Daily Mumtaz:
2025-04-02@14:52:13 GMT

ہیملٹن: ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

ہیملٹن: ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

نیوزی لینڈ پاکستان ون ڈے سیریز، مارک چیپمین پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹم سائفرٹ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔

ایم آر آئی اسکین میں گریڈ ون ٹئیر کی نشاندہی ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین کو ری ہیب کے لیے مختصر وقت درکار ہے۔

مارک چیپمین نے پہلے ون ڈے میچ میں 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کرکٹ ون ڈے میچ

پڑھیں:

پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے : امام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق  نے نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ دونوں میچز جیتنے کی امید ظاہر کردی۔3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی  تھی جبکہ  اوپنر امام الحق  دائیں پاؤں میں انجری کے باعث  نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔ تاہم اب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق کہنا تھا کہ جو ہوچکا اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتے، پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے۔اوپنر امام الحق کے مطابق ان کنڈیشن میں ابتدامیں  مشکل ہوتی ہے لیکن میرے خیال سے ہمیں یہاں کافی پریکٹس مل چکی ہے ، تھوڑا باؤنس ہوتا ہے لیکن جب 15 سے 20 بال کھیل لیتے ہیں تو رنز آنا شروع ہوجاتے ہیں. سیریز میں ہمارا بولنگ یونٹ نیا ہے نسیم شاہ اور حارث رؤف کے علاوہ باقی بولرز نئے ہیں ۔

اما م الحق نے کہا کہ  مجھے ایسا لگتا ہے ہماری ٹیم بہت اچھی ہے ، ون ڈے کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں ، جو کھلاڑی ہیں  انہوں نے پاکستان کو بہت  سے میچز جتوائے  بھی ہیں، ایک وقت میں ون ڈے کی ہماری اچھی ٹیم تھی، جو پیچھے ہوچکا اس کو بھلادیں،یہ ٹیم کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کا جو مورال ہے اس سے کم بیک کرنا چاہ رہے ہیں، مشکل کنڈیشن میں لڑکر جو کامیابی ملے گی اس سے ٹیم کو حوصلہ ملے گا۔

قومی بیٹسمین کا کہنا تھا کہ6، 8  آٹھ سال لگتار ٹیم سے کھیلا ہوں، جب ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تو کھلاڑی کیلئے سیکھنے کا عمل ہوتا ہے،  6، 7 مہینے  ہر قسم کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی جو مددگار ثابت ہوئی مزید برآں انھوں نے کہا کہ میرا کوئی بڑا گول نہیں گولز مشکل میں ڈالتے ہیں، میری کوشش ہوتی ہے جب گراؤنڈ میں جاؤں تو جیت میں کردار ہو۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ہم کچھ عرصے سے مواقع ضائع کر رہے ہیں، قومی کرکٹ کپتان محمد رضوان
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
  • قومی ٹیم کی مایوس کن بیٹنگ، دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، سیریز کیویز کے نام
  • پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے : امام الحق
  • نیوزی لینڈ کو دھچکا، اہم بیٹر پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ سے قوم کو عید کی مبارکباد
  • پاکستان ٹیم کو سیریز بچانے کے لالے پڑ چکے
  • انجری کے باعث اوپننگ بیٹر عثمان خان دوسرے ون ڈے سے باہر
  • عثمان خان انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر