راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج عیدکے روز ملاقات کے لیےکوئی رہنما یا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔

بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے نہیں آیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نےعیدکے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔

 

پارٹی ذرائع کے مطابق جیل حکام کی جانب سے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ منگل کو فیملی اور وکلا کی ملاقات طے شدہ ضابطے کے مطابق ہونی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ عید کے دوسرے روز فیملی اور وکلا ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

خیال رہےکہ عید کے موقع پر پنجاب حکومت کی ہدایات پر اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے لیے خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں۔ عید کے دنوں میں قیدیوں کو اپنے عزیزوں سے ملنےکی اجازت دی گئی ہے۔

اڈیالہ جیل میں عام قیدیوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اڈیالہ جیل میں عید پر قیدیوں کے لئے خصوصی پکوان بھی تیار کیےگئے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات کیلیے اجازت نہ ملنے پر سلمان اکرم راجہ کی جیل حکام سے دوبارہ تکرار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات سے قبل گیٹ 5 پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، ملاقات کے لیے نامزد کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کو اجازت نہ ملنے جیل حکام سے دوبارہ تکرار ہوئی۔اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، تابش فاروق، مبشر اعوان اور انصر کیانی کو اجازت مل گئی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو روک لیا گیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے میں نے نام دیے لیکن مجھے اجازت نہیں ملی۔سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر وکیل تابش فاروق اور انصر کیانی ملاقات کے لیے نہیں گئے جبکہ اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے.سلمان اکرم راجہ نے گیٹ نمبر 5 پر عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیلر صاحب آپ نمبر پورے کر رہے ہیں، ہم 2 افراد کو روک رہے ہیں، آپ پہلے مجھے اور نیاز اللہ نیازی کو بھجیں۔جیلر نے کہا کہ ہم پہلے ان کو اندر بھیجتے ہیں پھر جو بھی نام آئے ہم اجازت دے دیں گے، جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی برا منائیں گے۔اڈیالہ جیل گیٹ 5 پر تعینات جیل عملہ اور سلمان اکرم راجہ میں دوبارہ تکرار ہوئی۔سلمان اکرم راجہ نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لسٹ کے مطابق صرف اعظم سواتی کو ملاقات کے لیے بھجوایا گیا.باقی نام ہماری لسٹ کے مطابق کیوں نہیں لیے گئے۔جیل عملہ کی جانب سے بار بار انصر کیانی ایڈووکیٹ اور تابش فاروق ایڈووکیٹ کو اندر بھجوانے کی ہدایت کی گئی جس پر سلمان اکرم راجہ نے دونوں کو اندر جانے سے دوبارہ روک دیا۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آپ ہمیں اندر بجھوائیں اور ہمارے بعد ان کو بھی بجھوا دیں لیکن نمبر پورے نہ کریں، اگر آپ ہمیں اندر نہیں بھجواتے تو کوئی بھی اندر نہیں جائے گا.گر آپ ان کو ملاقات کے لیے بھجوائیں گے تو خان صاحب ناراض ہوں گے، عدالتی احکامات میں واضح لکھا ہے کہ مجھ سمیت بیرسٹر گوہر اورانتظار پنھوتہ جو نام دیں گے انہیں کی ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کی درخواست کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی راہنماؤں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات، سلمان راجہ کو اجازت نہ ملی
  • اعظم سواتی کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات، اہم ہدایت مل گئیں
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے اجازت نہ ملنے پر سلمان اکرم راجہ کی جیل حکام سے دوبارہ تکرار
  • ملاقات کے دوران عمران خان اور بشری بی بی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے، رہنما پی ٹی آئی
  • عمران خان سے ملنے گئے سلمان اکرم راجہ کی جیل حکام سے تلخ کلامی ہو گئی اور۔۔
  • عید کے دن بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے کون کون ملاقات کرنے آیا؟ تفصیل سامنے آ گئی
  • عید کے روز عمران خان سے ملاقات کے لیے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما جیل نہ پہنچا
  • عمران خان سے عید کے روز ملاقات کیلئے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما اڈیالہ جیل نہیں پہنچا
  • اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی تیسری عید، نماز عید بھی ادا نہیں کی