عثمان خان انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازعثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
29 سالہ بیٹر عثمان خان پہلے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں کرائے گئے اسکین میں ان کی ہیمسٹرنگ انجری کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/636209459187629/
یاد رہے کہ عثمان خان نے حالیہ دنوں میں اپنی بیٹنگ سے ٹیم میں جگہ بنائی تھی اور ان کی غیر موجودگی پاکستان کے ٹاپ آرڈر کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کی جارہی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ جلد ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کم بیک کرنا چا ہتی ہے: امام الحق
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کم بیک کرنا چا ہتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران امام الحق نے کہا ہے کہ مشکل کنڈیشن میں کھیل کر جو کامیابی ملے گی اس سے ٹیم کو حوصلہ ملے گا، پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں باؤنس ہوتا ہے، 15 سے 20 بال کھیلنے کے بعد رنز آنا شروع ہو جاتے ہیں، ٹیم میں جو کھلاڑی ہیں انہوں نے پاکستان کو بہت میچز جتوائے ہیں۔
امام الحق کا کہنا ہے کہ کوشش ہوتی ہے جب گراؤنڈ میں جاؤ تو جیت میں کردار ہو۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں عید منا رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ میں اتوار کو چاند نظر نہیں آیا تھا اس لیے وہاں 30 روزے ہوئے ہیں۔
پاکستانی اسکواڈ کے اراکین نے صبح عید کی نماز کے بعد اکٹھے وقت گزارا۔
اس سلسلے میں ٹیم منیجمنٹ نے عید کے روز ٹریننگ سیشن سہ پہر میں رکھا ہے۔
پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق 2 سے 5 بجے تک ٹریننگ کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔
پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔
Post Views: 1