جماعت اسلامی کا عید کے بعد بجلی بلوں، آٹا و چینی مافیا کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلوم فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے۔عیدگاہ گراؤنڈ میں مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بھی نماز ادا کی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا اس وقت ملک مشکل حالات میں ہے، ملک میں سیاسی بحران ہے۔فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا اس وقت غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلوم فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، سب مسلمانوں کو فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیے۔حافظ نعیم نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے فلسطینی ملبے کے ڈھیر پر رہنے پر مجبور ہیں، صیہونیوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ہزاروں سال کی تاریخ دہرائی، وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل پر اللہ کا عذاب آئے گا، اسرائیل کے ساتھ ہر اس ملک پربھی عذاب آئے گا جو اس کی پشتیبانی کررہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ امت مسلمہ کے حکمرانوں کے پاس سب کچھ ہے لیکن غیرت و حمیت نہیں، اسرائیل کو بم اوربارود فراہم کرنے میں امریکا کا ہاتھ ہے، حکومت اور اپوزیشن امریکا کی مذمت کے بجائے تعلقات بڑھانےکی کوشش کر رہے ہیں، عید الفطر کے موقع پر پوری امت فلسطین کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دو صوبوں بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، حکومت کی طرف سے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا جس سے یکجائی پیدا ہو، جب اپنے ہی لوگوں کو محروم کریں گے تو لوگوں میں غم و غصہ پیدا ہوتا ہے، لوگوں کو لاپتا کیا جاتا ہے ان پر بمباری کی جاتی ہے جو درست نہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ملک کے حالات ٹھیک کرنے کا راستہ گریٹر ڈائیلاگ ہے، عید کے بعد امن وامان، بجلی بلوں،چینی، آٹا مافیا کےخلاف تحریک شروع کریں گے، جماعت اسلامی کی جانب سے تمام صوبوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، عوام کی مرضی کے بغیر فارم 47 کے لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے، اگرچاہتے ہیں دوریاں ختم ہو تو سب کو اپنی آئینی حدود میں جانا پڑےگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
علامہ راجہ ناصر عباس کی مرکزی رہنماء اسلامی تحریک علامہ ناظر تقوی کی والدہ کی رحلت پر تعزیت
چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ بحق محمد و آل محمد علیھم السلام مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ بحق محمد و آل محمد علیھم السلام مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ اللہ رب العزت علامہ ناظر تقوی اور انکے اہل خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں علامہ صاحب کے ساتھ ہیں۔ اللہ سبحاںہ و تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔
واضح رہے کہ علامہ سید ناظر عباس تقوی کی والدہ محترمہ کی رحلت پر ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی صدر سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی، ڈویژنل صدر کراچی علامہ صادق جعفری سمیت دیگر مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔