صدر آصف علی زرداری رو بہ صحت ہیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
یاد رہے کہ صدر مملکت نوابشاہ میں تھے کہ ان کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد ان کو کراچی میں کلفٹن کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
سینیئر وزیر نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ صدر آصف علی زرداری جلد مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو علاج کی غرض سے دبئی منتقل کرنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔
اسپتال میں صدر آصف زرداری ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔ ان کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا۔
مزید پڑھیے: نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے والے عناصر کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، صدر آصف زرداری
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے بھی صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ صدر مملکت کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
صدر زرداری علیل صدر مملکت آصف علی زرداری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: صدر زرداری علیل صدر مملکت ا صف علی زرداری علی زرداری صدر مملکت کہ صدر
پڑھیں:
صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب، نواب شاہ سے کراچی منتقل
صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہو گئی، انھیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انھیں نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف زراری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے۔ صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔