پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ایئر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جا رہے ہیں، بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کے لئے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 کے طیارے سے لاہور ایئرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ بوئنگ 777 طیارے کے انجن نمبر 2 سے ٹکرایا ہے۔ جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے، پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے پرزوں کو نقصان پہنچا، انسپکشن کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ایئر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جا رہے ہیں، بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کے لئے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کر دیا جائے گا۔ پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ جہاز متاثر ہونے کے باعث مسافروں کو ہونے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں، ان کی ایئرپورٹ پر مسلسل دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ایئر پورٹ بالخصوص رن وے کے اطراف آبادی کا بے ہنگم پھیلاؤ اور شادی ہالوں کی وجہ سے طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے سدباب کیلئے سنجیدہ اقدامات لئے جانے چاہئیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پرندہ ٹکرانے پی ا ئی اے ٹکرانے سے پی آئی اے کے مطابق طیارے کے سے لاہور ئی اے کے
پڑھیں:
کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپرس معطل
لاہور: محکمہ ریلویز نے کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپرس کو اچانک معطل کر دیا گیا۔ترجمان ریلویز کے مطابق مسافر حضرات کراچی کینٹ اور لاہور ریزرویشن آفس میں رابطہ کریں.مسافر حضرات کو شاہ حسین ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔محکمہ ریلویز نے کراچی ایکسپریس کو اچانک معطل کرنے کی وجہ نہیں بیان کی۔روزانہ ٹرینوں کے منسوخی سے روزہ دار مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک مسافر کا کہنا ہے کہ ٹرینیں منسوخ ہونے پر گھنٹوں انتظار کے بعد دوسری ٹرینوں میں بٹھایا جاتا ہے۔جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد بلوچستان سے ملک کے دوسرے صوبوں کیلیے ٹرین سروس 4 روز سے معطل ہے۔بولان ٹریک کی مرمت کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کر دی جائے گی، حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہے۔محکمہ ریلوے کی ٹیکنیکل ٹیموں نے انجن اور 5 بوگیوں کو ٹریک پر چڑھا دیا. سرنگ نمبر 8 میں موجود 4 بوگیوں کو ٹریک پر چڑھانے سے قبل بی ڈی ایس جائزہ لے گا۔ذرائع نے بتایا کہ تمام بوگیوں کو ٹریک پر چڑھانے کے بعد ٹرین کو مچھ اسٹیشن روانہ کیا جائے گا. متاثرہ ٹرین کی منتقلی کے بعد ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔