مذہب کے خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرانی تصاویر استعمال کرنے سے گریز کریں۔

اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ایک پیغام میں انہوں نے میڈیا پلیٹ فارمز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے شائستگی کی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زرنش نے لکھا، ’میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کرتی ہوں کہ برائے مہربانی میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔ میں اب پردہ کرتی ہوں، اور میں صرف ہی درخواست کر سکتی ہوں کہ میری ماضی کی تصاویر استعمال نہ کی جائیں‘۔
 

A post common by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہر کوئی جو چاہے کہنے اور لکھنے کیلئے آزاد ہے، لیکن براہ کرم میری پرانی تصاویر اور ویڈیوز استعمال کرنے سے گریز کریں‘۔

یاد رہے کہ زرنش خان نے 2023 میں عمرہ ادا کرنے کے بعد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اس کے بعد سے اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی تمام پرانی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کر دی تھیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: تصاویر استعمال پرانی تصاویر

پڑھیں:

پی ٹی آئی کو 4 سال حکومت ملی کام کرتے تو کراچی کا نقشہ بدل جاتا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو 4 سال حکومت ملی کام کرتے تو کراچی کا نقشہ بدل جاتا۔

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج گورنر ہاؤس آکر دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کیلئے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے مراعات لیتے ہیں لیکن قومی سلامتی کے معاملے پر میٹنگ بلائی گئی تو پی ٹی آئی نےبائیکاٹ کیا۔

انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں، میری پارٹی کا تو وزیر اعظم بھی نہیں، تمہارا تو وزیراعظم تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ریاست مدینہ کی بات کرنے والے آج گورنر ہاؤس آکر دیکھیں، کامران ٹیسوری
  • سونا نکالنے کیلیے مرکری، دیگرمضرصحت کیمیکلز استعمال کرنے کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری
  • پی ٹی آئی نے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے قومی سلامتی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا: کامران ٹیسوری
  • پی ٹی آئی کو 4 سال حکومت ملی کام کرتے تو کراچی کا نقشہ بدل جاتا، گورنر سندھ
  • ’’لب پہ آتی دعا بن کے تمنّا میری‘‘
  • کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4.84روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا
  • امریکی ایچ ون بی ویزا کی درخواستوں کیلئے آج سے نیا نظام نافذ ، پرانی درخواستیں فارغ
  • مایا علی کب شادی کریں گی؟
  • رمضان ٹرانسمیشنز کی وجہ سے عبادات پسِ پشت چلی گئی ہیں: بشریٰ انصاری