قیادت بریلوی عالم دین علامہ سید ابوالحسنات قادری نے کی لیکن خواجہ ناظم الدین کے ظلم نے فی الوقت تحریک کو دبا دیا۔ مفتی طاہر مکی نے کہا 1974ء میں تحریک ختم نبوت کا آغاز فیصل آباد سے مولانا تاج محمود فیصل آبادی نے کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تحریک ختم نبوت تاج محمود
پڑھیں:
گلستان جوہر میں نوجوان قتل‘محمود آبا د سے نومولو دکی لاش ملی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وپر تشدد واقعات میں نومولود اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں 12افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیپا چورنگی پل گلستان جوہر موبائل مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے 25سالہ محمد زبیر ولد محمد افضل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ گلشن معمار موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں 60سالہ عطاء محمد ولد خیر محمد جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش کو عباسی شہید اہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔سہراب گوٹھ ٹوٹل پمپ پنجاب اڈا کے قریب ڈمپر نے رکشے سے اترنے والی خاتون کو روند ڈالا۔ ماڑی پور روڈ پر رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکرسے خاتون جاںبحق ہوگئی ۔شاہ لطیف تھانے کی حدود لانڈھی احسن بھون گوٹھ گھر سے 18سالہ محمد حسنین ولد غلام شبیر نامی شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔ بلدیہ 19D پیلا اسکول صابری مسجد کے قریب سے 60سالہ صدر ولد شر محمد کی لاش ملی ۔ شاہ لطیف تھانے کی حدود ملیر جام کھنڈو سرکاری اسپتال کے قریب سے 30سالہ شخص کی لاش ملی ۔ محمود آباد تھانے کی حدود اختر کالونی بلاک E عالیہ مسجد کے قریب نالہ سے نومولود بچے کی لاش ملی۔