2025-03-24@02:54:17 GMT
تلاش کی گنتی: 2393

«اقوام عالم»:

    اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ روزنامہ نوائے وقت ایک نظریاتی اخبار ہے مرحوم مجید نظامی ایک نڈربیباک اخبار نویس تھے ڈکٹیٹر کے سامنے بھی کلمہ حق کہنے سے نہیں ڈرے نوائے وقت کیساتھ پرانا رشتہ ہے مرحوم مجید نظامی کیساتھ لاہور میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی تقریبات میں ملاقات ہوتی رہی نوائے وقت کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر تمام انتظامیہ اور سٹاف کو مبارک بادپیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہارڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصرنے روزنامہ نوائے وقت کی 85سالہ تقریبات کے سلسلہ میں اسلام آباد میں منعقد تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا سردارسیدال خان ناصر نے کہا کہ روزنامہ نوائے وقت ایک نظریاتی اخبار...
    گورنر خیبر پختونخوا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ فیصل...
    بھارت کے شہر بنگلورو کے کالج پروفیسر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ طالب علموں کے سامنے اپنے اندر چھپی ڈانس کی صلاحیتیں دکھا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں قائم گلوبل اکیڈمی آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر پشپا راج نے ایک پروگرام کے دوران طلبا کے ہجوم میں دانس کر کے دکھایا۔ انہوں نے بیٹ باکس مکس گانے پر ہپ ہاپ ڈانس پرفارم کیا جس پر وہاں کھڑے طالب علم اور ساتھی حیران رہے گئے۔ پروفیسر کے ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی تو یہ وائرل ہوگئی اور پشپا راج کی اس انوکھی حرکت کو تقریبا لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔ اس ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ کمنٹس بھی کیے اور دیگر ٹیچرز کو مشورہ...
    آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے میں آئی جی نے وزیراعلیٰ سے صوبے کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں۔مراسلے کے متن کے مطابق کےپی اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا کے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو زیادہ مالی مراعات دی جاتی ہیں۔مراسلے کے متن کے مطابق کے پی پولیس زیادہ قربانیاں دے رہی ہے، دیگر صوبوں کے مقابلے میں تنخواہیں کم ہیں، فیصلے سے...
    اپنے پیغام میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کے لیے قرارداد پاس کی تھی، قرارداد کے 7 سالوں میں چشم فلک نے الگ وطن کے خواب کو تعبیر سے ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا تھا، 23 مارچ 1940ء کو مسلمانان ہند نے بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کردیا تھا۔ یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج...
    عظمیٰ بخاری : فوٹو فائل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا مسلم لیگ ہی اسے سنوار رہی ہے، قائد اور اقبال کا پاکستان آج نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوم پاکستان ایک نئی سوچ، نئے حوصلے اور جذبے کا نام ہے، 23 مارچ ہمیں دنیا میں منفرد اور عظیم قوم بننے کی یاد دلاتا ہے۔ عظمیٰ بخاری کی نصیبو لال کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانینصیبو لال نے مریم نواز کے فنکاروں کے لیے فلاحی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا، اور کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ عظمیٰ بخاری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مارچ 2025ء) 85 ویں یوم پاکستان کے موقع پر بلوچستان اورخیبرپخونخوا میں پرتشدد کارروائیوں میں کم از کم بیس افراد مارے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ قلات ڈسٹرکٹ میں کیے گئے ایک حملے میں چار پنجابی ورکرز کو ہلاک کر دیا گیا۔ کسی گروہ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حالیہ عرصے میں بلوچ لبریشن آرمی متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے، جن میں جعفر ایکسپریس پر کیا گیا خونریز حملہ بھی شامل ہے۔ تشدد کا دوسرا واقعہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر رونما ہوا، جس میں سکیورٹی فورسز نے سولہ حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ پاک فوج...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔یوم پاکستان  پر ایوان صدر میں مسلح افواج کی پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ 23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کیلئے بہت اہم ہے، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کہا کہ قوم اور افواج مادر وطن کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ عوام اور...
    ترکیہ کی ایک عدالت نے استنبول کے میئر کریم امام اوغلو کو بدعنوانی کے الزام میں زیر التوا مقدمے کی سماعت کے لیے باضابطہ طور پر گرفتار قرار دیا ہے۔ عدالت نے اتوار کو بتایا کہ امام اوغلو سمیت کم از کم 20 افراد کو بدعنوانی کی تحقیقات پر جیل بھیج دیا گیا ہے، استنبول کی عدالت نے 53 سالہ جیل میں قید میئر کے خلاف ‘دہشت گردی’ کے الزامات عائد نہیں کیے ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ اگرچہ کسی مسلح دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے کا قوی شبہ ہے، چونکہ یہ پہلے ہی طے ہو چکا ہے کہ اسے مالی جرائم کے الزام میں گرفتار کیا جائے گا، اس لیے اس مرحلے پر ان الزامات کے تحت...
    فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، دہشت گردوں کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم مسلح افراج کے شانہ بشانہ ہے۔یوم پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آج کا دن لاکھوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے، آج ہم وطن کے شہد اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کا مقصد مضبوط اور جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کی گئی...
    نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے یکم اپریل سے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں ایک اور اضافے کا اعلان کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ٹول ٹیکس میں یہ چوتھا اضافہ ہے، آخری بار یہ اضافہ یکم جنوری کو کیا گیا تھا۔ این ایچ اے کی ویب سائٹ کے مطابق گاڑیوں کے لیے ٹول چارجز 70 روپے، وینز کے لیے 150 روپے اور بسوں کے لیے 250 روپے ہوں گے۔ دو اور تین ایکسل والے ٹرکوں پر 300 روپے جبکہ بڑے ٹرکوں سے 550 روپے وصول کیے جائیں گے۔ ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 سمیت کئی بڑی موٹر...
    چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کردیا تھا۔یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کے لیے قرارداد پاس کی تھی۔ قرارداد کے 7 سالوں میں چشم فلک نے الگ وطن کے خواب کو  تعبیر سے  ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو مسلمانان ہند نے بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کی۔
    پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالز نہیں بننے دے گی، بلاول بھٹوعوام کو خوداعتماد میں لیں گے، مراد علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز کراچی:یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کابینہ اراکین کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالز نہیں بننے دے گی۔ بلاول بھٹوعوام کو خود اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے...
    وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ لاہور کے اجتماع میں کشمیری قیادت کی شرکت نے پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان لازوال رشتے کی بنیاد رکھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں 23 مارچ 1940ء کو منظور کی گئی قرارداد پاکستان ہماری تاریخ کا رخ موڑنے والا لمحہ تھا۔ شدید مخالفت کے باوجود ہمارے قائدین نے آزاد پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے، جب انہوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ مملکت کے قیام کی بنیاد رکھی اور اس تاریخی جدوجہد میں کشمیری قیادت بھی پیش پیش رہی۔...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ مسلح افواج کی پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کیلئے بہت اہم ہے، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور افواج مادر وطن کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، فتنہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا ورلڈ واٹر ڈے کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا  ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جن کو شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا، پنجاب اور سندھ کے لیے 30 سے 35 فیصد پانی کی قلت کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔ تربیلا اور منگلا ڈیم چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پانی کی...
    لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی کی جدوجہد سب سے عظیم کام ہے، نوجوان قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں، وہ آگے بڑھیں اور انقلاب کی نوید بنیں۔ جماعت اسلامی بنوقابل کے ذریعے آئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب برپا کررہی ہے،طلبہ وطالبات تربیت لے کر رضاکارانہ طور پر پروگرام کا حصہ بنیں۔ حکمرانوں نے جان بوجھ کر قوم کو تعلیم سے محروم رکھا، اربوں کا تعلیمی بجٹ کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن  کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں افطار تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کیا۔گرینڈ افطار میں 6000 سے زائد یتیم بچوں، ان کی ماؤں اور...
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے شروع ہوئی۔ جب یہ لڑائی شروع ہوئی، اس وقت جوبائیڈن امریکا کے صدر تھے۔ جوبائیڈن کی پالیسیوں پر ڈونلڈ ٹرمپ بطور صدارتی امیدوار سخت تنقید کرتے تھے اور ان کا دعویٰ تھا کہ وہ اقتدار میں آتے ہی غزہ میں جنگ بند کروا دیں گے۔ اسی طرح وہ یوکرین ک بارے میں بھی دعویٰ کرتے تھے کہ وہ وہاں بھی جنگ بند کروا دیں گے۔ انھوں نے امریکی عوام سے یہ وعدہ کر رکھا تھا کہ وہ جنگیں بند کرانے کے لیے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جب صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تو اس وقت امریکا کے عوام اور اقوام عالم کو یہ...
    بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کو دنیا بھر میں انصاف کا عالمی نگہبان سمجھا جاتا ہے لیکن حالیہ واقعات نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ ادارہ بھی طاقتور ممالک کے زیر اثر ہے۔ ICC کے فیصلے اگرچہ کاغذ پر انصاف کا تاثر دیتے ہیں مگر حقیقت میں یہ عدالت کمزور ممالک کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا آلہ بن چکی ہے جب کہ طاقتور ممالک کے سربراہان کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے، چاہے ان پرکتنے ہی سنگین جرائم کے الزامات کیوں نہ ہوں۔ فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کی گرفتاری اس کی تازہ مثال ہے۔ انھیں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں دی ہیگ (The Hague) لے جایا گیا ہے۔ ان پر الزام...
    شام کے صدر احمد الشرع نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے بشار الاسد کی حوالگی کی سرکاری طور پر درخواست کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق شام کے صدر احمد الشرع نے کہا کہ سابق صدر بشار الاسد کے خلاف شام میں عدالتی کارروائی کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ شامی صدر نے کہا کہ شفاف انصاف اور قانونی کارروائی کے لیے ضروری ہے کہ بشار الاسد عدالت میں حاضر ہوں اور اپنا دفاع کریں۔ بغاوت کے بعد بننے والے شام کے نئے صدر احمد الشرع نے مزید کہا کہ روس میں رکھی گئی بشار الاسد اور ان کے خاندان کی رقوم بھی واپس کی جائیں گی۔ احمد الشرع نے کہا کہ یہ اثاثے شامی عوام کی امانت ہیں جنھیں لوٹ کھسوٹ کرکے سابق حکومت...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت کا مینڈیٹ بھی جعلی قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاق کے ساتھ صوبوں میں بھی الیکشن کو مینج کیا گیا، سیاسی لوگ ویسے ہی آپس میں لڑتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتا، ان جماعتوں سے اختلاف کیا جو موجودہ انتخابات اور اسٹیبلشمنٹ کو تسلیم کررہی ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ نواز شریف منظر نامے سے ہی غائب ہوگئے ہیں، ان کا بظاہر کوئی بڑا کردار نظر نہیں آرہا، حالانکہ سینیئر لوگوں سے ہمیشہ بہتر کردار کی امید رکھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا سیاست میں...
    مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ تشدد کو ناقابل قبول بتاتے ہیں، لیکن براہ راست اسکی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ناگپور فرقہ وارانہ فساد سے متعلق مہاراشٹر کے وزیراعلٰی دیویندر فڑنویس کی تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ فڑنویس حکومت صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسد الدین اویسی نے فلم "چھاوا" کو تشدد بھڑکانے کے لئے قصوروار ٹھہرائے جانے سے متعلق بھی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے تشدد کے لئے وزیراعلٰی دیویندر فڑنویس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے الزام...
    اسلام آباد: رواں مالی سال25-2024 کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری)کے دوران پاکستان میں گاڑیوں، مشینری، خوراک، پیٹرولیم مصنوعات سمیت متعدد اشیا کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں درآمدی بل میں 7.60 فیصد اضافے کے ساتھ 37 ارب 87 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار مطابق مشینری کی درآمدات کا حجم 15 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 5 ارب 82 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، پاور، ٹیکسٹائل، آفس، تعمیراتی اور الیکٹریکل میشنری کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح موبائل فون کی درآمد میں 13 فیصد کمی کے باوجود حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد 1.20 فیصد اضافے...
    اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعہ کے روز غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری تشدد کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی اور انسانی حقوق کے قوانین کا احترام کریں۔ دوسری جانب سلامتی کونسل کے اس ہفتے کے تیسرے اجلاس میں خطے کے واقعات پر اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ امن عمل کی خصوصی رابطہ کار سگرڈ کاگ نے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی مذمت کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی مسلسل خلاف ورزیاں دو طرفہ حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ریلیف ایجنسی کو فلسطینیوں کی مدد سے روکنے پر اقوام متحدہ اسرائیل پر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جن کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔روز نامہ جنگ کے مطابق ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر شیری رحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کے چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، پانی کی کمی کے باعث رواں ربیع سیزن...
    پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلا دیا ہے، اور اگر اس وحشیانہ جنگ کو روکا نہ گیا تو طاقتور اور جارح ریاستوں کی بدترین فطرت بے نقاب ہو جائے گی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی انسانی صورتحال پر پاکستان کا قومی بیان دیتے ہوئے اسرائیل کی تازہ جارحیت، بشمول غزہ پر دوبارہ بمباری اور انسانی امداد کی منظم ناکہ بندی، کی شدید مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کو اس کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے، پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ اس ضمن میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی...
    مشال یوسفزئی (دائیں)، صنم جاوید (بائیں) —فائل فوٹو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید، مشال یوسفزئی اور احد شاہ کی درخواستِ ضمانت پر ان کے وکیل سے آج ہی دلائل طلب کر لیے۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں صنم جاوید، مشال یوسفزئی اور احد شاہ کی درخواست ضمانت پر جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت صنم جاوید اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ صرف بولنے پر انسداد دہشت گردی کے 14 مقدمات بنائے گئے، صنم جاویدپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ صرف بولنے پر 14 مقدمات انسداددہشت گردی کے بنادیے گئے ہیں۔ سماعت کے دوران...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر ن لیگ نوازشریف سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا نے ملاقات کی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر ن لیگ نوازشریف اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا نے ملاقات کے دوران امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا، بلوچستان میں امن کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوری طریقے سے ممکن ہے۔ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس آج 11 ویں روز بھی معطل ...
    (گزشتہ سے پیوستہ) وی اواے کی بندش پرعالمی ردعمل اورمستقبل کے امکانات پرایک نئی بحث کاآغازہوگیاہے جس پرمیڈیاماہرین کاکہناہے کہ وی اواے کے متعلق مجوزہ صدارتی حکم پرعالمی طورپر امریکی ثقافتی اثرورسوخ کافی کمزورہوجائے گااوریقینابی بی سی اوردیگر عالمی ادارے اس خلاکوپرکرنے کی کوششیں تیزکردیں گے۔ ایلون مسک،جوٹرمپ کے انتخابی مہم کے اہم عطیہ دہندگان میں شامل ہیں،نے سرکاری اداروں کے حجم کم کرنے کی پالیسی کی حمائت کی ہے۔تاہم ایلون مسک پہلے ہی اپنے ادارے ایکس ٹوئیٹرپروی اواے کابائیکاٹ کرچکے ہیں اورٹرمپ اس آئیڈیاسے پہلے ہی بہت متاثرتھے جس کی بناپریہ حکم نامہ جاری کیاگیا۔ ٹرمپ کی جانب سے کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کی بناپرمسک کی کمپنیاں(ٹیسلا،اسپیس ایکس)کوفائدہ پہنچاہے اورمسک کوریگولیٹرریلیف سے خلائی اور خود کار گاڑیوں کے شعبوں...
    سٹی42 : پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔  ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر شیری رحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔  شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کے چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، پانی کی کمی کے باعث رواں ربیع سیزن کی فصلیں شدید متاثر ہونے کا امکان ہے، ملک میں 40 فیصد کم بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں خشک سالی کی صورتِ حال...
    ایک قریبی الیکٹریکل سب اسٹیشن میں لگنے والی آگ کی وجہ سے تقریباً 2 لاکھ مسافروں کے فضائی سفر میں خلل پڑنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ کو پروازوں کی محدود تعداد کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی پولیس آتشزدگی کے اس واقع کی تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے، جس کی وجہ سے بجلی کی نمایاں بندش ہوئی، جو بالآخر ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنے اور روانگی  جانے والی 1,000 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ بند، عالمی پروازوں کا شیڈول متاثر ہیتھرو ایئرپورٹ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ وطن واپسی اور ہوائی جہاز کی منتقلی کو ترجیح دیتے ہوئے...
    قومی ٹیم کے نوجوان اوپنرز حسن نواز اور محمد حارث کی جارحانہ اننگز نے ماضی کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار عبدالرزاق کی یاد دلادی۔ قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اِن دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیساتھ منسلک ہیں اور نوجوان کرکٹر کو ہارڈ ہٹنگ کے حوالے سے اپنی ٹپس دے رہے ہیں۔ عبدالرزاق کی اسٹرائیک فورس کے حصہ رہنے والے قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز اور محمد حارث نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ حسن نواز نے پاکستان کیلئے ٹی20 تیز ترین سینچری بنائی اور بابراعظم کا ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ گرین شرٹس نے پاور پلے کے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان...
    برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب الیکٹریکل سب اسٹیشن میں زبردست آتشزدگی کے بعد پروازیں ایک دن تعطل کا شکار رہنے کے بعد دوبارہ سے جزوی طور پر بحال ہوگئی ہیں۔ ہفتے کے روز ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیاروں کے لیے دوبارہ سے فعال ہوگیا تاہم 9 پروازوں کو آج بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ بند، عالمی پروازوں کا شیڈول متاثر ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب واقع الیکٹریکل سب اسٹیشن میں جمعے کو ہونے والی آتشزدگی کے باعث انتظامیہ نے لندن کے اس اہم ایئرپورٹ کو جمعہ کو مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پروازوں کے نظام الاوقات میں خلل پڑا۔...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف اور وفاقی وزیر قانون کی ملاقات میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار بھی موجود تھے۔ صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا اور صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار عطاء اللّٰہ لانگو نے بلوچستان کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے دونوں وکیل رہنماؤں کو بلوچستان کی صورت حال پر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت کی کوششوں کی مکمل حمایت...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) خیبر پی کے میں سکولوں کی حالت زار پر ازخود نوٹس سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے آئندہ سماعت پر تمام سیکرٹریز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے خیبر پختونخوا کے سیکرٹریز سے تحریری وضاحت بھی طلب کرلی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ متعلقہ سیکریٹریز بتائیں کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا، بتایا جائے عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ سیکریٹری مواصلات کی میڈیکل رپورٹ آئی ہے، رپورٹ 11 بج کر 13 منٹ پر بنوائی گئی جب ہم بنچ سے اٹھ چکے تھے، میڈیکل بورڈ بلا کر اس رپورٹ کا جائزہ لے...
    ا سلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان کہ عدالت نے توہین مذہب الزامات تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت کی کاروائی براہ راست دکھانے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران کمرہ عدالت بھرجانے پر جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے کہاکہ کمرہ عدالت بھر چکا ہے، عدالت کے باہر بھی کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں ،کیونکہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ بن چکا ہے اس لئے براہ راست دیکھانے کا حکم دیتے ہیں ، عدالت نے حکم دیا کہ آئی ٹی حکام فوری براہ راست دیکھانے کے انتظامات کریں ، عدالت نے پولیس اہلکاروں کو بھی ہدایت کی کہ کمرہ عدالت کے باہر لوگوں کو آگاہ کر دیں، جو بھی یہ...
    ویب ڈیسک:پاکستان نے اقوام متحدہ پرزور دیا ہے کہ سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔   اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نےغزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلادیا ہے، اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے 90 فیصد سےزائد غزہ کی آبادی بھوک کا شکار ہے۔  پاکستان نے خبردار کیا کہ گر اس وحشیانہ جنگ کو روکا نہ گیا تو طاقتور اور جارح ریاستوں کی بدترین فطرت بے نقاب ہو جائے گی، اقوام متحدہ کے چارٹر کے وہ اصول جنہیں جارحیت اور جنگ سے بچاؤ کے لیے ترتیب دیا گیا تھا، چکنا چور ہو جائیں گے اور دنیا ایک...
    لاہور:   وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پانی قدرت کی انمول نعمت ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی علامت ہے اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی۔ مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا، اور اسی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں پانی کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ ہر بوند قیمتی ہے، اور روزمرہ زندگی میں پانی کے ضیاع کو روکنے...
    کراچی: ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن (سی اے اے) نادر شفیع ڈار نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے پاکستانی ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے لیے پرامید ہیں۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار نے کہا کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس گزشتہ روز ہوا اور کمیٹی نے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایرلائنز کی بحالی پر غور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ائیرلائنز کی بحالی سے متعلق فیصلے کے حوالے سے برطانوی ایئر سیفٹی چند روز میں پاکستان سول ایوی ایشن کو آگاہ کرے گی، پرامید ہوں پاکستانی ایرلائنز پر 5 سال سے عائد پابندی ختم ہوجائے گی۔ نادر شفیع ڈار کا کہنا تھا کہ...
    سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا کی ملاقات ہوئی، جس میں نواز شریف نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد بلوچستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جاتی امرا لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اورصدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں بلوچستان سمیت امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار نے زور دیا کہ...
    اقوام متحدہ نے 2025ء کو "گلیشیئرز کے تحفظ کا بین الاقوامی سال” قرار دیتے ہوئے 21 مارچ کو 2025ء سے ہر سال گلیشیئرز کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے 2025ء کو "گلیشیئرز کے تحفظ کا بین الاقوامی سال” قرار دیتے ہوئے 21 مارچ کو 2025ء سے ہر سال گلیشیئرز کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق جمعہ کو سپارکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں ہندوکش قراقرم ہمالیہ خطہ گلیشیئرز کا ایک اہم ذخیرہ ہے، جسے قطبی خطوں کے بعد برف کے سب سے بڑے ذخیرے کی وجہ سے "تیسرا قطب” بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں 6,500 سے زائد گلیشیئرز...
      رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے ، گفتگو گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے ، رواں مالی سال کیلیے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک...
    ایمنڈ کی صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت، رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز(ایمنڈ)نے صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ایف آئی اے کی کارروائی کو بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔اپنے ایک بیان میں ایمنڈ نے کہا کے صحافی فرحان ملک کے خلاف درج ایف آئی آر کے مندرجات مبہم، غیر واضح اور بوگس ہیں جن کا مقصد ہراساں کرنے اور اختلاف رائے کو دبانے کے سوا کچھ نہیں۔ایمنڈ نے کہا کے ہم نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ پیکا ترمیمی بل صحافیوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا، فرحان ملک کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی...
    رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ حکومت کو 4ارب 90 کروڑ ڈالر بیرونی ذرائع سے موصول WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کو رواں مالی سال پہلے 8ماہ(جولائی تا فروری) 4ارب 90کروڑ ڈالر بیرونی ذرائع سے موصول ہوئے، سب سے زیادہ فرانس نے 10کروڑ ڈالر، چین نے 9.9کروڑ ڈالر اور امریکا نے 4کروڑ ڈالر فراہم کیے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کا کہنا ہے کہ غیر ملکی امداد اور قرضوں کی تفصیلات کے مطابق جولائی سے فروری تک 4 اعشاریہ9ارب ڈالر بیرون ذرائع سے موصول ہوئے، جولائی سے جون تک 19اعشاریہ2ارب ڈالر بیرونی ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف تھا، جولائی سے فروری تک امدادی اداروں سے 2اعشاریہ4ارب ڈالر موصول ہوئے۔حکام کا مزید کہنا...
    احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ دنیا دیکھ لے کہ صہیونی ڈرپوک قوم ہے، جلد وہ وقت آئے گا جب بیت المقدس میں نماز ادا کی جائے گی، پاکستان کے سیاست دانوں کو چاہیئے وہ فلسطین کے لئے اقوام عالم میں آواز اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے یوم یکجہتی فلسطین و یمن منایا گیا۔ اس حوالے سندھ بھر اور شہر قائد کی مختلف جامع مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں مظاہرین بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور فلسطین اور یمن میں اسرائیلی بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔ احتجاجی مظاہروں سے علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مختار امامی،...
    ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ٹریلر نے 22 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں خونی ہیوی ٹریفک کے ٹائروں تلے کچلے جانے والے شہریوں کی مجموعی تعداد کے حوالے چھیپا کے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔ رواں سال کے ابتدائی 80 دنوں میں شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق اب تک 63 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چھیپا اعداد و شمار کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ٹریلر نے 22 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ کراچی کی سڑکوں پر دندناتے تیز رفتار واٹر ٹینکرز کے ٹائر...
    اسلام آباد: پاکستان کو رواں مالی سال پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) 4 ارب 90 کروڑ ڈالر بیرونی ذرائع سے موصول ہوئے، سب سے زیادہ فرانس نے 10 کروڑ ڈالر، چین نے 9.9 کروڑ ڈالر اور امریکا نے 4 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کا کہنا ہے کہ غیر ملکی امداد اور قرضوں کی تفصیلات کے مطابق جولائی سے فروری تک 4.9 ارب ڈالر بیرون ذرائع سے موصول ہوئے، جولائی سے جون تک 19.2 ارب ڈالر بیرونی ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف تھا، جولائی سے فروری تک امدادی اداروں سے 2.4 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ جولائی سے فروری تک امدادی ممالک سے 33 کروڑ ڈالر...
    لاہور: عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے جس کے مثبت اثرات لاہور کی فضاء پر نمایاں ہورہے ہیں۔  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ماحول دوست پالیسیوں کے باعث لاہور کی فضاء خوشگوار ہو رہی ہے۔   عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کے لیے دن رات محنت کی ہے، مگر درختوں کی قلت کا احساس ہمیں آج ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہا ہے اور ہمیں اسموگ آنے کے بعد درختوں کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔ درخت لگانا کافی نہیں بلکہ ان کی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کا میچ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا گیا، جہاں گرین شرٹس نے میزبان کو 9 وکٹوں سے ہرایا۔ آج کی جیت کے بعد پاکستان ٹی20 فارمیٹ میں کم سے کم اوورز میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا، جو قومی ٹیم نے 16 اوورز میں حاصل کرلیا۔ پاکستانی بلے بازوں نے کیوی بولرز کی ایک نہ چلنے دی، قومی ٹیم کے بلے باز حسن...
    ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلباء کے ایک گروپ نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کیمپس میں مظاہرے کیے جن میں گزشتہ برس ایوان اقتدار سے بے دخل کی جانے والی عوامی لیگ پر پابندی لگانے کا پھر مطالبہ کیا ہے۔ یہ احتجاج یونیورسٹی کے ہالپارہ علاقے سے آدھی رات کے بعد 2 بجے شروع ہوا اور راجو بھاسکرجیا (مجسمہ) کے سامنے ختم ہوا۔ طلباء نے یہ مظاہرے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے اس بیان کے خلاف احتجاجاً کیے کہ حکومت کا عوامی لیگ پر پابندی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو ڈاکٹر محمد یونس نے انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران یہ بیان دیا تھا۔ اس بیان...
    سپریم کورٹ میں سیکرٓیٹری تعلیم کی عدم حاضری پرجسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے احکامات کو مذاق بنا دیا گیا ایسا لگتا ہے کسی کو عدالتی احکامات کی پروا نہیں، انھوں نے آئندہ سماعت پر صوبائی سیکرٹری تعلیم ،صوبائی سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری مواصلات کو طلب کر لیا۔ کے پی کے سرکاری اسکولوں کی حالت زار سے متعلق ازخودنوٹس کیس سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اظہارِ برہمی کیا۔ وقفے کے بعد سیکرٹری تعیلم سمیت دیگرسیکرٹریز پیش نہ ہوسکے ۔ آئینی بینچ نےآئندہ سماعت پرسیکرٹریز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے خیبرپختونخواکے سیکرٹریز سے تحریری وضاحت طلب کرلی، آئینی بنچ نے کے پی سیکرٹریز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے...
    جمعرات کی رات دیر گئے ایک فیس بک پوسٹ میں بنگلہ دیش کے انقلابی طالبعلم رہنما اور نو تشکیل شدہ نیشنل سٹیزنز پارٹی کے اہم عہدیدار حسنات عبداللہ نے الزام لگایا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں عوامی لیگ کی بحالی کے لیے ایک سازش کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں جاتیہ ناگورک پارٹی کا آغاز، نئے آئین سمیت ’دوسری جمہوریہ‘ کا مطالبہ عوامی لیگ کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والی بغاوت کے اہم کردار حسنات عبداللہ نے رات گئے اپنی فیس بک پوسٹ پر 11 مارچ کو کنٹونمنٹ میں اپنے اور این سی پی سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کے درمیان ممکنہ طور پر فوجی قیادت کے درمیان ہونے...
    اپنے بیان میں جمعیت نظریاتی کے رہنماؤں نے کہا کہ حکمران دہشتگردی کا بہانہ بنا کر آپریشن کیلئے راہ ہموار کرنیکی کوشش کر رہے ہیں اور عدم استحکام آپریشن سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت نظریاتی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی نے کہا ہے کہ حکمران دہشت گردی کا بہانہ بنا کر آپریشن کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور عدم استحکام آپریشن سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں۔ ماضی میں بھی متعدد آپریشنز کئے گئے۔ جس سے امن کی بجائے تباہی آئی۔ انہوں نے کہا کہ بیس سال سے ملک طاقت کے استعمال اور غلط فیصلوں کی وجہ سے...
    کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق رواں سال جنوری سے 20 مارچ تک صوبے میں ملیریا کے مجموعی طور پر 7,642 کیسز ریکارڈ کیے گئے جن میں سے 139 کیسز صرف کراچی میں سامنے آئے۔ کراچی میں ملیریا سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع جنوبی رہا جہاں 52 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع کیماڑی میں تاحال کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ دیگر اضلاع کی صورتحال بھی تشویشناک ہے، حیدرآباد میں 3,240، سکھر میں 669، لاڑکانہ میں 1,939، میرپورخاص میں 816 اور شہید بے نظیر آباد میں 839 افراد میں ملیریا کی تشخیص ہوئی۔ ادھر کراچی میں ڈینگی وائرس بھی...
    راولاکوٹ(اوصاف نیوز) چوکی پولیس آزاد تین ضلع سدھنوتی نے چیکنگ کے دوران ایک سوزوکی کلٹس کار کے اندر سے اسلحہ، ایمونیشن اور ہینڈ گرنیڈ وغیرہ برآمد کر کے کار میں موجود شخص کو گرفتار کرلیا جس پر مذکورہ شخص کے خلاف تھانہ پولیس سٹی پلندری میں مقدمہ درج کیا گیا۔ گرفتار ملزم نے دوران حراست انکشاف کیا کہ اس کا تعلق فتنہ الخوارج تنظیم سے ہے جو افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردی کے بڑے نیٹ ورک سے ہے ۔ باغ پر لیس کوسجاد ریشم کانسٹیبل پولیس کے قتل میں مطلوب زرنوش، اسامہ اور محمد الفت عرف ثاقب ضرار کا تعلق بھی دہشتگردی کے اسی فتنہ الخوارج گروہ سے ہے جنہوں نے بھی افغانستان سے دہشتگردی کی ٹریننگ حاصل...
    عدالت نے توہین مذہب الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کے کیس میں مفاد عامہ کے پیش نظر عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی ہدایت کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب الزامات سے متعلق کیس کو براہ راست دکھانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے توہین مذہب الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کے کیس میں مفاد عامہ کے پیش نظر عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرہ عدالت بھر چکا ہے، عدالت کے باہر بھی کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں کیونکہ یہ مفاد عامہ کا...
    برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب الیکٹریکل سب اسٹیشن میں زبردست آتشزدگی کے باعث پوری دنیا میں پروازوں کے نظام الاوقات میں خلل پڑا ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے لندن کے اس اہم ایئرپورٹ کو جمعہ کو مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ لندن فائر بریگیڈ نے کہا کہ لگ بھگ 70 فائر فائٹرز لندن کے مغرب میں لگنے والی آگ پر قابو پا رہے ہیں، جس کی وجہ سے یورپ کے مصروف ترین اور دنیا کے 5ویں مصروف ترین ہوائی اڈے ہیتھرو میں بڑے پیمانے پر بجلی منقطع ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے بک ’یورینیم پیکج‘ ہیتھرو ایئرپورٹ سے برآمد آسمان میں نارنجی رنگ کے بڑے بڑے شعلے اور دھواں دیکھا جا سکتا ہے، 150...
    پشاور ہائیکورٹ نے کوہاٹ میں سونے نکالنے کے لئے مرکری اور دیگر مضر صحت کیمیکلز کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کوہاٹ غیر قانونی کان کنی کرنے والوں کےخلاف کاروائی کرے۔ کان کنی میں مرکری کا استقبال صحت اور ماحول کے لئے نقصان دہ ہے۔ضلعی انتظامیہ کان کنی کے لئے حدود کا تعین کریں۔ فیصلے کے مطابق کمپنی ماحولیاتی معیار کے مطابق کام کریں۔ کان کنی سے ماحول خراب نہ ہوں۔ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے جو معیار مقرر کیا اس پر عمل کیا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق سونے کی کان کنی...
    — فائل فوٹو سپریم کورٹ نے خیبر پختون خوا میں اسکولوں کی حالتِ زار  پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سیکریٹری تعلیم کے پی کو طلب کر لیا۔سپریم کورٹ میں خیبر پختون خوا کے اسکولوں کی حالتِ زار کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندو خیل نے سیکریٹری تعلیم کے پی کی عدم موجودگی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے انہیں دوپہر 12 بجے طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ: سانحۂ پشاور آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقررسپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحۂ پشاور آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس  دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری نہیں ہیں، آپ لوگوں...
    لاہور(اوصاف نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جدہ سے لاہور آنیوالے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، بوئنگ 777 کو متاثرہ پارٹس کی تبدیلی کیلئے گراؤنڈ کردیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے۔ پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 860 سے بدھ کی رات پرندہ ٹکرا گیا، لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرانے کے بعد پی بوئنگ 777 کو متاثرہ پارٹس کی تبدیلی کیلئے گراؤنڈ کردیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور پی آئی اے نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا، پرندہ ٹکرانے کے وقت پرواز میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے، تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مارچ 2025ء) پاکستان کے دفتر خارجہ نے کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے بعض حالیہ بیانات پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی قیادت کے بلاجواز بیانات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اسے حیرت ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں مسئلہ کشمیر اور پاکستان کے حوالے سے تنقیدی بیانات میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ متعدد روز سے اس کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز بھارتی وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں کشمیر کے حوالے سے بات چیت میں کہا تھا، "دوسری عالمی جنگ کے بعد، کسی دوسرے ملک کی طرف سے کسی...
    وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کا تعاون چاہیے۔   عالمی یومِ گلیشیئرز پر خطاب کرتے ہوئے  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022ء  میں گلیشیئرز سے متعلق قرارداد منظور کی، جس میں پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور آبادی 2 اہم ترین مسائل قرار دیے گئے اور گلیشیئرز کے تحفظ کو قومی پالیسی میں مرکزی حیثیت دینے پر زور دیا گیا۔ انہوں  نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ترقیاتی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں 3,000 سے زائد گلیشیائی جھیلیں ہیں، جن میں سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) توہین مذہب الزامات سے متعلق کیس میں عدالت نے کارروائی کو براہ راست دکھانے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے توہین مذہب الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کے کیس میں مفاد عامہ کے پیش نظر عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرہ عدالت بھر چکا ہے، عدالت کے باہر بھی کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں کیونکہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ بن چکا ہے اس لیے کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کا حکم دیتے ہیں۔ سکولوں کی حالت زار:...
    کراچی: شہر قائد میں خونی ہیوی ٹریفک کے ٹائروں تلے کچلے جانے والے شہریوں کی مجموعی تعداد کے حوالے چھیپا کے اعدادوشمار سامنے آ گئے ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی 80 دنوں میں شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق اب تک 63 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چھیپا اعدادوشمار کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ٹریلر نے 22 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔  کراچی کی سڑکوں پر دندناتے تیز رفتار واٹر ٹینکرز کے ٹائر بھی معصوم شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے جنہوں نے 11 افراد کو ٹائروں تلے کچل دیا۔ چھیپا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر سندھ گورنمنٹ ہسپتال کے قریب 22 وہیلر ٹرالر کی ٹکر سے ایک بائیک سوار جاں بحق ہو گیا۔  حادثے میں زخمی ہونے والے 45 سالہ حیدر علی قریشی کو عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حیدر علی قریشی ولد نعیم اللہ قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے 22 وہیلر ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
    اسلام آباد: گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  ایک سوال کےجواب میں  گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کیلیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال کیلیے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔   گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف...
    نماز مغربین باجماعت ادا کی گئی۔ پروگرام میں ریجنل صدر محمد حسن سمیت ریجنل کابینہ، ضلعی صدر پشاور سید نجم الحسن و کابینہ، سینئر احباب، اہلسنت برادران اور کیمپس بھر سے کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن، ضلع پشاور کے زیر اہتمام 18 رمضان المبارک کو کیمپس یونٹس کی جانب سے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں "فلسطین مرکزِ وحدت گرینڈ دعوت افطار" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نماز مغربین باجماعت ادا کی گئی۔ پروگرام میں ریجنل صدر محمد حسن سمیت ریجنل کابینہ، ضلعی صدر پشاور سید نجم الحسن و کابینہ، سینئر احباب، اہلسنت برادران اور کیمپس بھر سے کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔
    وزیراعظم کا دورہ، سعودی عرب کا پاکستان کو رواں سال ایک ارب 20کروڑ ڈالر کا تیل دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سعودی عرب نے پاکستان کو رواں سال ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل دینے کا اعلان کردیا، فروری 2026 تک ہر ماہ 10کروڑ ڈالر کا تیل دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب میں اہم اعلان متوقع ہے، سعودی عرب اس سال پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل دے گا، سہولت رواں ماہ سے حاصل ہوگی، ہر ماہ 10کروڑ ڈالر کی سہولت فروری 2026 تک حاصل رہے گی۔وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں تجارتی و عسکری تعلقات مزید مستحکم کرنے...
    اسلام ٹائمز: ہمارے حکمرانوں اور سکیورٹی اداروں کو اہل کرم کا شکر گزار ہونا چاہیئے کہ یہ ہمیشہ وطن کی سالمیت و حفاظت کیلئے گریز نہیں کرتے، بلکہ سب سے، جو کام سکیورٹی اداروں اور فورسز نے کرنا ہوتا ہے، اسکو بھی بخوبی کرتے ہیں، اسوقت جب افغانستان کیساتھ بارڈرز کے شدید مسائل، پاکستان کے دشمنوں حتیٰ بلوچ عسکریت پسندوں کو بھی افغانستان کی نام نہاد اسلامی امارت پناہ دیئے ہوئے ہے تو دیگر تمام قبائلی علاقوں کی بہ نسبت کرم ایجنسی کے وہ علاقے جن میں طوری و بنگش شیعہ قبائل آباد ہیں، محفوظ ترین ہیں۔ ان علاقوں میں افواج و سکیورٹی اداروں کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ یا ڈر نہیں، جبکہ دیگر ایریاز میں افواج و...
    جمعرات کو اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ کے ذریعے ابو عبیدہ نے یمن اور اس کے عوام کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم برادر یمن میں اپنے مخلص بھائیوں کو ان کے باوقار موقف اور غزہ میں اپنے عوام کی براہ راست حمایت پر سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے عرب ممالک اور مسلمان اقوام کے آزاد اور زندہ ضمیر عوام سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے جنگ میں حصہ لینے اور غزہ کی حمایت اور پشت پناہی کا سفر جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پورا عالم اسلام فلسطینیوں کے لیے اٹھ کھڑا ہو مجرم...
    کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4.84روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا، منظوری کی صورت میں 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔کے الیکٹرک کی بجلی 4 روپے 84 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی میں سماعت ہوئی، کراچی کے صارفین بھی مہنگی بجلی خریداری میں ہاتھ ہولا رکھنے لگے گروتھ 8 فیصد کم ہو گئی ۔دوران سماعت کے الیکٹرک حکام...
    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی مغل مارکیٹ کےقریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 2 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا. ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی اور تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 خطرناک دہشت گرد حمزہ اور رومان کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد راولپنڈی اور اسلام آباد میں حساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے، دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دستی بم، بارودی مواد ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز...
    احسن اقبال متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی دھمکی پر وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی کام کروانے کی یقین دہانی کروادی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے آن لائن میٹنگ کی، احسن اقبال نے سعودی عرب سے ایم کیو ایم رہنماؤں سے آن لائن میٹنگ کی۔ ایم کیو ایم کی حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی، رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں۔ زوم میٹنگ میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، امین الحق، جاوید...
    نیویارک: اقوام متحدہ کے تحت جاری ہونے والی عالمی خوشی رپورٹ 2025 میں فن لینڈ نے مسلسل آٹھویں سال دنیا کا سب سے خوش ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کو 109 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بھی ایک درجہ کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان گزشتہ سال 108 ویں نمبر پر تھا لیکن اس سال ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 109 ویں پوزیشن پر آ گیا۔ دوسری جانب، بھارت نے 8 درجے کی بہتری کے ساتھ 126 ویں سے 118 ویں نمبر پر پہنچ کر اپنی پوزیشن بہتر کی ہے۔ فہرست کے مطابق دنیا کے 10 خوش ترین ممالک میں سب سے پہلے فن لینڈ، دوسرے نمبر پر...
    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ایئر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جا رہے ہیں، بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کے لئے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 کے طیارے سے لاہور ایئرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ بوئنگ 777 طیارے کے انجن نمبر 2 سے ٹکرایا ہے۔ جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے، پرندہ ٹکرانے...
    آئی ایم ایف کیساتھ ورچوئل بات چیت جاری،جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاوس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف 36ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا کہ...
    جدید اور مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کی خواہشمند طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی ، طلبا کے پاس آن لائن اپلائی کرنے کا آخری موقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے چیف منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے طلبا کو اہم خبر دے دی۔ وزیر تعلیم پنجاب نے کہ چیف منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم میں اپلائی کرنے کا آج آخری دن ہے، لیپ ٹاپ کیلئے اب تک 2.5 لاکھ سے زائد طلبا رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ جدید لیپ ٹاپ کے خواہشمند بی ایس کے طلبا آج تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، اسکیم کے تحت 1 لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کے جائیں...
    راولپنڈی اور اسلام اباد  بڑی تباہی سے بچ گیا جب کہ  راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب  سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے   تھانہ ائی نائن پر حملے میں ملوث  فتنہ الخوارج  کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، گرفتار دہشت گرد  حمزہ اور رومان راولپنڈی اور اسلام اباد میں احساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم  کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے، دہشت گردوں سے  دستی بم ۔  بھاری مقدار میں  بارودی مواد ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز وائر  اور دیگر سامان  برآمد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے سندھی میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل درآمد سے پانی کی منصفانہ تقسیم ممکن ہے، لیکن آئین سے روگردانی عوام میں نفرتوں کو جنم دے رہی ہے۔ محمد علی درانی نے ایوانِ صدر کو وفاق کی بجائے نفاق کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام تمام صوبوں کے شہریوں اور ان کے آئینی حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے وفاق کی مضبوطی کے...
    سماجی رابطے کی ایپ ایکس کی بندش کے خلاف حذیفہ نعیم اور صحافی شاکر اعوان کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں کہ وہ بتائے کہ ایکس کی بندش کس طریقہ کار سے کی گئی، یہ آخری موقع ہے اس کے بعد کابینہ کے سربراہ کو طلب کریں گے۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے عدالت کے حکم پر فل بینچ کے سامنے پیش ہوئے، جہاں پی ٹی اے نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا، وکیل وفاقی حکومت اسد باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ...
    ---فائل فوٹو وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپوں خصوصا ٹی ٹی پی کا افغان سر زمین کا استعمال ہمارے باہمی تعلقات میں بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں  تحریری جواب جمع کروا دیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے تعمیری روابط اور نتیجہ خیز مذاکرات کر رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر اور غزہ دیرینہ تنازعات ہیں، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور غزہ دیرینہ تنازعات ہیں، جن سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادیں ہیں۔ انہوں نے جواب میں بتایا کہ بھارت پر زور دے رہے ہیں کہ...
    مذہب کے خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرانی تصاویر استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ایک پیغام میں انہوں نے میڈیا پلیٹ فارمز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے شائستگی کی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرنش نے لکھا، ’میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کرتی ہوں کہ برائے مہربانی میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔ میں اب پردہ کرتی ہوں، اور میں صرف ہی درخواست کر سکتی ہوں کہ میری ماضی کی تصاویر استعمال نہ کی جائیں‘۔   A post common by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan) ان کا...
    لندن: برطانیہ کے شہر لوٹن میں ایک 18 سالہ نوجوان نکولس پراسپر کو اپنی ماں، بہن اور بھائی کے قتل اور اسکول پر حملے کی منصوبہ بندی کے جرم میں 49 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، گزشتہ سال ستمبر میں نکولس پراسپر نے اپنی 48 سالہ والدہ جولیانا فالکن، 13 سالہ بہن گیسل اور 16 سالہ بھائی کائل کو شاٹ گن سے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد ملزم نے اپنے پرائمری اسکول پر فائرنگ کا منصوبہ بنایا تھا، مگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ درجنوں طلبہ اور دو اساتذہ کو قتل کرنا چاہتا تھا۔...
    فوٹو فائل/فیس بک مصطفیٰ نواز کھوکھر سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن اتحاد ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملک گیر احتجاج پر بات ہوئی، مولانا فضل الرحمان نے قومی سلامتی کمیٹی میں خطاب پر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں میرے موقف میں چند الفاظ لے کر میڈیا پر چلائے گئے۔اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمن کے مؤقف کی تائید اور نکات سے مکمل اتفاق کیا، علامہ ناصر عباس نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر بات کی۔مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد جے یو آئی کے ممکنہ احتجاج پر اپوزیشن کو...
    افطار ڈنر سے خطاب کرتے سنی علماء کونسل کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو مخاطب کر کے کہتا ہوں پاک فوج کو تنہا نہ سمجھیں، ہماری پوری جماعت اور پاکستانی عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب کے صدر راو جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی جو لہر آئی ہے ہم اپنی جماعت کی طرف سے اس دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ریاست پاکستان اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی علما کونسل ملتان کی طرف سے سنی علما کونسل...
    جماعت اسلامی کے پی کے امیر نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اس کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اس کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جبکہ حکومت پاکستان نے پیٹرولیم...