Al Qamar Online:
2025-04-01@02:46:06 GMT

کامیڈین حسن عباس کو فن کے اعتراف میں ایوارڈ دے دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

کامیڈین حسن عباس کو یوم پاکستان کے موقع پر نیویارک میں اعتراف فن ایوارڈ دیا گیا۔

برصغیر پاک و ہند میں حسن عباس کا نام اسٹینڈ اپ کامیڈی میں سرفہرست ہے۔ وہ گزشتہ 40 سال سے فن موسیقی، کامیڈی، اسٹیج، ٹی وی، فلم اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

کامیڈین نے اپنے فنی سفر کے دوران موسیقی کے نامور اساتذہ کرام استاد نصرت فتح علی خان اور استاد غلام عباس کی باقاعدہ شاگردی کی اور برصغیر کے نامور غزل گو استاد غلام علی، استاد مہر علی اور استاد شیر علی قوال، نامور کامیڈین مرحوم امان اللہ خان اور سہیل احمد کی صحبت میں طویل وقت گزارا۔

اپنے ان اساتذہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حسن عباس نے فن موسیقی میں کلاسیکل میوزک، میوزک کامیڈی، پیروڈی، تاثرات کی اداکاری اور صداکاری کا بہترین امتزاج قائم کیا۔ ان کے مداح برصغیر پاک و ہند، مشرق وسطیٰ، فار ایسٹ، یورپ اور امریکا تک پھیلے ہوئے ہیں جہاں گزشتہ 30 سال میں انہوں نے کئی بار اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

کامیڈین حسن عباس کو فنکاروں کا فنکار بھی کہا جاتا ہے۔ وہ اپنے فن سے نہ صرف عوام کو محظوظ کرتے ہیں بلکہ وہ سینئر ساتھی فنکاروں کےلیے بھی تفریح کا سبب ہیں اور اکثر ان کی نجی محفلوں کی رونق بڑھاتے ہیں۔

حسن عباس کو پاکستانی اسٹیج تھیٹر سے کئی ایوارڈز مل چکے ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ انہیں نیویارک امریکا میں کسی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس سے قبل 2014 میں انہیں نیویارک میں ’’مسٹر کامیڈی‘‘ کا خطاب بھی دیا گیا تھا۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: حسن عباس کو

پڑھیں:

نیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد امریکی افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی

نیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد امریکی افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی نژاد امریکی  پولیس افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی ان کی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 16 سالہ کارکردگی  کا اعتراف ہے۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر ون پولیس پلازہ میں اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ پولیس افسران، ان کی فیمیلیز  اور دوستوں نے شرکت کی۔

تقریب میں موجود نیویارک کی سیاسی و سماجی شخصیت اسلم ڈھلوں نے کیپٹن ضیغم عباس کی ترقی کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ضیغم عباس ماضی کی طرح مستقبل میں نیویارک میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی خدمت جاری رکھیں گے۔

کیپٹن ضیغم عباس پاکستان میں لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔ لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں تعلیم حاصل کرتے رہے اور اسٹودنٹ ایکسچینج پروگرام کے ذریعے 2003 میں امریکا منتقل ہوئے اور  امریکا کے  البرٹ آئینسٹائن میڈیکل اسکول میں ایڈمشن لیا اور یہاں سے اپنی میڈیکل کی ڈگری مکمل کی۔

بعد ازاں 2009 میں نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر کیپٹن ضیغم عباس کا کہنا تھا کہ کیپٹن کے عہدے کے بعد آپ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ون اسٹار چیف، ٹو اسٹار چیف اور تھری اسٹار چیف کا عہدہ حاصل کرتے ہیں اور فور اسٹار چیف نیو یارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ  میں اعلی ترین رینک   ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کیپٹن آخری پوموشنل امتحان ہوتا ہے جسے مکمل کرنے کے بعد آپ کیپٹن کے عہدے پر ترقی حاصل کرتے ہیں۔

اس وقت نیویارک پولیس میں شامل تقریباً 500 پاکستانی نژاد سینئیر اور جونئیر  پولیس افسران خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بھارت کا میچ ان ہی دونوں ممالک میں ہونا چاہیے، ظہیر عباس
  • حملوں سے یمنی عوام کو شکست نہیں دی جا سکتی، سید عباس عراقچی
  • سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی انٹرویو
  • بھارتی کامیڈین حدیں پار کرنے لگے، ایک اور فحش اسکینڈل سامنے آگیا
  • پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 73رنز سے شکست
  • ایوارڈ اور ادھورا انصاف
  • نیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد امریکی افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی
  • علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر مملکت کو خط لکھ دیا
  • محمد ارسلان نے اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی
  • اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی