القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنیوالے اسلام کے غدار ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنے والے اسلام کے غدار ہیں۔ سکردو میں القدس ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے، غزہ میں اسرائیل نے بربریت کی انتہاء کر دی۔ قائد اعظم محمد علی جناح اپنے دور میں واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان کبھی غاصب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنے والے اسلام کے غدار ہیں۔ دہشت گردوں کے مقابلے کیلئے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہیں، ورنہ بہت نقصان اٹھائیں گے، اسلام دشمن طاقتیں مضبوط ہو رہی ہیں، مگر ہم آپس میں بٹے ہوئے ہیں، جب تک ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا نہیں کریں گے، تب تک ہم کامیاب نہیں ہونگے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیل کو تسلیم نے کہا

پڑھیں:

اپوزیشن کا عید کے بعد احتجاج تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار، جماعت اسلامی نے معذرت کرلی

اسلام آباد:اپوزیشن الائنس کی جانب سے عید کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنے کا معاملہ تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق الائنس اب تک اپنے بنیادی تنظیمی ڈھانچے کو مکمل نہیں کر سکا اور مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الائنس کے تنظیمی ڈھانچے کی تکمیل نہ ہونے کے باعث عید کے بعد احتجاجی تحریک کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔ دوسری جانب، جماعت اسلامی نے اپوزیشن الائنس میں باضابطہ شمولیت سے معذرت کر لی ہے اور وہ علیحدہ احتجاجی تحریک چلانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
اپوزیشن الائنس نے جماعت اسلامی کو اسلام آباد میں مشترکہ احتجاج کی تجویز دی تھی، جبکہ جماعت اسلامی کو راولپنڈی میں احتجاج کرنے کی تجویز دی گئی، تاہم جماعت اسلامی نے اس حوالے سے کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے چیئرمین محمود خان اچکزئی ہوں گے، جبکہ صدر کا عہدہ جمیعت علمائے اسلام کو دیا جائے گا۔ اتحاد میں شامل ہر جماعت کا ایک نمائندہ بطور نائب صدر کام کرے گا۔ انفارمیشن سیکرٹری یا ترجمان کے لیے مصطفی نواز کھوکھر کا نام زیر غور ہے، جبکہ جنرل سیکرٹری کا عہدہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ حامد رضا کو دیے جانے کا امکان ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • علامہ راجہ ناصر عباس کی مرکزی رہنماء اسلامی تحریک علامہ ناظر تقوی کی والدہ کی رحلت پر تعزیت
  • جماعت اسلامی کا عید کے بعد بدامنی، بجلی بلوں، چینی و آٹا مافیا کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
  • سکردو میں یوم القدس کی تاریخی ریلی، ملک کے جید علماء بھی شریک، ویڈیو رپورٹ
  • سکردو میں یوم القدس ریلی سے علامہ حسن ظفر نقوی کا خطاب
  • سکردو میں یوم القدس ریلی سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا اہم خطاب
  • میرپورخاص میں یوم القدس کی مرکزی ریلی، اسرائیل اور امریکہ کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج
  • اصغریہ تحریک، اے ایس او، اصغریہ خواتین کے تحت سندھ بھر مں القدس ریلیاں، ویڈیو رپورٹ
  • دنیا جلد اسرائیل کی نابودی کا منظر دیکھے گی، کراچی میں عظیم الشان آزادی القدس ریلی
  • اپوزیشن کا عید کے بعد احتجاج تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار، جماعت اسلامی نے معذرت کرلی