پروفیسر کا انتہائی مہارت کے ساتھ رقص دیکھ کر سب حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
بھارت کے شہر بنگلورو کے کالج پروفیسر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ طالب علموں کے سامنے اپنے اندر چھپی ڈانس کی صلاحیتیں دکھا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں قائم گلوبل اکیڈمی آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر پشپا راج نے ایک پروگرام کے دوران طلبا کے ہجوم میں دانس کر کے دکھایا۔
انہوں نے بیٹ باکس مکس گانے پر ہپ ہاپ ڈانس پرفارم کیا جس پر وہاں کھڑے طالب علم اور ساتھی حیران رہے گئے۔
پروفیسر کے ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی تو یہ وائرل ہوگئی اور پشپا راج کی اس انوکھی حرکت کو تقریبا لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔
اس ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ کمنٹس بھی کیے اور دیگر ٹیچرز کو مشورہ دیا کہ وہ بھی پشپا سر کی طرح اپنے اندر چھپی صلاحیتیں دکھائیں۔
View this post on InstagramA post shared by ???????? (@gatalbum)
ویڈیو پر کچھ صارفین نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے اور لکھا کہ ٹیچر کو اب باقاعدہ طالب علموں کو ڈانس کی تربیت بھی دینی چاہیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’میں یہ ویڈیو دیکھ کر سمجھ گیا کہ ایک شخص پیدائشی ڈانسر پیدا ہوا اور اُسے زبردستی پروفیسر بنادیا گیا‘۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’بریانی میں فروٹ چاٹ اور زردہ مکس کرکے کھاتی ہوں‘، حرانی مانی کے بیان پر سوشل میڈیا حیران
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنی دکھائی دیتی ہیں، یا تو وہ اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں یا تو اپنے کسی بالی ووڈ کے گانے پر رقص کرنے کے باعث مداحوں میں مقبول رہتی ہیں۔
لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک ایسا انکشاف کیا جسے جان کر ان کے مداحوں کے ہوش اڑ گئے۔
حرا مانی نے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی کے ساتھ فروٹ چاٹ بھی کھانا پسند کرتی ہیں۔
ایک میگزین کو انٹرویو میں اداکارہ حرا مانی نے بتایا کہ انہیں میٹھے کا بہت شوق ہے، جس کی وجہ سے وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ مکس کر کے کھاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ اپنے شوہر، اداکار مانی کے ساتھ کھانا کھا رہی ہوتی ہیں اور اسے کھانے کی دعوت دیتی ہیں تو مانی حیران ہوکر پوچھتے ہیں، تم یہ کیسے کرلیتی ہو؟ اور مجھے بھی کہتی ہو کہ اسے کھاؤ۔
ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا نے ہنستے ہوئے بتایا کہ مانی کے لیے یہ بات حیران کن ہوتی ہے کہ کوئی کراچی والا بریانی کے ساتھ فروٹ چاٹ مکس کر سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:حکومت کا ٹیکس پالیسی آفس کوجلد فعال کرنے کا فیصلہ، اہم تعیناتیوں کیلئے اسامیاں مشتہر