محمد علی درانی کا پیپلز پارٹی پر سندھ کے حقوق بیچنے کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے سندھی میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے۔
انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل درآمد سے پانی کی منصفانہ تقسیم ممکن ہے، لیکن آئین سے روگردانی عوام میں نفرتوں کو جنم دے رہی ہے۔
محمد علی درانی نے ایوانِ صدر کو وفاق کی بجائے نفاق کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام تمام صوبوں کے شہریوں اور ان کے آئینی حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے وفاق کی مضبوطی کے لیے اکائیوں کے عوام کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ انہیں مجرم قرار دے گی۔
پیر صاحب پگارا کے مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ وہ قومی مفاد میں ساتھ ہیں، لیکن وسیع تر ذاتی مفاد کے لیے کسی کا ساتھ نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ کے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کا اتحاد مستقبل میں مشترکہ سیاسی جدوجہد کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔
چھبیسویں ترمیم پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نے ملک میں آئین، عدلیہ اور جمہوریت کا خاتمہ کر دیا ہے اور عوام کے حقوق معطل ہو چکے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محمد علی درانی نے کہا کہ
پڑھیں:
سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہید محمد عثمان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی
سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہید محمد عثمان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
فتح جنگ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹ /تحصیلدار چوہدری شفقت محمود سانحہ جعفرایکسپریس بلوچستان میںشہید ہو نے والے فتح جنگ سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان محمد عثمان کی قبر پر پھو لوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے والدین کے ساتھ اظہا ر تعزیت کی ،ہر دلعزیز عوام دوست آفیسر نے شہید والدین کو دلاسہ دیتے ہوئے شہید کی بلندی درجات کیلئے اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی فوجی جوان محمد عثمان فتح جنگ کے علاقہ اعوان پور کے رہائشی اور عید کی چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی گھر آرہا تھا ۔
سانحہ جعفر ایکسپریس میںدہشتگردوں نے نہتے جوان کوبے دردی سے شہید کر دیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ /تحصیلدار چوہدری شفقت محمودنے کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم شہید کے والدین اور اہل خانہ کے غم میںبرابر کے شریک ہیںاہل علاقہ نے کہاچو ہدری شفقت محمو د عوام دوست آفیسر ہیں اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ عوام کے دکھ دردمیں شریک ہو کر غم او ر خوشیاں بانٹتے ہیں۔