2025-02-28@20:48:49 GMT
تلاش کی گنتی: 3266
«اسمبلی ہیں»:
(نئی خبر)
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی سے بےدخلی میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔ سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکالنے میں میرا کوئی عمل دخل نہیں، یہ پی ٹی آئی کا اندرونی فیصلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے کسی فرد کو نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ مکمل طور پر پارٹی کے بانی کی مرضی اور اختیار پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے پر بات چیت نہیں کرنا چاہتا کیونکہ یہ فیصلہ عمران خان نے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان لوگوں تک معلومات، تفریح اور تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریڈیو کے عالمی دن پر ریڈیو کے تمام سامعین اور تمام متعلقین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریڈیو ابلاغیات کی دنیا میں اختراع کا آغاز ہے. ریڈیو دنیا بھر میں تاحال اجتماعی ذریعہ خبر رسانی کا طاقتور ترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو تعلیم، معلومات اور تفریح کی فراہمی کیلئے بنیادی میڈیم کے طور پر ریڈیو کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں. ریڈیو آج بھی معتبر ذریعہ خبر رسانی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ تعلیمی نشریات کی بدولت ریڈیو سماجی زندگی کا اہم کردارہے، ریڈیو پاکستان نے فنون...
بھارت میں میٹرک کی طالبہ نے صرف اس لیے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا کیوں کہ والدین نے امتحانات کے دوران موبائل فون استعمال کرنے نہیں دے رہے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوناک واقعہ بنگلور شہر میں پیش آیا جہاں اونتیکا چوریسا نامی طالبہ نے خودکشی کرلی۔ نجی اسکول میں میٹرک کی طالبہ اونتیکا کے سالانہ امتحانات کی تیاری کے بجائے زیادہ وقت موبائل فونز میں برباد کر رہی تھی۔ جس پر والدہ نے اونتیکا کی سرزنش کی اور امتحانات ختم ہونے تک موبائل فون دینے سے انکار کردیا۔ جس پر اونتیکا ناراض ہوگی اور اور اپنے اپارٹمنٹ کی 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
غزہ کے لوگوں کی بے دخلی کے ساتھ ٹرمپ کا ریویرا منصوبہ قابل قبول نہیں: سعودی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز )برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی کسی بھی ملک بشمول سعودی عرب منتقلی کیساتھ ٹرمپ کا ‘ریویرا’ منصوبہ قابل قبول نہیں۔ شہزادہ خالد بن بندر نے کہا کہ سعودی عرب کو امریکا کیریویرا (ساحلی تفریحی مقام) منصوبے پر اعتراض نہیں مگر فلسطینیوں کو غزہ سے نہ نکالاجائے۔شہزادہ خالد کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کامقف ہے وہ غزہ میں ریویرا بنانیکا خیر مقدم کرے گا، میرا خیال ہے غزہ میں ریویرا بنانا زبردست بات ہوگی مگر یہ منصوبہ غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کے بغیر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے چند سالوں میں روایتی کلاس، روایتی استاد اور روایتی امتحانات سمیت بہت کچھ بدلنے جا رہا ہے۔ ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سید اصغر زیدی نے بتایا کہ وہ آج کل یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں مختلف مضامین کے لیے کسٹمائزڈ چیٹ جی پی ٹی ٹولز تیار کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ ان کے بقول اس سے طالبعلم اپنے کورس کے مطابق استاد کا لیکچر، اس سے متعلقہ سوالات کے جوابات اور اس مضمون کے حوالے سے دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں کی سفارش کردہ کتابوں کا مواد انگریزی اردو پنجابی...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سولر کی امپورٹ میں ایک ڈمی کمپنی کے ملوث ہونے اور رقم کی بیرون ملک غیر قانونی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا جس میں 700 ارب روپے کی تجارتی منی لانڈرنگ کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سولر پینل متعلق مسائل کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ ایف بی آر حکام نے بریفنگ دی کہ سولر کی امپورٹ میں ہم نے 80 مشکوک کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا، 80 میں سے 63 کمپنیاں اوور انوائسنگ میں ملوث نکلیں اور 63 کمپنیوں کی سولر امپورٹ کے لیے 69 ارب کی ٹرانزیکشن مشکوک تھیں۔ اوور انوائسنگ...
—فائل فوٹو پنجاب اسمبلی سی پی اے ایشیاء ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکن منتخب ہو گئی۔لاہور میں پہلی مشترکہ کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء ریجنل کانفرنس ختم ہو گئی۔اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی آئندہ 3 سی پی سیز کے لیے سی پی اے ایشیاء ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکن رہے گی۔ پاکستان کو سی پی اے ایشیاء کا ریجنل سیکریٹریٹ قرار دے دیا گیا ہے، قومی اسمبلی پاکستان سی پی اے ایشیاء کے مستقل ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کرے گی۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات بہت مضبوط ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلیاسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سری...
لاہور (نیوز ڈیسک) چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے معاشی اشاریے جھوٹ پر مبنی ہیں اور ملک مسلسل تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔ عالیہ حمزہ کے مطابق رجیم چینج کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 212 فیصد، گھریلو گیس کی قیمتوں میں 1291 فیصد، اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 70 اور 80 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا، چاول 95 فیصد، چینی 59 فیصد، بیف 70 فیصد، مٹن 58 فیصد، چکن 64 فیصد، جبکہ انڈوں کی قیمت میں 158 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا...
پشاور (آن لائن) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔پہلے ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر...
پشاور: مشیر صحت احتشام علی نے نئی بننے والی ایئر ایمبولینس میں ٹیسٹ فلائٹ بھی لی جبکہ مشیر صحت کو ایئر ایمبولینس سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر مشیر صحت احتشام علی کا کہنا تھا کہ حکومت خیبر پختونخوا اپنے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس پر منتقل کر رہی ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر سے ائیر ایمبولینس کی خدمات لی جارہی ہیں اور اس ہیلی کاپٹر کو پہلی بار انسانی فلاح و بہبود کیلئے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کرم کی صورتحال میں سرکاری ہیلی کاپٹر کو عوامی خدمات کے لیے پیش کیا،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر دلائل دیتے ہوئے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ایف بی علی کیس کے وقت اگر آرٹیکل 175کی شق 3ہوتی تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہ جاتا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ مرکزی فیصلے میں تو آرٹیکل 175کی شق کے تحت ایف بی علی کیس کالعدم قرار نہیں دیا گیا،آج تک کسی عدالتی...
تصویر— جیو نیوز اسکرین گریب صوابی کے علاقہ یار حسین سڑہ چینہ میں باپ نے 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پر پیش آیا۔ کورنگی، والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 19 سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی کراچی کورنگی 6 نمبر میں واقع گھر سے نوجوان کی لاش... باپ نے چاروں بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے خودکشی کی۔ بچوں کی عمریں 2،8،10 اور 12 سال تھیں۔پولیس کے مطابق بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی سستی نہ کرنے پر عوام کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی، تیل اور گیس کی قیمتیں فی الفور کم کرے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری پر مسلط ہے۔ خط لکھنا سب کا جمہوری حق ہے، سیاسی بحرانوں کا حل سیاسی مذاکرات سے ہے۔
پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر نے زندگی کی 53 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ اداکارہ عفت عمر کو ان کے بولڈ انداز کے سبب اکثر اوقات ہی نیٹیزنز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے مگر وہ سب منفی تبصروں پر توجہ دیے بغیر اپنی من پسند زندگی جی رہی ہیں۔ اداکارہ عفت عمر نے گزشتہ روز ہی اپنی 53 ویں سالگرہ منائی۔ دوسری جانب اگر سرچ انجن گوگل پر دیکھا جائے تو ان کا جنم دن 8 اگست ہے اور وہ ابھی 49 سال کی ہوئی ہیں۔ اداکارہ عفت عمر نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ 53 سال کی ہو گئی...
فلم و ٹی وی کے منجھے ہوئے اداکار احمد علی اکبر بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے لگے ہیں۔ احمد علی اکبر کی شادی سے متعلق پھیلی خبروں کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا کے متعدد پیجز کی جانب سے احمد علی اکبر کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) زیرِ گردش پوسٹس کے مطابق اداکار کی ہونے والی ہمسفر کا نام ماہم بتول ہے، ماہم اداکار کی پرانی اور قریبی دوست ہیں جو پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں۔ View this post on Instagram A post shared...
ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں باپ نے چار بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ صبح سویرے صوابی کے علاقے یارحسین سڑہ چینہ میں پیش آیا جہاں سیف الاسلام نامی شخص نے پہلے اپنے چار بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کیا اور پھر خودکشی کرلی۔ قتل کیے جانے والوں میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل مارے جانے والوں میں 12سالہ ضیاء، 10سالہ عبدالرحمان، 8 سالہ ثناء اور دو سالہ بچی شامل ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ...
مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوگئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اردن کے شاہ عبداللّٰہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعاون کے خواہش مند ہیں۔ مصری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی ایجنڈے میں ہوئی تو مصری صدر وائٹ ہاؤس کی کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبہ کا اعلان کر چکے ہیں۔
ترکیہ کے صدر جب طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر ترکیہ کے صدر کا استقبال کیا۔ صدر رجب طیب اردوان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ روایتی لباس میں ملبوس اسکول کے بچوں نے ترک صدر کو خوش آمدید کہا۔ ملٹری بینڈ نے بھی روایتی انداز میں ترک صدر کا استقبال کیا، پاکستان کی فضائی حدود میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضائی استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے جے ایف...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہیکہ بجلی کی قیمتوں پر آئی ایم ایف کے نہ ماننے کا کھٹکا اب نہیں رہا،وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ منصوبہ بناکر لائیں ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں،یقیناًیہ پیشرفت بجلی کے صارفین کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے لیے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ بجلی سستی ہونے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی اور اس کااثربرآمدات پر پڑے گا،وزیراعظم سے حالیہ دورہ دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف کی انتہائی خوشگوارملاقات ہوئی جس میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی بہتری کا بھی اعتراف کیا جس سے سات ارب ڈالرکے...
قومی اسمبلی میں گزشتہ روز بدترین غربت مہنگائی اور بیروزگاری کے شکار عوام کے مفادات یا حقوق پر ایک اور ڈاکہ ڈالا گیا ھے , ایک اور بل کی منظوری دی گئی ہے جس کے مطابق ارکان پارلیمینٹ کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، ایک رْکن پارلیمینٹ کی تنخواہ دو لاکھ اٹھارہ ہزار روپے سے بڑھا کر اب پانچ لاکھ اْنیس ہزار کر دی گئی ہے ، یہ بل سینٹ سے شاید پہلے ہی منظورہو چکا ہے ، کام کا کوئی کام نہ کرنے کے لئے ارکان پارلیمینٹ کی تنخواہیں اب بھی کم ہیں ، پاکستان میں فارغ رہنے کی تنخواہ لاکھوں میں نہیں کروڑوں میں ہونی چاہئے، ارکان پارلیمینٹ کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کے بعد...
کسی بھی ملک اور سماج کی ترقی اور مستقبل کا دارمدار اس ملک کے نوجوانوں کو قرار دیا جاتا ہے تاہم پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد کو نہ صرف بیروزگاری بلکہ تعلیم کے مساوی مواقع اور مناسب طبی وسائل کی عدم فراہمی سمیت کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان کی 64فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ یہ ملک اپنی مکمل آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اس کثیر تعداد کے باوجود صورت حال انتہائی پریشان کن ہیں۔ خواندگی و ناخواندگی کے اعتبار سے 100 میں سے 29 نوجوان ناخواندہ ہیں۔ ناخواندہ ہونے کا مطلب جنہوں نے سرے سے تعلیم ہی حاصل نہیں کی، انہیں اپنا نام تک لکھنا...
مشہور بالی وڈ اداکار علی فضل ایک بار پھر ہالی وڈ میں تہلکہ مچانے کو تیار ہیں اور ان کی نئی فلم "رُول بریکرز” رواں سال 7 مارچ کو شمالی امریکہ کے سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم عالمی یومِ خواتین سے قبل ریلیز ہو رہی ہے، جو اس کی اہمیت کو مزید بڑھا دیتی ہے۔ یہ فلم ایک حقیقی کہانی پر مبنی ہے اور خواتین کی تعلیم کے حق سے متعلق ایک طاقتور پیغام دیتی ہے۔ علی فضل فلم میں سمیر سنہا نامی ایک امریکی ٹیکنالوجی ماہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر انہوں نے کہا: "یہ فلم صرف ایک کہانی نہیں،...
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر قانونی و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ قدرتی آفات کو کنٹرول کرنا کسی کیلئے بھی ممکن نہیں ہے تاہم این ڈی ایم اے اس حوالے سے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی ثمینہ خالد گھرگی نے کہاکہ این ڈی ایم اے سیلاب کے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے کوئی مستقل نظام کرسکتی ہے جس پر وفاقی وزیر قانونی و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ این ڈی ایم اے نے اس حوالے سے بہت زیادہ کام کیا ہے انہوںنے کہاکہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا آسان کام نہیں ہے تاہم اس حوالے سے...
ڈی سی جامشورو غضنفر علی قادری لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پرسہون کادورہ کررہے ہیں
اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی اجلاس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبریں پھر آ رہی ہیں کہ یوٹیلٹی سٹورز کو بند کیا جا رہا ہے۔ وزیر صنعت و پیداوار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کو بند نہیں کیا جا رہا۔ قائمہ کمیٹی میں بھی اس حوالے سے سیر حاصل بحث ہوئی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ آصفہ بھٹو کے اس سوال کا میں نے جواب دیا تھا، اب بھی کہتا ہوں کہ یوٹیلٹی سٹورز کی ری سٹرکچرنگ کر رہے ہیں بند نہیں کر رہے۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بند پاور پلانٹس کے ملازمین نے وہاں کی...
مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعاون کے خواہش مند ہیں۔ مصری سکیورٹی ذرائع کے مطابق غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی ایجنڈے میں ہوئی تو مصری صدر وائٹ ہاؤس کی کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوگئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اردن کے شاہ عبداللّٰہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعاون کے خواہش مند ہیں۔ مصری سکیورٹی ذرائع کے مطابق غزہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی محمد علی راشد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی)کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جس کی میزبانی ڈاکٹر زاہد انصاری نے کی تھی جہاں انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے صدر ، آفس بیئررز/ممبران ، مسٹر ایس ایم تنویر مسٹر عاطف سے ملاقات کی۔ اکرام شیخ ، مسٹر خالد طواب ، مسٹر حنیف گوہر ، امان پیر کاروباری برادری کے علاوہ محکمہ صحت سندھ سے تعلق رکھنے والے دیگر قابل ذکر افراد بھی موجود تھے۔ محمد علی راشد نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وڑن کے مطابق سندھ حکومت صوبے میں کاروباری دوستانہ ماحول پیدا کرنے...
کراچی(بزنس رپورٹر)روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں جنوری 2025 کے اختتام تک سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 9.56 ارب ڈالر جمع کرائے گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق موصول شدہ کل رقم میں سے تقریباً 7.76 ارب ڈالر وطن واپس بھیجے گئے ہیں۔مجموعی رقم میں سے 6.052 ارب ڈالر مقامی طو پراستعمال کیے گئے ہیں جبکہ 1.711 ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کئے گئے ہیں۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت قابل واپسی خالص واجبات 1.80 ارب ڈالر ہیں، جبکہ سرمایہ کاری میں 479 ملین ڈالر روایتی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس، 799 ملین ڈالر اسلامی سرٹیفکیٹس، اور 59 ملین ڈالر روشن ایکویٹی میں شامل ہیں۔مزید برآں، 36 ملین ڈالر دیگر واجبات میں شامل ہیں، جبکہ 428...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اے سی سی اے کی صدر عائلہ مجید کوشیلڈ دے رہے ہیں
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پاکستان لیڈرشپ کنونشن سے خطاب کررہے ہیں
پشاور (آن لائن) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔پہلے ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوںکو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا...
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ہنگری کے سفارتکاربیلا فیضکاس سے مصافحہ کررہے ہیں
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بدھ کو تیسرا کھلا خط آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے عام انتخابات 2024ء میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔ عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل کے باہر دیگر وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہبانی پی ٹی آئی نے آج آرمیچیف کو تیسرا خط جاری کیا ہے، خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا ہے منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے ‘ بانی تحریک انصاف نے کہا کہ دہشت...
غزہ /تل ابیب /قاہرہ /ریاض /ابوظبی /واشنگٹن /پیرس /دوحا /کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز /اے پی پی) ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔ چین نے کہا کہ غزہ صرف فلسطینیوں کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبے کو مسترد کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ 20 لاکھ لوگوں سے یہ نہیں کہا جا سکتاکہ آپ کہیں اور چلےجائیں‘ فلسطینیوں اور ان کے عرب پڑوسیوں کی عزت و احترام کا خیال کیا جائے، یہ ریئل اسٹیٹ آپریشن نہیں، یہ سیاسی آپریشن ہے‘ سویلینز کو نشانہ بنانے والا اتنا بڑا آپریشن درست نہیں ہے۔ اردن، مصر اور سعودی...
سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین مولانا بشیر فاروقی قادری کے مطابق سیلانی ٹرسٹ ملک بھر میں ایک کروڑ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ٹرسٹ نے میگا آئی ٹی ٹیسٹ کی تقریبات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے دوران ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں حال ہی میں ایک اور میگا آئی ٹی ٹیسٹ اور ایس ایم آئی ٹی پروگرام کے تحت انتظامات کے لیے منعقدہ تقریب میں سندھ کے گورنر نے بھی شرکت کی۔ جس میں سیلانی ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی قادری نے کہا کہ ملک کی ترقی کا انحصار آئی ٹی کی تعلیم کے حصول میں ہے اور سیلانی ٹرسٹ اس سلسلے میں مصروف عمل...
کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں اسکور بورڈ پر پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے اپنا نام درج کیا جبکہ سلمان علی آغا اپنا نام درج کرنے نہیں آئے۔ جنوبی افریقا کے خلاف سینچری جڑنے والے محمد رضوان نے نیشنل اسٹیڈیم میں بورڈ پر اپنا نام درج کیا 122 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہنے والے کپتان محمد رضوان نے بورڈ پر اپنے نام کا اندراج کیا۔ تاہم 134 رنز کی اننگ کھیلنے والے سلمان علی آغا اسکور بورڈ پر اپنا نام درج کرنے نہیں آئے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) خون بہنے کی بیماری ہیموفیلیا کے مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری۔ پاکستان میں حکومت سندھ ایک بار پھر سب سے آگے۔ ملک میں پہلی بار حکومت سندھ کی جانب سے ہیموفیلیا کے 22 مریضوں کے علاج کے لیے چھ ماہ کی ہملیبرا تھراپی کی امداد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے محکمہ صحت کے ذریعے ہیموفیلیا جیسی مہنگی بیماری کے 22 مریضوں کے لیے چھ ماہ کی ہملیبرا تھراپی کی امداد فراہم کر دی ہے۔ اس تھراپی کی پہلی خوراک ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کراچی کے سینٹر میں سیکریٹری صحت سندھ ریحان بلوچ کی موجودگی میں دی گئی۔ قبل ازیں سیکریٹری صحت سندھ ریحان بلوچ ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کے سینٹر ناظم آباد پہنچے۔ سیکریٹری سندھ...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکریٹری برائے آئی ٹی سبین غوری کاکہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ اس سال کے وسط تک فائیو جی ٹیکنالوجی لانچ کر دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری برائے آئی ٹی نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سپیڈ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے زیر سمندر کیبلز کی خرابیوں کو دور کیا جا رہا ہے اور انٹرنیٹ کی بہتری کے لئے آپٹک فائبر کیبل کی بہتری کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ سبین غوری نے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں بہتری کے لیے کام...
بیجنگ: چین نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ سے متاثرہ یہ علاقہ فلسطینی سرزمین کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا کہ “غزہ فلسطینی عوام کا ہے، اس خطے سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا حق کسی کو بھی نہیں ہے۔ چینی ترجمان نے مزید کہا کہ چین “فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بھرپور حمایت کرتا ہے” اور اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطینیوں کو فلسطین کا حکومتی اختیار حاصل ہونا چاہیے، جو غزہ کی جنگ کے بعد کے حکومتی انتظام کے لیے ایک اہم اصول ہے۔ گو جیاکن...
مصر کے سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ کے مطابق ٹرمپ السییسی بات چیت مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے پر ہونی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے منصوبہ کے حوالے سے مصری سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی ایجنڈے میں ہوئی تو مصری صدر وائٹ ہاؤس کی کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ قاہرہ سے مصری ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے امریکا پر واضح کر دیا تھا کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی پر بات چیت کا فائدہ نہیں۔ ذرائع نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ کے مطابق ٹرمپ السییسی بات چیت مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے...
اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو چلے جانا چاہیے تاکہ نئے لوگ آئیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سےگفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے مجھے اس پر تحفظات ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے اپنی ذمہ داریاں ٹھیک طرح سے نہیں نبھائیں،چیف الیکشن کمشنر مکمل طورپرناکام ہوئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے آئندہ منصفانہ الیکشن کی امید رکھنا حماقت ہوگی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو چلے جانا چاہیے تاکہ نئے لوگ آئیں۔ آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا...
جیکب آباد میں شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان میں شجرکاری کو نظرانداز کرنے کے سبب ایک طرف گرمی کی شدت میں، تو دوسری طرف ماحولیاتی آلودگی میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ درخت انسانی زندگی اور ماحول کے لئے لازم اور ملزوم ہیں۔ موسم گرما کی شدت کے باعث سایہ دار درختوں کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ جبکہ ہم درختوں سے لکڑی پھل اور آکسیجن حاصل کرتے ہیں۔ درخت زمین کا حسن اور پرندوں کا مسکن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں موسم بہار کی شجرکاری...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کےلئے قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کیلئے بجلی 1روپے 23 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی منظوری دے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق قمیتوں میں کمی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس سے بجلی صارفین کو فروری کے بجلی بلوں میں ریلیف ملےگا۔ کمی کا اطلاق لائف لائن الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہو گا۔ کے الیکٹرک کیلئے بھی بجلی 1روپے 23پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی منظوری دی گئی۔ کےالیکٹرک کیلئے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کےتحت کمی کی گئی۔ کراچی کےبجلی صارفین کوفروری کے بجلی بلوں میں ریلیف ملےگا۔...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر آمد پر انہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ حلیم پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے حلیم پیش کرنے کی روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حلیم کے ذائقے نے آپ کی محبت کی ترجمانی کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حلیم سے تواضع کرنا ایک قدیم روایت ہے۔
محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں، لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر ہاؤس کراچی آمد پر انہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ حلیم پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں، لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے حلیم پیش کرنے کی روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حلیم کے ذائقے نے آپ کی محبت کی ترجمانی کی ہے۔ گورنر سندھ نے...
سندھ میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، ڈرگ انسپیکٹرز کی جانب سے تحویل میں لی گئی ادویات کو صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے جعلی قرار دے دیا ہے، سات کمپنیوں کی اینٹی بائیوٹک، بچوں کے سیرپ اور نیند سمیت مختلف بیماریوں کی ادویات ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ پکڑی گئی ادویات کی کمپنیوں کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے ، محکمہ صحت سندھ کے ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں سے پکڑی گئیں دواؤں کے نمونے سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوائے تھے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے سربراہ عدنان رضوی کے مطابق پکڑی گئی ادویات کے ٹیسٹ سے ادویات جعلی ثابت ہوئی ہیں۔...
وزرا کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم حاضری پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )قومی اسمبلی میں وزرا کی مسلسل عدم حاضری پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک پیج پر آگئے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے وزرا کی غیر موجودگی کا دفاع کرنے سے انکار کر دیا اور پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کے احتجاج کی حمایت کی۔اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے وزیر توانائی کی عدم موجودگی پر شدید تنقید کی، جس پر خواجہ آصف نے بھی حکومتی رویے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو لوگوں کو تنقید...
اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن) نے پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12 ویں سیشن میں ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کا انعقاد 13 سے 23 جنوری 2025 تک رہا جس میں ایوان کی 9 نشستیں ہوئیں جس میں صرف 36 ارکان تمام نشستوں میں شرکت کی اور 35 ارکان کسی بھی نشست میں نہ آئے۔ فافن نے اپنی جائزہ رپورٹ میں بتایا کہ سیشن کی 9ویں نشست میں سب سے زیادہ 241 (68 فیصد) ارکان حاضر ہوئے، سیشن کی 5ویں نشست میں سب سے کم 117 (37 فیصد) ارکان حاضر ہوئے جب کہ 277 ارکان (82 فیصد) ایسے تھے جو کم از کم ایک نشست میں حاضر...
ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کب بڑھے گی؟ قومی اسمبلی میں حکام وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے وضاحت پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی کی صدارت میں ہوا، جس میں وقفہ سوالات کے دوران انٹرنیٹ کی سست روی کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی سبین غوری کی جانب سے بتایا گیا کہ اس سال کے وسط تک انٹرنیٹ کی رفتار بڑھ جائے گی اور رواں سال کے وسط تک فائیو جی بھی لانچ کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ انٹر نیٹ کی سست رفتاری کی...

عمران خان کا آرمی چیف کو تیسرا خط؛ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ اٹھادیا، ڈیپ اسٹرکچرل ریفارمزکا بھی تذکرہ
عمران خان کا آرمی چیف کو تیسرا خط؛ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ اٹھادیا، ڈیپ اسٹرکچرل ریفارمزکا بھی تذکرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر دیگر وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی ائی نے خط کے مندرجات پارٹی رہنماں کو نوٹ کروا دیے، بانی پی ٹی ائی کا خط 6 پوائنٹس پر مشتمل ہوگا۔ وکیل فیصل...
گزشتہ روز پارلیمنٹ اور عدلیہ کے درمیان تناؤ کا اشارہ دینے والے 2 واقعات ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نتائج روکے جانے سے متعلق مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ’عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گرچکے ہیں، عدلیہ کا ستون ہوا میں ہے مگر ہم پھر بھی مایوس نہیں ہیں‘۔ ان ریمارکس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی جانب سے دیے گئے ریمارکس پارلیمنٹ پر حملہ ہیں، کسی کو پارلیمان کے بارے میں بیان بازی کا حق نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’کسی کو پارلیمان کے خلاف بات کرنے کا حق نہیں‘، اسپیکر قومی اسمبلی کا...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان پھچر نے ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اسٹیبلشمنٹ کے رویے کے خلاف احتجاجاً واک آؤٹ کر رہے ہیں، ہمیں معلوم ہے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بے بس ہیں اور کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان پھچر نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو یوم سیاہ منایا، ہمارے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان پوائنٹ آف آرڈر پر بات کریں گے، ہمارے لوگوں کے پاس پولیس ریڈ کرنے آتی ہے تو وہ کہتی ہے ہمیں کسی اور...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے پاس بانی پی ٹی آئی کی ابھی ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں، یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو احکامات بانی پی ٹی آئئ سے آتے ہیں، میں ان پر فوراً عمل درآمد کرتا ہوں، حکومت پہلے بھی نہیں چاہتی تھی کہ مذاکرات ہوں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ مذاکرات کا موقع ضائع ہوا۔
چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینیوں کو غزہ سے جبری بیدخل کرکے کسی دوسرے ملک بسانے کے منصوبے کو ناقبول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے امریکی صدر کی غزہ سے متعلق نئی پالیسی کے بارے میں پوچھا۔ جس پر چینی ترجمان گو جیاکون نے دوٹوک انداز میں کہا کہ غزہ صرف اور صرف فلسطینیوں کا ہے۔ یہ ان کی آبائی سرزمین ہے۔ یہ خبر پڑھیں : فلسطینیوں کو بیدخل کرکے غزہ کا کنٹرول سنبھال لیں گے؛ ٹرمپ چینی ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ جبری منتقلی کی حمایت نہیں کی...
سی ڈی اے ملازمین کے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ، محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ کے زیر اہتمام ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر چیئرمین کمپلیکس سیکٹرمیں محفل اظہارتشکرکا انعقادکیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ممبرقومی اسمبلی ملک ابراراحمد،مسلم لیگ(ق) کے چیف آرگنائزرڈاکٹرمحمد امجد،چیف کمشنروچیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا،ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرانجینئرنگ سید نفاست رضا،ممبرپلاننگ ڈاکٹر محمد خالد حفیظ،مسلم لیگ ق ضلع اسلام آباد کے صدررضوان صادق،چوہدری جہانگیر،عاطف مغل،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین،سابق ڈپٹی ڈجی جی سیکورٹی عبدالرزاق کیانی،ڈائریکٹرسیکورٹی خضرحیات ستی،ZTBLیونین کے ملک شمیض اعوان،سٹیٹ بنک یونین...
اسلام آباد: پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12 ویں سیشن میں ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پر فافن نے جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق سیشن کا انعقاد 13 سے 23 جنوری 2025ء تک رہا جس میں ایوان کی 9 نشستیں ہوئیں۔ صرف 36 ارکان نے تمام نشستوں میں شرکت کی جبکہ 35 ارکان کسی بھی نشست میں نہیں آئے۔ سیشن کی 9ویں نشست میں سب سے زیادہ 241 (68 فیصد) ارکان حاضر ہوئے اور سیشن کی 5ویں نشست میں سب سے کم 117 (37 فیصد) ارکان حاضر ہوئے جبکہ 277 ارکان (82 فیصد) ایسے تھے جو کم از کم ایک نشست میں بھی حاضر نہیں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 9 میں سے 8...
اسلام آباد: ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے وضاحت پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی کی صدارت میں ہوا، جس میں وقفہ سوالات کے دوران انٹرنیٹ کی سست روی کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی سبین غوری کی جانب سے بتایا گیا کہ اس سال کے وسط تک انٹرنیٹ کی رفتار بڑھ جائے گی اور رواں سال کے وسط تک فائیو جی بھی لانچ کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹر نیٹ کی سست رفتاری کی کئی وجوہات ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ کوئی ویڈیو ڈاؤن لوڈ نہیں ہوتی,...
اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا پی ٹی آئی ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتی ہے، سندھ میں امن امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، جلد عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے، عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جلد ڈاکو راج سے عوام کو خاتمہ دلوائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ایک پیشہ ور ڈاکٹر سندر بالانی کو بھتہ کے لئے راکٹ بھیجا گیا، سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، ایسے واقعات پر بھی سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے خاموش بیٹھے ہیں، عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ہماری...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے سربراہ نے بہت اچھے انداز میں پاکستانی حکومت کی تعریف کی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جو کھٹکا تھا کہ آئی ایم ایف نہیں مانے گا وہ اب نہیں رہا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دبئی میں ہماری پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی، جنہوں نے بڑی مثبت تجاویز دیں، انہوں نے کہا کہ آپ سرمایہ کاری کے لیے ماحول ساز کرنے کے حوالے سے جو بھی اقدامات کرسکتے ہیں وہ کریں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کو سراہا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو کسی دوسرے ملک بسانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کے اپنے منصوبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکا غزہ کو اپنے قبضے میں لے گا اور وہاں مقیم 22 لاکھ فلسطینیوں کو ہمسایہ ممالک میں منتقل کرے گا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں غزہ کو خریدنے کی ضرورت نہیں ہے، وہاں کچھ بھی خریدنے کے لیے نہیں ہے البتہ ہم غزہ کو امریکی اتھارٹی سے چلائیں گے جہاں فلسطینیوں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزکو بجلی کے رعایتی نرخوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی نرخوں کے تعین کی درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ سرمایہ کارانہ نظام میں قیمتوں کو کیسے کنٹرول کیا جاسکے گا کوئی بھی چارجنگ اسٹیشن من مانی قیمت وصول کرے گا تو کیا کریں گے؟.(جاری ہے) نیپرا کے رکن مطہر رانا نے کہا کہ ایک مقام پر کتنے اسٹیشنز لگنے ہیں اس کا کون تعین کرے گا؟ کیا ہر بندہ حکومت کے پاس درخواست لے کر آئے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی 2024 کی رپورٹ میں بجلی کے شعبے میں خامیوں،گورننس کی ناکامیوں اور مالی بدانتظامی کا انکشاف کیا گیا ہے جس میں تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات، میرٹ سے ہٹ کر پیداوار اور آئی پی پی جرمانے کو بجلی کی قیمت میں اضافے اور گردشی قرضوں میں اضافے کے کلیدی کرداروں کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے.(جاری ہے) نیپرا نے حال ہی میں اپنی سٹیٹ آف دی انڈسٹری رپورٹ 2024 شائع کی جس میں پاکستان کے پاور سیکٹر کو درپیش اہم چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ملک کا ٹرانسمیشن سسٹم اہم ناکارہیوں کی وجہ سے رکاوٹ ہے...
---فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کی صورتحال مطمئن اور تسلی بخش نہیں، یہاں تعلیمی نظام انتہائی کمزور ہے۔ تقریب سے خطاب کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تعلیم خوشحالی اور ترقی کا واحد راستہ ہے، خیبر پختون خوا میں معیاری تعلیم کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ حکومت نے 300 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا لیکن نتائج وہ نہیں جو ہونے چاہئیں، کے پی حکومت ہر سال داخلہ مہم کے نام پر صرف تشہیری مہم چلاتی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کیخلاف جنگ کے پیسے کھاچکی ہے، فیصل کریم کنڈیگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے الزام...
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں صوبائی اسمبلی کے اراکین کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لاہور میں ہوئی اس اہم ملاقات میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فیصد کمی کے باعث معاشی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں، مہنگائی میں کمی آرہی ہے اور اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت...
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے میڈیکل کالجز میں دہرے ڈومیسائل پر داخلوں کے حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں، جن میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کراچی کے میڈیکل کالجز میں دہرے ڈومیسائل کے حامل طلبہ کو داخلے ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ڈومیسائل معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، غلطی کرنیوالے کو سزا دیں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایف بی آر کی کلیکشن پر مجھے ایک آبزرویشن ہے، گزشتہ سال اچھی خاصی رقم تھی، جو میرے خیال میں 80 ارب روپے سے زائد تھی، گزشتہ سال کی رقم ہمیں اس سال ملتی ہے، ہماری شکایت ہے کہ جو...
آنٹی صباحت آج کل بہت پریشان رہنے لگی ہیں، ان کی بیٹی روحی کی شادی سر پر ہے لیکن سفید پوشی کی وجہ سے وہ اپنی بیٹی کا من پسند جہیز لے کر دینے سے قاصر ہیں۔ روحی کہیں ملازمت بھی نہیں کرتی اور والد کی قلیل تنخواہ میں آٹو میٹک واشنگ مشین، بھاری فرنیچر اور شادی کے بہترین لہنگے کی خریداری بھی ممکن نہیں۔ سوشل میڈیا کی چکاچوند سے متاثر ہوکر بہت سی لڑکیاں اپنے والدین کا جینا حرام کردیتی ہیں اور ان سے اپنا من پسند جہیز لینے کا تقاضا کرتی ہیں، جو والدین کےلیے دینا ممکن نہیں ہوتا۔ ہمارے ہاں جہیز کے خلاف بہت سی باتیں کی جاتی ہیں کہ جہیز ایک لعنت ہے اور اسے نہیں...
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں مجھے دیکھ کر منی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کا نیشنل وویمن ڈے کی تقریب سے خطاب،اسلام آباد میں وویمن پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام نیشنل وویمن ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے معاشرے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور جتنا زیادہ خواتین کو بااختیار بنایا جائے گا، معاشرہ اتنی ہی تیزی سے ترقی کرے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جب وہ پہلی بار پارلیمنٹ میں آئے تھے، تب اور آج کے حالات میں واضح فرق ہے۔ خواتین کی...
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں خواتین کی شرکت مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، ایوان کی سرگرمیوں میں ان کی شراکت داری بہترین ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز (پیپز) میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے قومی اسمبلی میں ڈے کیئر سینٹر بنایا تھا تاکہ خواتین اپنے بچوں کو وہاں رکھ سکے، اسی طرح کچھ وقت پہلے میں نے حالات کی وجہ سے ہدایت کی کہ قومی اسمبلی میں خواتین ملازمین مغرب کے بعد نہ رُکے اور گھروں کو چلے جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد روس کا دورہ کرے گا اسپیکر قومی اسمبلی...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انتہا پسندی کے بجائے علم، ترقی اور مثبت سوچ کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے انتہا پسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندانہ رویے اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر سطح پر انتہا پسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں گے، سر زمینِ پاک پر کسی بھی شدت پسندانہ سوچ کو پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسندانہ نظریات اور دہشت گردی...
سوشل میڈیا پر اپنے بےسُرے گانوں کی وجہ سے ’شہرت‘ پانے والے کاشف رانا المعروف چاہت فتح علی خان نے اپنی میوزک اکیڈمی بنانے کا اعلان کر دیا۔ چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے مختلف سوالات پوچھے۔ ایک سوال کے جواب میں چاہت فتح علی خان نے کہا کہ وہ جلد ہی لاہور میں ’چاہت فتح علی خان اکیڈمی‘ کھولنے جا رہے ہیں جہاں گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری اور ماڈلنگ کی تربیت بھی دی جائے گی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ کس قسم کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں؟ جس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں میزبان کی جانب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 فروری 2025ء) یہ وعدے اس ماہ کے اوائل میں بھارت کی وزیر خزانہ نے بجلی کی پیداوار کو بڑھانے اور نقصان دہ گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے منصوبے کے تحت کیے۔ نیوکلیئر پاور بجلی بنانے کا ایسا طریقہ ہے جو کرہ ارض کو گرم کرنے والی گیسوں کا اخراج نہیں کرتی ہے، حالانکہ یہ تابکار فضلہ پیدا کرتی ہے۔ بھارت دس نئے جوہری پلانٹ تعمیر کرے گا بھارت کرہ ارض کو گرم کرنے والی اور دنیا کے سب سے زیادہ نقصان دہ گیسوں کا اخراج کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے اور اس کی 75 فیصد سے زیادہ بجلی اب بھی فوسل ایندھن، بالخصوص کوئلے سے پیدا ہوتی ہے۔...
مزاحیہ انداز میں گلوکاری کرکے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے اپنی میوزک اکیڈمی بنانیکا اعلان کردیا۔چاہت فتح علی خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان اور حاضرین کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ وہ عنقریب لاہور میں چاہت فتح علی خان اکیڈمی کھولنے جارہے ہیں جہاں گلوکاری کے ساتھ ایکٹنگ بھی سکھائی جائیگی۔اسی شو میں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ خود کو سنگل کہتے ہیں کس لڑکی سے شادی کریں گے؟ اس کے جواب میں چاہت فتح نے کہا کہ میں آپ...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں پائیدار امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرم کے 121 سال پرانے تنازع کےمستقل حل کے لیے کوششیں جاری ہیں، جرگے کے فیصلے کے مطابق بنکرز گرانے کا عمل بھی جاری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کرم میں پائیدار امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور امن دشمنوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ دوسری جانب ممبر کرم جرگہ ارشاد حسین بنگش نے کہا کہ کرم میں بنکرز گرائے جا رہے ہیں، دونوں فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا لائحہ عمل دیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 لاکھ آبادی کے لیے بھیجے جانے...
— فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایران کے 46 ویں قومی دن پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور پاکستانی قوم کی جانب سے مبارکباد دی۔ انقلاب ایران مظلوم عوام کے لیے امید کی کرن تھا، گورنر سندھتقریب میں وزیراعلیٰ سندھ، ایرانی بحریہ کے کمانڈر اورایرانی سفیر نے بھی شرکت کی۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاملات اور ثقافتی تعلقات بہت گہرے ہیں، پاکستان اور ایران کا گیس پائپ لائن معاہدہ بھی دوستی کا ثبوت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے قومی دن پر دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا...
پشاور: مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تعلیمی اداروں میں نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اپنے بیان میں خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں تقریبات کے دوران عمران خان اور علی امین گنڈا پور کے خلاف نفرت پھیلانے کی مہم چلا رہی ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی تقاریر علی امین گنڈا پور پر تنقید کے بغیر مکمل نہیں ہوتیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عوام اور بچے سب جان چکے ہیں کہ ملک کو لوٹنے والے کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے...
مزاحیہ انداز اور بےسُری گائیکی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان نے اپنی میوزک اکیڈمی بنانے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں چاہت فتح علی خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی لاہور میں ’چاہت فتح علی خان اکیڈمی‘ کھولنے جا رہے ہیں، جہاں گلوکاری کے ساتھ اداکاری کی تربیت بھی دی جائے گی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ خود کو سنگل کہتے ہیں، تو وہ کس قسم کی لڑکی سے شادی کریں گے؟ اس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ میزبان جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور پچھلے ایک سال سے ان کے پیچھے پڑے...
اویس علی : فیسکو (فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کرنے والے ڈیفالٹرز کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے ڈیفالٹرز کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ان کی زمین اور جائیداد قرق کرنے کے اقدامات بھی شروع کر دیے ہیں۔ فیسکو ہیڈ کوارٹر نے تمام سرکلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ڈیفالٹرز کے بینک اکاؤنٹس کو منجمند کریں اور قانونی کارروائی دو دن کے اندر مکمل کی جائے۔ فیسکو حکام کے مطابق، بل نہ ادا کرنے والے صارفین کے بجلی کے کنکشن پولیس کی موجودگی میں کاٹے جا رہے ہیں۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن فیسکو...
علیمہ اور عظمیٰ خان جناح ہاؤس حملہ کیس میں بے قصور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں نو مئی کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے دونوں کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں بے قصور قرار دے دیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور وہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں بے قصور ثابت ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بیس مہینے بعد اللہ نے ہمیں سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا...
عدم برداشت کے سبب طلاق لینے والی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ شوہر کو دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، برکت صرف مرد کی کمائی میں ہوتی ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے ایک چینل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ مذکورہ پوڈکاسٹ سے صائمہ قریشی کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا باعث بن رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں لوگ اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے سن اور دیکھ سکتے ہیں کہ برکت تو صرف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 فروری 2025ء) ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے رپورٹر کو وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز اوول آفس میں ہونے والے ایک پروگرام میں داخلہ دینے سے اس لیے منع کردیا کیونکہ خبر رساں ایجنسی نے"خلیج میکسیکو" کا نام تبدیل کر کے "خلیج امریکہ" رکھنے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کی تعمیل نہیں کی۔ وائٹ ہاؤس نے رپورٹر، جس کی شناخت اے پی نے ظاہر نہیں کی ہے، کا داخلہ اس وقت تک روک دیا ہے، جب تک کہ نیوز ایجنسی خلیج میکسیکو کا حوالہ دینے کا اپنا انداز تبدیل نہ کردے۔ گوگل میپس پر خلیج میکسیکو کو خلیج امریکہ کر دیا جائے گا اے پی کی ایگزیکٹو ایڈیٹر جولی پیس...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے عمران خان کے لکھے گئے ایک خط پرازخودکوئی کارروائی کرنےکی بجائے اسے آئینی بینچ کی ججز کمیٹی کو بھجوادیاہے،جب کہ عدالتی اصلاحات کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب کو سپریم کورٹ میں مدعوکیاہے،آئی ایم ایف کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کو غیرمعمولی اہمیت دی جارہی ہیجبکہ ہائیکورٹ کے ایک سینئرجج جسٹس محسن اخترکیانی کے پارلیمنٹ کے خلاف دیئے گئے ریمارکس پر سپیکرایازصادق نے سخت اوربرقت ردعمل دے دیاہے،ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کابل منظورہوگیاتحریک انصاف اس معاملیمیں دوغلی پالیسی پر عمل پیراہے،ایک طرف تنخواہوں میں اضافے کی درخواست بھی دی اور دوسری طرف سیاست کیلئے اس فیصلے کی مخالفت کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق بل رومینہ خورشید عالم نے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ ترمیمی بل کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اورمراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کردی گئی ہیں، ایم این اے اورسینیٹرکی ماہانہ تنخواہ ومراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل ممبر قومی اسمبلی کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار ہوا کرتی تھی۔ سپریم کورٹ کے 2 سینئرججزکے حوالے سے راناثنا اللہ نے کیا...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ آغا علی نے بتایا کہ وہ دوبارہ شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اب آزاد ہیں اور ایک نیا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آغا نے کہا کہ ’’لوگ یہ سوچتے ہیں کہ میں اب بھی صدمے میں ہوں، لیکن ایسا نہیں ہے۔ زندگی میں کئی ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن کا پہلے سے اندازہ نہیں ہوتا، لیکن جو مقدر میں ہوتا ہے وہی ہوتا ہے۔ اگر نصیب میں دوسری شادی لکھی ہوگی تو وہ بھی ہوجائے گی۔‘‘ انہوں...
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننا ہر ممبر اسمبلی کی خواہش ضرور ہوتی ہے لیکن میں نے کبھی عہدوں کا لالچ نہیں کیا۔ ’وی نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے طلبا یونین سے اپنی سیاست کا آغاز کیا، اور پھر لوگوں کے اصرار پر انتخابات میں حصہ لیا۔ ہم نے لوگوں کو شعور دیا اور بتایا کہ آپ کے حقوق کیا ہیں، جس میں کامیابی ملی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نظریے کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں، ہمارے قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو تاریخ میں آج بھی زندہ ہیں، جبکہ ایوب خان کی کسی کو یاد نہیں۔ ’مرکزی لیڈر شپ کے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدلیہ، پارلیمنٹ، ایگزیکٹو سب زمین بوس ہو چکے ہیں، اب امیدیں صرف نوجوان نسل سے ہیں۔ عدالت عالیہ نے فیڈرل پبلک سروس کمشن کو سی ایس ایس کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ پاکستان میں رہنا مستقل لڑائی ہے، 24 سے 25 کروڑ لوگ ہیں، لڑائی کرنے والے زیادہ اور بچنے والے کم ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدلیہ ریاست کا ستون ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ریاست کا ستون عدلیہ تو ہوا میں ہی ہے، پھر بھی مایوس نہیں ہیں۔...

میرپورخاص، میئرعبدالرئوف غوری 67 ویں پھولوں کی نمائش کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
میرپورخاص، میئرعبدالرئوف غوری 67 ویں پھولوں کی نمائش کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

بدین ،پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر و چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ہالیپوتہ ودیگر تقریب سے خطاب کررہے ہیں
بدین ،پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر و چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ہالیپوتہ ودیگر تقریب سے خطاب کررہے ہیں
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے لیبیا میں پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہونا قابل مذمت ہے ہر سال سیکڑوں نوجوان غیر قانونی راستوں سے یورپ جاتے ہوئے لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ حکومت اور اس کے تمام متعلقہ ادارے ڈنگی روکنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ہر سال تقریباً 15 ہزار افراد غیر قانونی راستوں سے ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پہلے اس سفر میں کامیابی سے منزل پر پہنچنے کی شرح 50 فی صد تھی لیکن اب یہ...
سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے محکمہ سیپکو کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ڈیڈکشن عائد کرنے کے سلسلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سیپکو کے نااہل افسران نے اپنی کرپشن اور نااہلی کو چھپانے کیلئے بل ادا کرنیوالے صارفین کو تنگ و پریشان کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،شہر کے 100 فیصد ریکوری والے علاقوں میں بھی سیپکو کی جانب سے 8سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے تاجروں اور شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے، طویل لوڈشیڈنگ اور بیشتر شہریوں کا سولر سسٹم پر منتقل ہونے کی وجہ سے کم یونٹ کے استعمال پر محکمہ سیپکو نے ناجائز ڈیڈکشن عائد کرنے کا سلسلہ...
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ کشمور ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی اغوا ڈکیتی بھتے کی پرچیوں اور کچھ دن قبل بی سیکشن تھانہ کی حدود سے اغوا ہونے والے مزدور ننگر علی سہریانی کی بازیابی کے لیے پی پی ایم این اے علی جان مزاری اور سہریانی قبائل کے معزز مناف خان سہریانی کی ایس ایس پی کشمور زبیر نذیر شیخ سے ملاقات کی جس میں ایس ایس پی کشمور نے اغوا ہونے والے ننگر علی سہریانی کو جلد بازیاب کرانے کی خاطر کارروائی کامطالبہ کیاہے۔ ایس ایس پی کشمور کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہم دن رات کام کر رہے ہیں ہمارا آپریشن بھی چل رہا ہے ڈاکوؤں کے خلاف ان شاء اللہ ہمیں...