وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کا تعاون چاہیے۔
 

عالمی یومِ گلیشیئرز پر خطاب کرتے ہوئے  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022ء  میں گلیشیئرز سے متعلق قرارداد منظور کی، جس میں پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور آبادی 2 اہم ترین مسائل قرار دیے گئے اور گلیشیئرز کے تحفظ کو قومی پالیسی میں مرکزی حیثیت دینے پر زور دیا گیا۔

انہوں  نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ترقیاتی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں 3,000 سے زائد گلیشیائی جھیلیں ہیں، جن میں سے  33 انتہائی خطرناک ہیں جب کہ 70 لاکھ سے زائد افراد گلیشیائی جھیلوں کے ممکنہ پھٹنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  سیلاب سمیت موسمیاتی آفات کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔ پاکستان گلیشیئر پروٹیکشن اینڈ ریزیلینسی اسٹریٹیجی عوامی جائزے کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی فوری ضرورت ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں 2022ء  کے تباہ کن سیلاب اور بڑھتی آلودگی خطرے سے بہت نقصان ہوا۔  موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ قومی سطح پر موسمیاتی حکمت عملی کا فریم ورک موجود ہے مگر اس پر  عملدرآمد بڑا چیلنج ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تبدیلیوں سے نمٹنے سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ نے کہا

پڑھیں:

کشمیر کی قراردادوں کے لیے بھارت اقوام متحدہ کو مورد الزام نہ ٹھہرائے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مارچ 2025ء) پاکستان کے دفتر خارجہ نے کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے بعض حالیہ بیانات پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی قیادت کے بلاجواز بیانات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اسے حیرت ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں مسئلہ کشمیر اور پاکستان کے حوالے سے تنقیدی بیانات میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ متعدد روز سے اس کا سلسلہ جاری ہے۔

منگل کے روز بھارتی وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں کشمیر کے حوالے سے بات چیت میں کہا تھا، "دوسری عالمی جنگ کے بعد، کسی دوسرے ملک کی طرف سے کسی علاقے پر طویل ترین غیر قانونی موجودگی اور قبضے کا تعلق بھارت سے ہے، جو ہم نے کشمیر میں دیکھا ہے۔

(جاری ہے)

اب ہم اقوام متحدہ کے پاس گئے، تو جو حملہ کیا تھا اسے ایک تنازعہ بنا دیا گیا۔ تو اس طرح حملہ آور اور متاثرہ کو برابر کر دیا گیا۔

اس جرم میں فریق کون تھے، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا۔"

بھارتی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے نظام میں جامع تبدیلیوں کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک "مضبوط" اقوام متحدہ کی ضرورت ہے اور ایک "منصفانہ" اقوام متحدہ کی ضرورت ہے۔

علاقائی امن سے متعلق مودی کا بیان 'گمراہ کن اور یک طرفہ' ہے، پاکستان

پاکستان کا سخت رد عمل

اس پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا، "ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی قیادت کے بلاجواز دعووں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اس تناظر میں، ہم کچھ چیزوں کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں، خاص طور پر نئی دہلی میں رائے سینا ڈائیلاگ میں بھارتی وزیر خارجہ کے ریمارکس کے حوالے سے۔"

ان کا مزید کہنا تھا، "یہ تو بھارت تھا، جو سن 1948 میں جموں و کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا۔ اس کے بعد اس پر منظور ہونے والی قراردادوں کے لیے سلامتی کونسل اور اس کے سابقہ ​​ارکان کو مورد الزام ٹھہرانے کا اسے کوئی حق نہیں ہے۔

"

شفقت علی خان نے کہا، "بے بنیاد دعووں کو بار بار دہرانے" سے اس حقیقت کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے، جس کی حتمی حیثیت کا تعین اقوام متحدہ کی زیر نگرانی کشمیری عوام کی استصواب رائے کے ذریعے اسی طرح ہونی ہے، جس انداز میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں اس کا ذکر کیا گیا ہے۔

"

'پاکستان نےامن کی ہر کوشش کا جواب دھوکہ دہی سے دیا'، نریندر مودی

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہم پر یقین رکھتا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے تحت جموں و کشمیر کے تنازعے کا پرامن حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے۔

اس ماہ کے اوائل میں بھی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کشمیر میں فریق ثالث کی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کشمیر سے متعلق نئی دہلی کے اقدامات اور نقطہ نظر کا دفاع کیا تھا۔

بلوچستان ٹرین حملہ: بھارت نے اسلام آباد کا الزام مسترد کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کا حل نہ ہونے والا پہلو بھارت کے کنٹرول سے باہر ہے۔ "مجھے لگتا ہے کہ ہم جس حصے کا انتظار کر رہے ہیں، وہ کشمیر کے چوری شدہ حصے کی واپسی ہے، جو غیر قانونی طور پر پاکستان کے قبضے میں ہے۔

جب یہ واپس ہو جائے گا، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔" جعفر ایکس پریس حملے میں 'بھارت ملوث'

گزشتہ ہفتے صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر ہونے والے حملے میں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا، "بھارت کا ملوث ہونا پوری طرح سے واضح ہے۔ وہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں اور دوسری بات، یہ صرف پاکستان ہی نہیں، وہ جنوبی ایشیا کے پورے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

"

ان کا مزید کہنا تھا، " وہ عالمی سطح پر بھی قتل و غارت گری کی مہم چلا رہے ہیں اور ان کے ملوث ہونے کے بارے میں ہم پوری طرح سے واضح ہیں۔"

بھارتی زیر انتظام کشمیر میں مزید دو سیاسی تنظیموں پر پابندی

انہوں نے کہا، "اس مسئلے کو اٹھانے کا معاملہ بھی ایک جاری عمل ہے۔ ہمارے سفارت خانے اس کے لیے سرگرم ہیں، ہم اسے اجاگر کرتے رہتے ہیں۔

اور آپ نے یہ بھی دیکھا ہو گا کہ بھارت نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی کبھی مذمت بھی نہیں کی۔ یہ بھی ایک قابل غور نکتہ ہے۔"

شفقت علی خان نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا، "پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں بھارت کا ملوث ہونا، اور بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے میں اس کا ملوث ہونا ہمارے لیے بالکل واضح ہے۔"

دونوں ہمسایہ ملکوں میں کشیدہ تعلقات

اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان تاریخی طور پر تعلقات بہت اچھے نہیں رہے ہیں اور جب سے بھارت میں نریندر مودی کی قیادت والی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے تب سے تو تعلقات نچلی ترین سطح پر ہیں۔

بھارت اکثر پاکستان کے خلاف بیانات جاری کرتا رہتا ہے اور پھر بعد میں اسلام آباد کی جانب سے تردیدی بیان جاری ہوتا ہے۔

بھارت نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے میں ملوث ہونے کی پاکستانی الزام کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان کو دوسروں پر الزام دینے کے بجائے خود اپنے گریبان میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔

ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)

متعلقہ مضامین

  • گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
  • اقوام متحدہ نے 2025ء کو گلیشیئر کا بین الاقوامی سال قرار دیدیا
  • موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے: وزیرخزانہ
  • ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے فنڈ کا نظام لائیں گے: محمد اورنگزیب
  • ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا: وزیر خزانہ
  •  موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا: وزیر خزانہ
  • کشمیر کی قراردادوں کے لیے بھارت اقوام متحدہ کو مورد الزام نہ ٹھہرائے
  • وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، باہمی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
  • اقوام متحدہ اجلاس میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم عالمی سطح پر اجاگر