پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے عید کے حوالے سے بتایا کہ وہ کس طرح اپنی عید مناتے تھے اور اب کیسے منا رہے ہیں۔

وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ عید کے دن سب سے پہلے وہ اپنی والدہ کو عید ملتے ہیں اس کے بعد وہ قبرستان اور پھر دوست احباب سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے یاد پڑتا جب مجھے تھوڑا بہت ہوش تھا مجھے اپنے والد سے 10 روپے عیدی ملی تھی، اس 10 روپے میں بھی اتنی خوشی تھی کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا۔ 10 روپے جو عیدی کے ملے تھے اس وہ سب کچھ آجاتا جس کی آپ خواہش کر رہے ہوتے تھے۔ اس وقت زیادہ خوشی کولڈ ڈرنک پینے کی ہوتی تھی۔ اب میں اپنے بچوں کو 10 ہزار روپے عیدی دیتا ہوں۔

عید پر اپنی ڈریسنگ خود کرتا ہوں پچھلے کئی سالوں سے کوئی سوٹ اپنی جیب سے نہیں خریدا

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ مجھے ڈریسنگ کا شوق ہے، جوتے اچھے برانڈز کے پہنتا ہوں، پچھلے کئی برسوں سے میں نے اپنی جیب سے کوئی سوٹ نہیں لیا، مجھے میرے دوست گفٹ کر دیتے ہیں، اس طرح جوتے بھی مجھے گفٹ مل جاتے ہیں۔

رمضان میں جتنا ہو سکے صدقہ خیرات کرتا ہوں

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کہا ہوا ہے کہ 11 مہینے جتنا مرضی کام کروائیں، ایک رمضان کے مہینے میں ہمیں جلدی چھٹی دے دیا کریں۔ رمضان المبارک میں آفس سے جلد گھر چلا جاتا ہوں، افطاری میں اپنے گھر میں کرتا ہوں۔ پورا سال صدقہ خیرات بانٹا جاتا ہے لیکن رمضان المبارک کے مہینے میں زیادہ صدقہ خیرات کیا جاتا ہے اس مہینے ہم نے 5 کروڑ روپے کا راشن غریب لوگوں میں تقسیم کیا ہے۔

کھانے میں چکن پسند ہے

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عید والے دن گھر میں سوئیاں بنائی جاتی ہیں، جسے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ باقی میں مٹن اتنا پسند نہیں کرتا جتنا میں چکن پسند کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خواجہ عمران نذیر رمضان صوبائی وزیر صحت عید مریم نواز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خواجہ عمران نذیر مریم نواز صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کرتا ہوں

پڑھیں:

وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کل بڑی کمی کا اعلان متوقع  

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کل بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کل بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے، بجلی کی قیمتوں میں 6 سے 7 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
بجلی کی کمی کا فائدہ اپریل کے بلوں میں آنا شروع ہوگا، آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں اور کیپٹیو پاوور لیوی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔
سہ ماہی ٹیرف پٹیشن کا بھی فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 15 مارچ کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عوام کو ریلیف بجلی کی قیمت میں دیا جائے گا۔
13 مارچ کو ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 15 دن کے لیے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
سرکاری لیکس کے ذریعے میڈیا میں بڑے پیمانے پر یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ وزیراعظم 23 مارچ کو قوم سے خطاب میں بجلی کے نرخوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے، تاہم وزیر اعظم نے یوم پاکستان کی اپنی تقریر میں ایسے کسی ریلیف پیکج کا اعلان نہیں کیا تھا۔
25 مارچ کو وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا تھا کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اگلے چند روز میں میری باتیں ثابت ہوجائیں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ میڈیا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی باتیں درست نہیں ہیں۔
27 مارچ کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نےکیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو کی مد میں بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی پر اتفاق کیا تھا، جس کے تحت تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملے گا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • اہم خطاب، وزیراعظم آج قوم کو خوشخبری دینگے: 22ء سے اب تک کی محنت کا ثمر ہو گا، خواجہ آصف 
  • دہشتگردی ایک فتنہ، اسے محبت سے ختم کیا جا سکتا ہے: خواجہ آصف
  • وزیراعظم کل قوم کو خوشخبری سنائیں گے، خواجہ آصف
  • وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کل بڑی کمی کا اعلان متوقع  
  • صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمتوں پر وضاحت
  • میانمار کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج روانہ کی جائے گی
  • میانمار زلزلہ: وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امداد کی پہلی کھیپ روانہ
  • بلوچستان میں امن کیلئے ہر سطح پر تعاون کے لئے تیار ہے، چودھری شافع حسین
  • خلوص اور محبت سے بھرے عید کارڈ سے واٹس ایپ تک