مسلمانان عالم غزہ کی نصرت کیلئے آگے بڑھیں، القسام بریگیڈ کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
جمعرات کو اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ کے ذریعے ابو عبیدہ نے یمن اور اس کے عوام کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم برادر یمن میں اپنے مخلص بھائیوں کو ان کے باوقار موقف اور غزہ میں اپنے عوام کی براہ راست حمایت پر سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے عرب ممالک اور مسلمان اقوام کے آزاد اور زندہ ضمیر عوام سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے جنگ میں حصہ لینے اور غزہ کی حمایت اور پشت پناہی کا سفر جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پورا عالم اسلام فلسطینیوں کے لیے اٹھ کھڑا ہو مجرم صہیونی دشمن کی کمر توڑ کر اسے اپنی جارحیت روکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ کے ذریعے ابو عبیدہ نے یمن اور اس کے عوام کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم برادر یمن میں اپنے مخلص بھائیوں کو ان کے باوقار موقف اور غزہ میں اپنے عوام کی براہ راست حمایت پر سلام پیش کرتے ہیں۔ وہ الاقصیٰ اور فلسطین کے ساتھ اپنی وفاداری کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں مگر وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج یمن کے میزائلوں نے غزہ کے میزائلوں کو تل ابیب کے آسمان سے جوڑ کر اس بات کو ثابت کیا ہے کہ غزہ تنہا نہیں ہے اور اس کے پیچھے قوم کے آزاد افراد ہیں جو اسے متکبر دشمنوں کے حوالے نہیں کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی، گورنر سندھ کا عوامی انداز برقرار، خداداد کالونی میں سحری کی تقریب سے خطاب
کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے عوامی انداز کو برقرار رکھتے ہوئے بیسویں سحری خداداد کالونی میں کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کا خیرمقدم کیا۔
گورنر کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کسی نہ کسی ٹاؤن میں سحری کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں اور آج لائنز ایریا سے سحریوں کا اختتام کر رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کارکنوں اور تنظیمی رہنماؤں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے اور یہ استقبال اگلے رمضان تک یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران عوامی پروگرامز میں شرکت کا مقصد عوام کے ساتھ تعلق مضبوط کرنا ہے اور وہ اپنی تمام سحریوں کی براہ راست نشریات پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
گورنر سندھ نے سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک جماعت جو بڑے دعوے کرتی تھی، بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کے سانحے پر تعزیت نہیں کی، جو کہ افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جماعت پیسے کے بدلے سودے بازی کر رہی ہے اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے قومی سلامتی کی بیٹھک میں بائیکاٹ کیا تاکہ کسی اور کو خوش کیا جا سکے۔
انہوں نے اپنی باتوں میں مزید کہا کہ وہ اپنے علاقے کے عوام کے لئے کام کرنے کے لئے مصروف ہیں اور عوامی خدمت کے جذبے سے بھرپور ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بارے میں ان کے پاس زیادہ معلومات ہیں اور وہ ان کے جھوٹ کو بے نقاب کریں گے۔
گورنر سندھ نے عوامی گورنر کے طور پر اپنے اقدامات پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ کراچی ان غیرت مند ماؤں کا شہر ہے جہاں گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھول دیے گئے ہیں، جہاں امیر اور غریب ایک ساتھ بیٹھ کر افطار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور ترقی کے لیے کام کرنا ان کا مقصد ہے، اور وہ اپنے کارکنوں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں اتحاد پیدا کریں اور عوام کی خدمت کریں۔
گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ملک کے تحفظ اور ترقی کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ضروری ہے، اور وہ اپنے کارکنوں کو ہمیشہ آگاہ رکھتے ہیں کہ ہم سب کا مقصد عوامی مفاد ہے۔