اگر آپ متواتر بدہضمی اور معدے میں بننے والی گیس کا شکار رہتے ہیں تو ادرک استعمال کریں، کیونکہ طبی ماہرین کے مطابق ادرک بدہضمی کے علاج کا بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے۔ ادرک معدے میں ہضم کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیتا ہے، یہ مختلف غذاؤں میں پائے جانے والے پروٹین کو ہضم کرنے کے لئے معدے میں لیس دار سیال کے اخراج کو بڑھانے کے علاوہ معدے کو السر سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

ادرک معدے میں بننے والی گیس کا قدرتی علاج کرتے ہوئے پیٹ کے اپھارہ کو کم کر دیتا ہے۔ ادرک میں شامل اینٹی اوکسیڈینٹ معدے کی سوزش میں کمی لانے کے علاوہ کینسر کو بھی جنم نہیں لینے دیتا۔ مزید برآں ادرک میں شامل مرکبات الرجک ردعمل کے علاج میں بھی اپنی امتیازی حیثیت سے پہچان بنائے ہوئے ہیں۔ بہرحال یہاں ہم آپ کو بدہضمی کے قدرتی علاج کے لئے تین تراکیب بتا رہے ہیں۔

٭ ادرک کو دھونے کے بعد چھیل کر ایک کپ میں اس کا رس نکال لیں اور اسے دن میں ایک بار ضرور اور باقاعدگی سے پئیں۔

٭ تازہ ادرک کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں کاٹ کر منہ میں ڈال لیں، پھر ادرک کو چبائیں لیکن خیال رہے کہ معدے میں صرف رس جائے۔

٭ تیسری ترکیب ایسے افراد کے لئے ہے، جو بدہضمی کے ساتھ متلی کی شکایت بھی کرتے ہوں۔ تازہ ادرک کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں کاٹ کر اس پر نمک چھڑک لیں، پھر دوسری ترکیب کی طرح اسے منہ میں ڈال کر ایسے چبائیں کہ معدے میں صرف رس جائے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ادرک کو

پڑھیں:

عید الفطر کی چھٹیوں میں سستا اور پرکشش سیاحتی سفر کیسے ممکن ہے؟

عید الفطر کی لمبی چھٹیاں کہاں منائی جائیں؟ کراچی کے  ٹور آپریٹرز نے عوام کی آسانی کے لیے اس ضمن میں اعلان کردیے ہیں، ایک ہفتے سے 15 دن تک کے ٹور پر کتنا خرچ آئے گا اور کہاں کہاں قیام ہوگا، یہ سب اس خبر میں آپ کو ملے گا۔

کراچی کی مشہور ٹور آپریٹنگ کمپنی ٹرپ سین نے شمالی علاقوں کی سیر کے متمنی سیاحوں کے لیے مختلف پیکجز کا اعلان کیا ہے، جس میں کراچی سے ہنزہ اور اسکردو کے لیے ہر جمعرات کو گروپ روانہ ہوگا، جس میں ایک گروپ کراچی سے روانہ ہو کر اسلام آباد میں وہاں کے گروپ سے جا ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عید پر فیملی کے ہمراہ سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

ٹرپ سین کے مطابق ہنزہ اور اسکردو جانے والے ایک فرد کو 2 دن اسلام آباد میں قیام کے ساتھ 44 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ اسی سفر کے لیے ایک جوڑے کو 1 لاکھ 4 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔

اسلام آباد سے ہنزہ اور اسکردو جانے کے لیے ایک فرد 40 ہزار جبکہ دو افراد 94 ہزار روپے ادا کریں گے، کراچی سے پہلا گروپ 3 اپریل کو روانہ ہوگا اور 14 اپریل کو اس ٹرپ کا اختتام ہوگا جبکہ اسلام آباد سے گروپ 5 اپریل کو روانہ ہوگا اور 12 اپریل کو واپس پہنچ جائے گا۔

اس قیمت میں اسلام آباد پہنچانے والی بس یا ٹرین کا ٹکٹ شامل نہیں، 3 سے 8 برس کے بچوں کے لیے 50 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔

کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والے سیاح ایک دن اسلام آباد میں آرام کریں گے لیکن انہیں ہوٹل میں ہی رہنا ہوگا جس کے بعد اگلے روز اسلام آباد اور کراچی سے پہنچے سیاح ایک ساتھ قافلے کی شکل میں شاہراہ ریشم پر خوبصورت نظارے دیکھتے ہوئے لمبا سفر کرنے کے بعد رات گئے چلاس پہنچیں گے۔

اس گروپ کے چوتھے روز کا آغاز ناشتے سے ہوگا، جس کے بعد نانگا پربت کا رخ کیا جائے گا اور 3 تاریخی چوٹیوں کے سنگم کا نظارہ کرنے کے بعد اسکردو کی جانب سفر کا آغاز ہوگا استک نالے پر رکنے کے بعد سفر کچورا جھیل کی جانب شروع ہو جائے گا، کچورا جھیل کی جانب پیدل سفر کرنے کے بعد رات اسکردو میں گزاری جائے گی۔

پانچویں روز منٹھوکا آبشار کا نظارہ کرایا جائے گا، جس کے بعد کولڈ ڈِزرٹ جا کر وہاں کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا پھر واپسی ہوگی اسکردو کی جانب جہاں رات گزار کر چھٹے روز اخپلو جھیل کے نظارے کیے جائیں گے۔

 اخپلو کے تاریخی مقامات کی سیر کے بعد رات کو آرام کیا جائے گا، 7ویں روز ہنزہ کی حسین وادی کا سفر اختیار کیا جائے گا اور وہیں رات بھی گزاریں گے، جس کے بعد 8ویں روز پاک چین بارڈر کا دورہ کیا جائے گا، جس کے بعد وادی ہوپر سے ہوتے ہوئے عطا آباد جھیل کا رخ کیا جائے گا، جہاں قوس قزح پل اور پاسو کونز سیاحوں کے منتظر ہوں گے، یہاں 8ویں روز کا اختتام ہوگا۔

9ویں روز وادی نلتر کے دورے کے بعد چلاس کی جانب واپسی ہو گی اور 10ویں روز چلاس سے اسلام آباد کے لیے واپسی کا سفر ہوگا، جہاں اسلام آباد کے سیاحوں کا سفر اختتام پذیر جبکہ کراچی والے ایک رات قیام کے بعد 12ویں روز کراچی پہنچیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسکردو اسلام اباد تعطیلات ٹرپ سین شمالی علاقہ جات عید الفطر ہنزہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، وجہ کیا بنی؟ جانیں
  • کینسر اور الزائمر کے علاج میں آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال؟
  • کس سیاستدان نے کہاں عید منائی؟ جانیں تفصیلات
  • شریف خاندان نے جاتی امرا میں عید کا دن کیسے منا یا؟
  • ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
  • عید الفطر کی چھٹیوں میں سستا اور پرکشش سیاحتی سفر کیسے ممکن ہے؟
  • عیدالفطر: عیدی دینے کا رواج کب اور کیسے پڑا؟
  • کراچی، ڈکیٹی مزاحمت پر ایک اور شہری جان سے گیا
  • گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا