نیویارک: اقوام متحدہ کے تحت جاری ہونے والی عالمی خوشی رپورٹ 2025 میں فن لینڈ نے مسلسل آٹھویں سال دنیا کا سب سے خوش ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کو 109 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بھی ایک درجہ کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان گزشتہ سال 108 ویں نمبر پر تھا لیکن اس سال ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 109 ویں پوزیشن پر آ گیا۔ دوسری جانب، بھارت نے 8 درجے کی بہتری کے ساتھ 126 ویں سے 118 ویں نمبر پر پہنچ کر اپنی پوزیشن بہتر کی ہے۔

فہرست کے مطابق دنیا کے 10 خوش ترین ممالک میں سب سے پہلے فن لینڈ، دوسرے نمبر پر ڈنمارک اور اس کے بعد بالترتیب آئس لینڈ، سوئیڈن، نیدرلینڈز، کوسٹا ریکا، ناروے، اسرائیل، لکسمبرگ اورمیکسیکو شامل ہیں

رپورٹ میں افغانستان کو دنیا کا سب سے ناخوش ملک قرار دیا گیا ہے، جو 147 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے بعد سیرالیون (146)، لبنان (145)، مالاوی (144) اور زمبابوے (143) کا نمبر آتا ہے۔

عالمی خوشی رپورٹ 2025 میں 140 سے زائد ممالک کے افراد سے 2022 سے 2024 کے دوران کیے گئے سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ ممالک کی درجہ بندی کے لیے کئی عوامل کو مدنظر رکھا گیا، جن میں فی کس آمدن، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے معیارات شامل ہیں۔

پاکستان کی ایک درجہ تنزلی کی وجوہات میں معاشی عدم استحکام، سماجی مسائل اور کرپشن جیسے عوامل شامل ہیں،تاہم رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سماجی مدد اور سخاوت جیسے مثبت پہلو بھی موجود ہیں، جو ملک کی مجموعی خوشی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بھارت نے 8 درجے کی بہتری کے ساتھ 118 ویں نمبر پر پہنچ کر اپنی صورتحال میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ اس کی وجوہات میں معاشی ترقی، سماجی خدمات میں بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو قرار دیا گیا ہے۔

افغانستان جو اس وقت سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے، رپورٹ میں سب سے ناخوش ملک قرار پایا ہے۔ ملک میں عدم استحکام، غربت اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں مسائل نے عوامی خوشی کو شدید متاثر کیا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ویں نمبر پر رپورٹ میں گیا ہے

پڑھیں:

دنیا کا خوش ترین مسلم ملک کونسا ہے اور کس ایشیائی ملک نے یہ اعزاز اپنے نام کیا؟

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کیا آپ کو معلوم ہے کہ 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس موقع پر دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 میں اس سال بھی یورپی ملک فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔
یہ مسلسل 8 واں سال ہے جب فن لینڈ کے حصے میں یہ اعزاز آیا جبکہ ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئیڈن اور نیدر لینڈز بالترتیب دوسرے سے 5 ویں نمبر پر خوش ترین ملک قرار پائے۔
مگر سوال یہ ہے کہ آخر ایشیا میں کونسا ملک ایسا ہے جو خوشی کے معاملے میں سرفہرست رہا یا کونسا مسلم ملک اس حوالے سے نمبرون قرار پایا؟
ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں تائیوان کو سب سے زیادہ خوش ترین ایشیائی ملک قرار دیا گیا جو 147 ممالک کی فہرست میں مجموعی طور پر 27 ویں نمبر پر رہا۔
اس طرح اس نے گزشتہ سال ایشیا کے سب سے زیادہ خوش ملک کا اعزاز پانے والے سنگاپور کو پیچھے چھوڑ دیا۔2022 سے 2024 کے ڈیٹا کو مدنظر رکھ کر ممالک کی فہرست مرتب کی گئی اور درجہ بندی کے لئے فی کس آمدنی، صحت مند عرصہ زندگی، سماجی تعاون، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے 6 عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔
فہرست کے مطابق ایشیا کے خوش ترین ممالک میں تائیوان سرفہرست ہے جس کے بعد سنگاپور دوسرے (مجموعی طور پر 34 ویں) جبکہ ویتنام تیسرے (46 ویں) نمبر پر رہا۔
تھائی لینڈ کے حصے میں چوتھا نمبر آپا جبکہ جاپان اور فلپائن بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔ایشیا کا 7 واں خوش ترین ملک کوریا قرار پایا جبکہ ملائشیا 8 ویں نمبر پر رہا۔چین نے ایشیا کے 9 ویں خوش ترین ملک کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ منگولیا 10 ویں نمبر پر رہا۔
پاکستان اس فہرست میں کافی نیچے موجود ہے اور وہ 147 میں سے 109 ویں نمبر پر رہا۔اگر دنیا کے خوش ترین مسلم ملک کی بات کی جائے تو یہ اعزاز متحدہ عرب امارات کے حصے میں آیا جو 147 ممالک کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر رہا۔
اس کے بعد کویت دوسرے (30 ویں) اور سعودی عرب تیسرے (32 ویں) نمبر پر خوش ترین مسلم ممالک قرار پائے۔

فرانزک سائنس اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے فنڈز جاری ، شمالی، وسطی اور جنوبی پنجاب میں نئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فن لینڈ ایک بار پھر دنیا کا سب سے خوشحال ملک قرار
  • پاکستانی، بھارتیوں سے زیادہ خوش،دنیا کے خوش ترین 147 ممالک کی فہرست جاری
  • ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025، فن لینڈ پھر دنیا کا خوش ترین ملک
  • پاکستانیوں کی خوشی میں کمی آگئی، عالمی درجہ بندی میں تنزلی
  • دنیا کا خوش ترین مسلم ملک کونسا ہے اور کس ایشیائی ملک نے یہ اعزاز اپنے نام کیا؟
  • دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کیا ہے؟ 
  • گرین ہاﺅس گیسوں کی ریکارڈ سطح میں اضافے سے درجہ حرارت بلند ترین سطح پر
  • ’امریکی اب زیادہ خوش نہیں رہے‘، 2025 کے خوش ترین ممالک کی نئی فہرست جاری
  • دنیا کے خوش ترین ممالک میں فن لینڈ ایک بار پھر سرفہرست، پاکستان کونسے نمبر پر رہا؟