آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں:مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں۔اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹزم کے شکار بچوں کو عیدالفطر کی خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے 40 ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ اسپیشل ایجوکیشن اور اسپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طور پر 12 آٹزم یونٹ قائم کئے گئے ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آٹزم میں مبتلا کہا کہ
پڑھیں:
نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
اویس کیانی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ،
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،باہمی ملاقات میں پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو ہوئی ،کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،خارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ، امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لئے مربوط کاوشوں پر اتفاق کیا گیا
اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار