مشال یوسفزئی (دائیں)، صنم جاوید (بائیں) —فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید، مشال یوسفزئی اور احد شاہ کی درخواستِ ضمانت پر ان کے وکیل سے آج ہی دلائل طلب کر لیے۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں صنم جاوید، مشال یوسفزئی اور احد شاہ کی درخواست ضمانت پر جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت صنم جاوید اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

صرف بولنے پر انسداد دہشت گردی کے 14 مقدمات بنائے گئے، صنم جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ صرف بولنے پر 14 مقدمات انسداددہشت گردی کے بنادیے گئے ہیں۔

سماعت کے دوران وکیل فیصل ملک نے 8 اپریل تک مزید وقت طلب کر لیا۔

وکیلِ صفائی کا مؤقف تھا کہ وہ 8 اپریل کو دیگر ملزمان کی درخواست پر اکٹھے دلائل دینا چاہتے ہیں۔

پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ وکیلِ صفائی نے گزشتہ سماعت پر 22 اپریل تک وقت مانگا تھا، پراسیکیوشن اپنے دلائل دے چکی ہے، اب وکیلِ صفائی کو مزید وقت نہ دیا جائے۔

جس پر عدالت نے پراسیکیوشن کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے وکیلِ صفائی سے آج ہی دلائل طلب کر لیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مشال یوسفزئی کی درخواست صنم جاوید

پڑھیں:

پیکا قانون کے خلاف سماعت وکیل کی عدم دستیابی پر ملتوی

سندھ ہائیکورٹ میں صحافتی تنظیموں کی جانب سے پیکا  قانون  کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت سینئر وکیل کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں صحافتی تنظیموں کی پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست سنیئر وکیل منیر اے ملک کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث ملتوی کی گئی۔گزشتہ سماعت پر وفاق، وزارت اطلاعات ونشریات، دیگر کو نوٹس جاری کئے تھے۔ درخواست ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے دائر کی۔کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز، براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے درخواست دائر کی۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور دیگرکی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔سندھ ہائی کورٹ میں درخواست سابق اٹارنی جنرل منیراے ملک ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ صحافتی فرائض پر جبری سنسرشپ، بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ ترمیم شدہ پیکا قانون آزادی اظہار رائے کے آئینی حق سے محروم رکھتا ہے، پیکا ترمیمی ایکٹ کے سیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • انسداد دہشت گردی عدالت میں صنم جاوید پیش، وکیل صفائی سےدلائل طلب
  • بشری بی بی کی 26نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں 5مئی تک توسیع
  • 26نومبر احتجاج: زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع، راجا بشارت کی منظور
  • منیشات برآمدگی کیس میں گرفتارملزم ساحر نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی
  • فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے سے متعلق توہین عدالت کیس
  • پیکا قانون کے خلاف سماعت وکیل کی عدم دستیابی پر ملتوی
  • فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے سے متعلق توہین عدالت کیس؛ وفاقی حکومت سے 7 روز میں جواب طلب
  • منشیات برآمدگی کیس؛ ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی
  • روف حسن کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد سے بڑا ریلیف