ایران پر حملہ ہوا تو جوہری ہتھیاروں کا حصول مجبوری ہوگی، علی لاریجانی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ ہوا تو جوہری ہتھیاروں کے حصول کے سوا ایران کے پاس کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللّٰہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی جانب نہیں بڑھ رہا۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ ہوا تو جوہری ہتھیاروں کے حصول کے سوا ایران کے پاس کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غلطی ایران کو اپنا دفاع کرنے پر مجبور کرسکتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جوہری ہتھیاروں
پڑھیں:
پاسداران انقلاب دہشتگرد، ایران کو نیو کلیئر پروگرام کے پھیلاو سے روکیں گے ، امریکہ کی دھمکی
واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے، ایران کو نیو کلیئر پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہو گا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے حماس کو غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہم ہیں دنیا کی حفاظت کیلئے کام کریں گے۔
ٹیمی بروس نے مزید کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ تمام فیصلے عوام کی اُمنگوں کے مطابق کر رہی ہے، امریکا آنے والوں کو امریکی قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں جب امریکا معاشی لحاظ سے مضبوط ہو جائے گا تو دنیا بھی ایک بہتر جگہ ہو گی۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس سے سوال کیا گیا کہ ٹرمپ امریکا کو پھر سے عظیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر مقبوضہ کشمیر اور افغانستان میں بھی لوگ ان کی طرف دیکھ رہے ہیں جس پر ٹیمی بروس نے کہا کہ لوگ ٹرمپ پر اعتبار کرتے ہیں اسی لیے انہیں دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔
حکمراں طبقے اور سیاستدانوں نےکہاں کہاں عید گزاری ؟ جانیں