رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ حکومت کو 4 ارب 90 کروڑ ڈالر بیرونی ذرائع سے موصول
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان کو رواں مالی سال پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) 4 ارب 90 کروڑ ڈالر بیرونی ذرائع سے موصول ہوئے، سب سے زیادہ فرانس نے 10 کروڑ ڈالر، چین نے 9.9 کروڑ ڈالر اور امریکا نے 4 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔
اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کا کہنا ہے کہ غیر ملکی امداد اور قرضوں کی تفصیلات کے مطابق جولائی سے فروری تک 4.
حکام کا مزید کہنا ہے کہ جولائی سے فروری تک امدادی ممالک سے 33 کروڑ ڈالر کا قرضہ ملا، جولائی سے فروری تک فرانس نے سب سے زیادہ 10 کروڑ ڈالر فراہم کئے، جولائی سے فروری تک چین نے 99 ملین ڈالر فراہم کئے جولائی سے فروری تک امریکا نے 40 ملین ڈالر فراہم کئے، جولائی سے فروری تک سعودی عرب نے 12.3ملین ڈالر فراہم کئے اور جولائی سے فروری تک کمرشل بینکوں سے 50 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا۔
اس کے علاوہ جولائی سے فروری تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 1.3 ارب ڈالر کا قرض ملا، جولائی سے فروری تک ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.09 ارب ڈالر فراہم کئے، جولائی سے فروری تک عالمی بینک نے 89 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا، جولائی سے فروری میں چین کے بینکوں نے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جولائی سے فروری تک ڈالر فراہم کئے کروڑ ڈالر کا ارب ڈالر
پڑھیں:
آئی ایم ایف کیساتھ ورچوئل بات چیت جاری،جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک
آئی ایم ایف کیساتھ ورچوئل بات چیت جاری،جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاوس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ایک سوال کے جواب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف 36ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے، جبکہ کرنٹ اکاونٹ خسارے کا ہدف بھی کم کیا گیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 7 سے 8 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔