’گبلی‘ کے پاگل پن نے چیٹ جی پی ٹی ٹیم سے نیند چھین لی، بانی صارفین کے سامنے ہاتھ جوڑنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گبلی کے بخار نے چیٹ جی پی ٹی ٹیم سے ان کی نیندیں چھین لی جس کے بعد اوپن اے آئی کے بانی صارفین کے سامنے ہاتھ جوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے چیٹ جی پی ٹی چلانے والے صارفین پر زور دیتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ گبلی کے وائرل ٹرینڈ کا استعمال کم کردیں کیونکہ اس سے اوپن اے آئی کے سرور پر کافی لوڈ بڑھ گیا ہے۔
اسٹوڈیو گبلی دراصل جاپان کا مشہور اینیمیشن اسٹوڈیو ہے، جو اپنی خوبصورت ہاتھ سے بنی فلموں، جادوئی دنیاؤں اور شاندار کہانیوں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ ”اسپریٹڈ اوے“، ”مائی نیبر ٹوٹورو“ اور ”پرنسس مونونوکے“ اس کے بہترین شاہکاروں میں شامل ہیں۔
اس نئے ٹول کی مدد سے سوشل میڈیا صارفین نے گبلی اسٹائل میں اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور میمز تخلیق کیے، جو دیکھتے ہی دیکھتے ایکس اور انسٹاگرام پر وائرل ہوگئے۔
تاہم گبلی کا پاگل پن شدت اختیار کر گیا جس کے بعد چیٹ جی پی ٹی کے بانی کو خود صارفین کیلئے پیغام چھوڑنا پڑا۔
اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے ایکس پر ایک پوسٹ میں صارفین سے تصاویر بنانے کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ”ہماری ٹیم کو نیند کی ضرورت ہے“ کیونکہ تصاویر بہت زیادہ بنائی جا رہی ہیں۔
جب ایک صارف نے طنزیہ انداز میں مشورہ دیا کہ زیادہ مانگ کی وجہ سے آلٹ مین کو اپنی ٹیم کو برطرف کر دیا جائے، تو آلٹ مین نے جواب دیا کہ ان کی ٹیم غیر معمولی ہے اور اس نے صرف 2.
اس ہفتے کے شروع میں آلٹ مین نے کہا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی سرور کا بوجھ ”بہت زیادہ“ ہوگیا ہے اور کمپنی اس خصوصیت کو محدود کر رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:عیدالفطر کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل، شاپنگ مالز اور بازاروں میں رش بڑھ گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی آلٹ مین نے
پڑھیں:
دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے پر اضافی کٹوتی کی خبروں کا ڈراپ سین
لاہور (ویب ڈیسک)حال ہی میں ایک شہری نے اپنے بینک کی برانچ کے اے ٹی ایم پر رَش دیکھ کر ایک قریبی نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم جب انہوں نے دوسرے نجی بینک کے اے ٹی ایم میں اپنا کارڈ ڈالا تو سکرین پر ایک پیغام نمودار ہوا جس میں درج تھا کہ بیلنس انکوائری پر 100 روپے جبکہ کیش نکلوانے پر 750 روپے چارج ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ میں بینک حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوئی اضافی چارجز عائد نہیں کیے گئے، بلکہ یہ ایک تکنیکی مسئلہ تھا، جس کی وجہ سے صارفین کو غلط معلومات دی جا رہی تھیں۔ انہوں نے ان صارفین کے دعوؤں کو مسترد کیا کہ ان کے اکاؤنٹس سے واقعی اضافی رقم کاٹی گئی۔
کوالالمپور کی گیس پائپ لائن میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 33 افراد زخمی
بینک حکام کے مطابق سسٹم میں آنے والی خرابی کو دُور کر دیا گیا ہے، اور اب صارفین کو ایسا کوئی پیغام سکرین پر نظر نہیں آرہا۔
ڈیجیٹل معیشت کے ماہرین کے مطابق بعض اوقات بینکنگ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث اے ٹی ایمز پر اس طرح کے غلط پیغامات آسکتے ہیں، اور ایسے مواقع پر بعض صارفین سے غیرمتوقع کٹوتی بھی ہو سکتی ہے۔ ینک فائلرز یا نان فائلرز سے کسی اضافی ٹیکس کی کٹوتی کے مجاز نہیں ہیں، لہٰذا اس طرح کے کسی بھی معاملے پر صارفین کو بینک سے فوری طور پر وضاحت طلب کرنی چاہیے۔
بعض اوقات سائبر حملوں کے ذریعے بھی بینکوں کے ڈیجیٹل سسٹمز کو متاثر کیا جا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کے ساتھ دھوکا دہی کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں۔
بہاولپور میں بچی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
مزید :